مظفر گڑھ آج ایک اور حوا کی بیٹی بلیک میلرز کےہاتھوں تنگ آکر اپنی جان گنوا بیٹھی بلیک میلرز نے اس یتیم بے سہارا لڑکی کی تصاویر انٹرنیٹ پر اپلوڈ کرنے کی دھمکیاں دیں اس ڈر کے مارے لڑکی نے خود کشی کر لی پولیس خودکشی کا رنگ دے کر معاملہ دبانے کی کوشش میں لگی

مظفر گڑھ
آج ایک اور حوا کی بیٹی بلیک میلرز کےہاتھوں تنگ آکر اپنی جان گنوا بیٹھی بلیک میلرز نے اس یتیم بے سہارا لڑکی کی تصاویر انٹرنیٹ پر اپلوڈ کرنے کی دھمکیاں دیں اس ڈر کے مارے لڑکی نے خود کشی کر لی پولیس خودکشی کا رنگ دے کر معاملہ دبانے کی کوشش میں لگی ہےجبکہ لڑکی کی بہن کا مؤقف بھی سامنے آگیا وزیر اعلی پنجاب سے نوٹس لینے کی اپیل ۔جنوبی پنجاب کے ضلع مظفرگڑھ کی تحصیل جتوئی کے تھانہ شہرسلطان کی حدود میں صفیہ بی بی نامی لڑکی نے آج خودکشی کر لی ہے اس کی بہن کا کہنا ہے کہ صفدر نامی شخص نے میری بہن کی وڈیواور تصاویر بنا کر انٹر نیٹ پر اپلوڈ کی دھمکیاں دیتا تھا اور اس پر اپنی ہوس مٹانا چاہتا تھا جبکہ متعلقہ پولیس کاروائی سے گریزاں ہے اہل علاقہ کا کہنا ہے کہ ان لڑکیوں کا تعلق ایک غریب گھرانے سے ہے جبکہ وہ بااثر لوگ ہیں اس لیے ان کی کوئی شنوائی نہیں ہورہی اہل علاقہ کا یہ بھی کہنا ہے کہ انسانی حقوق کی علمبردار تنظیمیں کہاں ہیں وہ اس واقعہ پر کیوں خاموش ہیں