آئیں ان کی آواز بنیں جنکی آواز کوئی نہیں بنتا۔۔ اللہ کسی بوڑھے باپ کے کندھو

آئیں ان کی آواز بنیں جنکی آواز کوئی نہیں بنتا۔۔
اللہ کسی بوڑھے باپ کے کندھوں پہ جوان بیٹے کی لاش نہ رکھے، خدا کسی بوڑھے باپ کے کانپتے ہاتھوں کو جوان بیٹے کی قبر پہ مٹی ڈالتے نہ دیکھائے۔ غربت، جبر اور ظلم کی تصویر بنا یہ بوڑھا شخص عصمت اللہ بھٹی کا والد غلام محمد بھٹی ھے جس کے جواں سال بیٹے کو بےدردی کے ساتھ قتل کر دیا گیا۔ ملزمان کو ھائی کورٹ نے ضمانت پر بری کر دیا کہ انصاف اتنا مہنگا ہو گیا کہ غریب کی پہنچ سے بھی دور ہو گیا۔ بقول میرے ایک دوست کے ان کے دو جرم ہیں پہلا غربت اور دوسرا نچلے طبقے سے ہونا۔ میری تمام دوستوں سے گزارش ھے کہ عصمت اللہ کے بوڑھے والدین کو انصاف دلانے کے لیے آواز اٹھائیں۔