اٹک دفتر خارجہ کی افسر سیدہ فاطمی اور ان کے شوہر ہنزہ میں گیس لیکیج کے باعث جاں بحق ہو گئے۔۔ ٹ

اٹک دفتر خارجہ کی افسر سیدہ فاطمی اور ان کے شوہر ہنزہ میں گیس لیکیج کے باعث جاں بحق ہو گئے۔تفصیلات کے مطابق دونوں کی موت ہوٹل کے کمرے میں گیس لیکیج کے باعث ہوئی۔ سول ہسپتال ہنزہ میں دونوں کا پوسٹ مارٹم کیا گیا۔سیدہ فاطمی دفتر خارجہ میں بطور اسسٹنٹ ڈائریکٹر تعینات تھیں۔فاطمی کا تعلق 42 ویں کامن ٹریننگ پروگرام سے تھا۔سیدہ فاطمی دفترخارجہ میں کامن ڈیلومیسی سکیشن میں تعینات تھی ۔سیدہ فاطمی 10دن پہلے ہی فرانس سے تربیت مکمل کرکے پاکستان پہنچی تھی۔سیدہ فاطمی کا تعلق اٹک سے تھا۔
29 نومبر کو ان کی شادی ہوئی تھی۔سیدہ فاطمی فارن سروس اکیڈمی کے 35 سپیشلائزڈ ڈپلومیٹک کورس میں پوزیشن ہولڈر بھی تھیں۔