سوشل میڈیا کو ریگولیٹ کرنے کیلئے نئی تحقیقاتی ایجنسی قائم کرنے کا فیصلہ* ا

n] - سوشل میڈیا کو ریگولیٹ کرنے کیلئے نئی تحقیقاتی ایجنسی قائم کرنے کا فیصلہ*

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے ملک میں سوشل میڈیا کو ریگولیٹ کرنے کیلئے نیا تحقیقاتی ادارہ قائم کرنے کا فیصلہ کرلیا۔

سینیٹ کمیٹی برائے تفویض کردہ اختیارات کا عائشہ رضا فاروق کی زیر صدارت اجلاس ہوا جس میں وزیر مملکت برائے پارلیمانی امور علی محمد خان اور وزارت آئی ٹی کے حکام نے بھی شرکت کی۔ اجلاس میں سوشل میڈیا پر غیر قانونی مواد کو روکنے پر غور کیا گیا اور آئی ٹی حکام نے غیر قانونی مواد کو ہٹانے سے متعلق اقدامات پر بریفنگ دی۔

چیئرپرسن عائشہ رضا فاروق نے کہا کہ ہمارے تحفظات تھے کہ اس معاملے پر الگ ایجنسی بنائی جائے، آن لائن غیر قانونی مواد کو ہٹانے کا معاملہ ایف آئی اے دیکھ رہی ہے۔ اس پر وزارت آئی ٹی کے حکام نے بتایا کہ سوشل میڈیا پر غیرقانونی مواد ہٹانے کے معاملے پر الگ تحقیقاتی ایجنسی قائم کی جا رہی ہے۔...

فوٹو - http://v.duta.us/oi9tggAA

یہاں پڑھیں مکمل خبر http://v.duta.us/mjpMYgAA

*To follow Pakistan News on Duta:*
*Add to your group: +917448897516*

Reply to this message with a ? to like it