بسْــــــــمِ ﷲِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيـــــْــمِ السَـــــــلاَمُ عَلَيــْــكُم وَرَحْمَةُ اللهِ وَبَ

بسْــــــــمِ ﷲِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيـــــْــمِ
السَـــــــلاَمُ عَلَيــْــكُم وَرَحْمَةُ اللهِ وَبَرَكـَـاتُه ُ, میرے پیارے محترم عزیز بھائیوں اور پیاری بہنوں ! ایک آدمی نے خواب دیکھا کہ ایک شیر اُس کا پیچھا کر رہا ہے وہ ڈر کے بھاگا اور جان بچانے کے لیے ایک درخت پر چڑھ گیا اور اُسکی ایک شاخ پر جا بیٹھا ، کچھ دیر بعد اُس نے نیچے دیکھا تو شیر ابھی تک وہیں بیٹھ کراُس کا انتظار کر رہا تھا اُس نے اِدھر اُدھر نظر دوڑائی تو کیا دیکھا کہ درخت کی جس شاخ پر وہ بیٹھا ہے وہاں دو چوہے چکر لگا رہے ہیں اور اُس شاخ کو کھا رہے ہیں ، ایک چوہا کالے رنگ کا جبکہ دوسرے کا رنگ سفید ہے ، شاخ بہت جلد زمین پرگرجائے گی، اِسی خوف سے نیچے دیکھا تو اُس کے اُوسان خطا ہو گئے کیونکہ اُس شاخ کے بالکل نیچے کنویں میں ایک بہت بڑا کالے منہ والا سانپ منہ کھولے بیٹھا ہے کہ آدمی جب بھی گرے تو سیدھا اُس کے منہ میں جائے ، اُس شخص نے سہارا تلاش کرنے کی خاطر اِدھر اُدھر دیکھا کہ کوئی شاخ ہو جسے وہ پکڑ سکے ، اُس نے دیکھا کہ ساتھ والی شاخ پر شہد کی مکھیوں کا چھتہ ہے اور شہد کے قطرے اس میں سے گررہے ہیں ، سب ﮐچھ بھول ﮐﺮاُس نے ان قطروں کا ذائقہ چکھنا چاہا ، اور شہد کے قطروں کو چکھنے کے لیے اپنی زبان باہر نکالی شہد بہت لذیز اور مزیدار تھا پھراُس نے ایک کے بعد دوسرے قطرے کو چاٹنا شروع کر دیا اور نتیجے کے طور پر وہ شہد کی شیرینی کے نشے میں اتنا کھو گیا کہ وہ بھول ہی گیا کہ جس شاخ پر وہ بیٹھا ہوا ہے اُسے چوہے کتر رہے ہیں اور زمین پر شیر اور اُس شاخ کے بالکل نیچے کنویں میں سانپ اُس کے گرنے کا انتظار کر رہا ہے ، پھر اچانک جب شاخ ٹوٹی تو اُسے سب خطرات یاد آگیے اور وہ بیدار ہو گیا ..... یہ ایک منفرد خواب تھا جو اُس نے دیکھا !! وہ اِس خواب کی تعبیر تلاش کرنے کے لیے گھر سے نکلا آخر اُسے خواب کی تعبیر ملی !! ..... وہ " شیر" جو اُس نے دیکھا وہ اُس کی موت تھی جو ہر وقت اُسکا پیچھا کر رہی تھی اور جہاں بھی وہ جاتا ہے اُس کے پیچھے پیچھے چل پڑتی ہے ، وہ " دو چوہے کالا اور سفید" دن اور رات ہیں یہ چکر لگا رہے ہیں ایک کے بعد دوسرا آجاتا ہے یہ اُسکا وقت کھا رہے ہیں اور اُسے ہر لمحہ موت کو قریب کر رہے ہیں ، وہ " کنویں کے اندر کالے منہ والا بڑا سانپ " اُسکی قبر ہے وہ اُسکا انتظار کر رہی ہے کب وہ اس میں آئے گا ، وہ " شہد کا چھتہ " دنیا ہے اور اس سے ٹپکتے قطرے اس کی "رنگینیاں اور دلفریبیاں ہیں" ..... پیاری بہنوں اور بھائیوں ! اِس خواب کی تعبیر ہم سب پر بھی صادق آتی ہے ، ہم بھی اِس دنیا کی رنگینیوں اور دلکشیوں میں اتنے کھو چکے ہیں کہ نہ تو ہمیں دِن رات کے گزرنے کا پتہ چلتا ہے نہ ہمیں موت کی فکر ہے اور نہ قبر کا خوف ہے ، ہم دنیا میں اتنے مست ہو چکے ہیں کہ ہمیں معلوم ہی نہیں ہے کہ دنیا کے کسی بازار میں ہمارے کفن کا کپڑا بکنے کے لیے بھی آ چکا ہے ..... آپ ﮐﻮ ﺁﺳﺎﻥ ﺍﻟﻔﺎﻅ ﻣﯿﮟ ﺳﺎﺩﮦ ﺳﯽ ﺩﻋﻮﺕ ﻓﮑﺮ ﮬﮯ ، ﺍﺱ ﺍﻣﯿﺪ ﮐﮯ ﺳﺎﺗﮬ ﮐﮧ " ﺷﺎﯾﺪ ﮐﮧ ﺍﺗﺮ ﺟﺎﺋﮯ ﮐﺴﯽ ﺩﻝ ﻣﯿﮟ ﻣﯿﺮﯼ ﺑﺎﺕ " لوٹ آؤ اللہ کی طرف، اس سے پہلے کہ لوٹ جاؤ اللہ کی طرف, خوش قسمت ہے وہ انسان جس کو وقت سے پہلے ہوش آ جائے، اور سمجھ جائے کہ دنیا کی زندگی صرف آزمائش کے لئے ہے ..... اے اللہ سبحانہ و تعالٰی مجھ گناہ گارسمیت ہم تمام مسلمانان عالم کو نیکی کرنے اوربرائیوں سے بچنے کی توفیق عطا فرما ، ہمیں عین صراط مستقیم پر چلاتے ہوئے ہم سب کا خاتمہ بالخیر فرما اور روز قیامت سب کے نامہ اعمال داہنے ہاتھ میں تھماتے ہوئے میرے پیارے رسول اکرم حضرت محمّد مصطفٰی صلی اللہ تعالٰی علیہ وآلہ وسلَّم کے پڑوس میں جگہ عطا فرما ، اے اللہ سبحانہ و تعالی ہم سب کی اصلاح کی توفیق عطا فرما، ﺍﮮ الله ہمیں توبہ کی توفیق عطا کرکے ہمارے گناہوں کو معاف فرما، ﺍﮮ الله کریم ہم ﮔﻤﺮﺍﮨﻮﮞ ﮐﻮ ﺭﺍﮦ ﭘﺮ ﻟﮯ ﺁ ، ﺍﮮ الله ﮨﻤﯿﮟ ﺑﻬﯽ ﺍﻥ ﻟﻮﮔﻮﮞ ﻣﯿﮟ ﺷﺎﻣﻞ ﻓﺮﻣﺎ ﻟﮯ ﺟﻨﻬﯿﮟ ﺗﻮ ﮨﺪﺍﯾﺖ ﻓﺮﻣﺎﺗﺎ ﮨﮯ، اے اللہ ہمیں ایسی زندگی گزارنے کی توفیق عطا کر جس زندگی سے تو راضی ہو جائے, اللہ عزوجل ہمیں رسول اللہ ﷺ رَحْمَةً لِّلْعَالَمِينَ کی اطاعت کرنے کی توفیق عطا فرما، یا ذوالجلال والاکرام یاالله ! تیرے حضور ہاتھ پھیلائے ہیں تو اپنے فضل و کرم اور رحمت و برکت سے ہماری دعائیں اپنی شان کے مطابق قبول فرما۔ بِرَحْمَتِكَ يَآ أَرْحَمَ الرَّحِمِينَ آمِينْ يَا رَبَّ الْعَالَمِيْن
,,,آپکی دعاؤں کی طالب بہن ,,,, ماریہ علی خان ,,,,