مختصرتعارف: ادب سرائے انٹرنیشنل اور مارول سسٹم لیٹریری ریسرچ فورم ادب سرائے انٹرنیشنل جس کی بنیاد ڈاکٹر شہناز مزمل کی سرپرستی میں م

وقارِ پاکستان | Marvels of Pakistan
مختصرتعارف: ادب سرائے انٹرنیشنل اور مارول سسٹم لیٹریری ریسرچ فورم
ادب سرائے انٹرنیشنل جس کی بنیاد ڈاکٹر شہناز مزمل کی سرپرستی میں لاہور میں سال 1987 میں رکھی گئی، اور مارول سسٹم لیٹریری ریسرچ فورم جس کی بنیاد سال 1995 میں میاں وقارلاسلام کی سرپرستی میں ملتان میں رکھی گئی ۔ آج سال 2018 میں دونوں ادبی پلیٹ فارمز کی مشترکہ لائف نصف سینچر ی سے زیادہ ہو چکی ہے اور دونوں ادارے اپنے انفرادی کام کی وجہ سے ملکی اور بین القوامی سطح پر جانے پہچانے جاتے ہیں۔
مختصرتعارف: ادب سرائے انٹرنیشنل
ادب سرائے انٹرنیشنل جو کہ ایک القوامی ادبی فورم ہے اور گذشتہ 30 سے زیادہ سالوں میں ہزاروں ادبی نشستیں اور سپیشل ادبی پروگرامز آرگنائز کر چکا ہے۔ اس ادبی فورم کے ہزاروں ممبرز ہیں جنہیں باقاعدہ ممبرشپ سرٹیفکیٹس اور ان کی ادبی خدمات کی وجہ سے انہیں ایوارڈ بھی دیے جا چکے ہیں اور یہ سلسہ ابھی تک جاری ہے۔ ادب سرائے انٹرنیشنل کی سرپرست اور چئیر مین ڈاکٹر شہناز مزمل کی 30 سے زیادہ پبلیکیشنز ہیں اور ان پر ایم اے اور پی ایچ ڈی لیول پر ریسرچ ورک ہو چکا ہے اور ان پر فیچرڈ ڈاکومنٹری بھی بن چکی ہے۔ ادب سرائے انٹرنیشنل اپنی ساکھ کی وجہ سے درجنوں ادبی اداروں سے اعزازی طور پر منسلک ہے اور اپنی ادبی خدمات کا دائرہ کار بڑھاتا جا رہا ہے۔ ادب سرائے اپنی تحقیقی کام کی وجہ سے تمام ادبی حلقوں میں ٹرینڈ سیٹر کی حیثیت اور ایک انفرادی مقام رکھتا ہے۔ ڈاکٹر شہناز مزمل کی شخصیت میں نرم مزاجی بھی ہے اور باہمی تعاون کا جذبہ بھی، وہ اپنی بے لوث اور بے مثال ادبی خدمات کی وجہ سے لوگوں کی نظر میں اپنا ایک خاص مقام رکھتی ہیں۔
مختصرتعارف: مارول سسٹم لیٹریری ریسرچ فورم
مارول سسٹم لیٹریری ریسرچ فورم اپنی نوعیت کا ایک منفرد ریسرچ فورم ہے ۔ اس فورم کے پاکستان میں پہلی دفعہ گوادر ریسرچ نیوز بکس اور گوادر ریسرچ ہینڈ بکس اور سی پیک سے متعلقہ ریسرچ پبلیکیشنز پر کام کی گیا اور ایک درجن سے زیادہ بکس مرتب کی گئیں۔ اس کام میں گوادر پروموشن الائنس کی براہ راست معانت رہی۔
اسی فورم کے تحت دوسرا بڑا کام بیسٹ لائف نوٹس کے نام سے کیا گیا ۔ اس سیریز کی بھی ایک درجن سے زیادہ کتابیں منظرِ عام پر آ چکی ہیں اور اس پر مزید کام جاری ہے۔ اس سیریز میں 100 سے زیادہ قلم کاروں نے حصہ لیا اور انہیں باقاعدہ سرٹیفکیٹس آف کنٹریبوشن جاری کیے گئے۔ اس طرح بیسٹ لائف نوٹس نہ صرف ایک ریسرچ بکس سیریز ہے بلکہ قلم کاروں کا ایک بہترین پلیٹ فارم بھی ہے۔ اس کام میں ادب سرائے اور تعلیمی بیٹھک کی براہ راست معانت رہی۔
اسی فورم کے تحت وقارِ سخن کے نام سے ایک اور ریسرچ ورک شروع کیا گیا جس میں نامور سخن وروں کے ادبی سخن پاروں کو ایک جگہ اکٹھا کیا گیا۔ اس میں تاحال 300 سے زیادہ سخن ور اپنا حصہ ڈال چکے ہیں اور اس سلسلے کو 500 سخن وروں کے سخن پاروں تک مکمل کرنے کا ارادہ ہے۔ اس سلسلے کی بھی 5 سے زیادہ پبلیکیشنز مرتب ہو رہی ہیں اور جلد منظرِ عام پر آ جائیں گی۔ اس سیریز میں بھی قلم کاروں کو باقاعدہ سرٹیفکیٹس آف کنٹریبوشن جاری کیے گئے ہیں۔ اس طرح وقارِ سخن نہ صرف ایک ریسرچ بکس سیریز ہے بلکہ قلم کاروں کا ایک بہترین پلیٹ فارم بھی ہے۔ اس کام میں بھی ادب سرائے کی براہ راست معانت جاری ہے۔
مارول سسٹم لیٹریری ریسرچ فورم گذشتہ 15 سال سے ادب سرائے انٹرنیشنل کے ساتھ منسلک ہے اور ادب کی دنیا میں اپنی خدمات سر انجام دے رہا ہے۔ میاں وقارالاسلام کا کردارد اس ریسرچ میں مرتب کا ہے اور وہ 30 سے زیادہ ریسرچ پبلیکیشنز پر کام کر چکے ہیں اس کے علاوہ ان کی کچھ اور پبلیکشنز بھی ہیں جن میں مثل کلیات جو کہ ڈاکٹر شہناز مزمل کی 30 کتابوں میں سے شعری کولیکشن پر ایک مفرد کتاب ہے۔
ریسرچ پبلیکیشنز کے علاوہ میاں وقارالاسلام کے 4 شعری مجموعے ہیں جن میں من کٹہرا، شہرِداغدار ، سوزِ محشر اور دل آج بھی مقروض ہے شامل ہیں۔ شعری مجموعوں کے علاوہ ایک نثری کتاب بھی ہے جس کانام مائی لائف نوٹس ہے۔ اور کچھ مزید کتابیں بھی زیرِ طبع ہیں۔
ادب سرائے انٹرنیشنل اور مارول سسٹم لیٹریری ریسرچ فورم کے پورٹ فولیوز بھی مرتب کیے گئے ہیں جن میں ان کی تمام تر ادبی خدمات کو ڈاکومنٹ کیا گیا ہے ان میں پروگرامز کی تصاویر، نیوز کٹنگز، پبلیکیشنز اور سرٹیفکیٹس کا تمام ریکارڈ باقاعدہ ترتیب سے محفوظ کیا گیا ہے ۔ اس کام کو محفوظ کرنے کا مقصد یہ ہے کہ لوگوں کی تمام اہم معلومات ایک جگہ پر مل جائیں اور اگر وہ چاہیں تو اپنے تحقیقی کام کو اسی طرح محفوظ کر کے آگے لا سکیں۔ تاکہ ادب کی دنیا میں کوئی کام ہمیں دوبارہ سے صفر سے شروع نہ کرنا پڑے۔ اور ہم ادب کی اور زیادہ بہتر انداز میں خدمت کر سکیں۔
سوشو آن
سوشو آن پاکستان کا ایک مقبول سوشل میڈیا نیٹ ورک ہے جو گزشتہ 15 سالوں کی ا