تمام اہل وطن، کل عالم اسلام اور دنیا میں امن و سلامتی

تمام اہل وطن، کل عالم اسلام اور دنیا میں امن و سلامتی کے سب پیروکاروں کو نئے سال 2019 کے آغاز پر دل کی اتھاہ گہرائیوں سے دلی مبارکباد اس دعا کہ ساتھ کہ اللہ تعالیٰ سب کو نیکی اور ہدائت کی روشنی عطاء فرمائے، دلوں اور زبانوں میں پڑی ہوئی گرہیں کھول دے، پاکستان، عالم اسلام کے تمام مصائب کے ازالے کے اسباب پیدا فرمائے، کشمیر و فلسطین سمیت دنیا کے ہر خطے سے ظلم و بربریت کا خاتمہ ہو محکوموں کو آزادی کی نعمت ملے مملکت خداداد وطن عزیز کے بدخواہ، سازشی، اندرونی و بیرونی طاغوتی قوتوں کے ہرکارے اور پشت پناہ دائمی ناکامی سے دوچار ہوں، جبر اور استبداد کے شکار قائد محترم جناب نواز شریف اور جناب شہباز شریف کو جلدازجلد رہائی ملے اور پاکستان سمیت تمام دنیا امن سلامتی اور خوشحالی کا گہوارہ بن جائے
آمین ثم آمین