بھگر نیوز

بھکر( )کمشنر سرگودہا ڈویژن محمود حسن نے دورہ بھکر کے موقع پر ڈی ایچ کیو ہسپتال میں ری ویمپنگ پراجیکٹ کے تحت اپ گریڈ کئے گئے سی سی یو کا افتتاح کیا ۔اس موقع پر ڈپٹی کمشنر وقاص رشید،ہسپتال کے ایم ایس ڈاکٹر ندیم رضا ،اے ایم ایس ڈاکٹر حسن نواز فقیر ودیگر ڈاکٹرز بھی موجود تھے ۔کمشنر سرگودہا ڈویژن محمود حسن نے سی سی یو کے افتتاح کے بعد اس میں ہیلتھ کیئر کی سہولیات کا جائزہ لیا اس موقع پر پر کمشنر کو بتایا گیا کہ سی سی یو دس بیڈز پر مشتمل ہے اور اس میں ایکو اور ای ٹی ٹی سمیت جدید مشینری نصب کی گئی ہے ۔کمشنر سرگودہا ڈویژن نے ہسپتال انتظامیہ کو ہدایت کی کہ ہیلتھ کیئر سسٹم کی عمدہ کارکردگی برقرار رکھتے ہوئے مریضوں کو علاج معالجہ کی بروقت اور معیاری سہولیات فراہم کرنے کو یقینی بنایا جائے۔