(سٹی سرکل نیوز) پولیس گردی کا بد ترین واقع .بوریوالا شادی پر آنے والے افراد کو ساہیوال جی ٹی روڈ پر

(سٹی سرکل نیوز) پولیس گردی کا بد ترین واقع .بوریوالا شادی پر آنے والے افراد کو ساہیوال جی ٹی روڈ پر پولیس کی اندھا دھند فائرنگ .کار سوار 4 افراد جاں بحق ہو گئے۔
ساہیوال میں جی ٹی روڈ پر اڈاقادرکےقریب کار پر فائرنگ میں عام شہریوں کو مارے جانے کی اطلاعات سامنے آئی ہیں ۔
ذرائع کے مطابق کارپرفائرنگ مبینہ طورپرسی ٹی ڈی پولیس نےکی جبکہ پولیس کا دعویٰ ہے کہ کارمیں اغواکارسوارتھے،3بچےبازیاب کرالیے۔
پولیس ذرائع کے مطابق فائرگ واقعےسےمتعلق پولیس نےکوئی بیان جاری نہیں کیا، فائرنگ سے ایک بچہ بھی زخمی ہوا ہے۔
عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ پولیس نے فائرنگ کےبعدبچوں کوپیٹرول پمپ پرچھوڑدیاتھا، واقعے کے بعد سی ٹی ڈی بچوں کو پیٹرول پمپ سے ساتھ لے گئی۔
بچوں نےکی پیٹرول پمپ پرلوگوں سےبات چیت کرتے ہوئے کہا کہ پولیس نےہمارے والدین کو ماردیاہے بچوں کے مطابق ہم لاہور سے بورےوالا اپنے چچا کی شادی میں شرکت کے لئے آ رہے تھے