مسلم دشمنی کی لگائی گئی آگ بھی کام نہ آئی عام انتخابات سے قبل مودی کو بڑا دھچکا- بھارت میں ہونے والے 2019 کے عام انتخابات سے قبل مودی سرکار کو بڑا دھچکا لگ گیا۔ریاستی انتخابات کےغیرسرکاری نتائج کےمطابق راجستھان،چھتیس گڑھ میں کانگریس کوبرتری حاصل ہو گئی جب

مسلم دشمنی کی لگائی گئی آگ بھی کام نہ آئی عام انتخابات سے قبل مودی کو بڑا دھچکا-
بھارت میں ہونے والے 2019 کے عام انتخابات سے قبل مودی سرکار کو بڑا دھچکا لگ گیا۔ریاستی انتخابات کےغیرسرکاری نتائج کےمطابق راجستھان،چھتیس گڑھ میں کانگریس کوبرتری حاصل ہو گئی جبکہ یہ اہم ریاستیں بی جے پی کے ہاتھوں سے نکلتی نظر آرہی ہیں۔
بھارت کی پانچ ریاستوں میں ریاستی انتخابات کے ووٹوں کی گنتی کا عمل جاری ہے ،راجستھان،چھتیس گڑھ ،میزورام،تلنگانہ اور مدھیہ پردیش میں نتایج کا اعلان آج کیاجائے گا ۔
مودی سرکار کی انتہا پسندی ریاستی انتخابات میں انھیں لے ڈوبی،تینوں ریاستوں میں اس سے قبل بی جے پی کی حکومت تھی ،میزورام اور تلنگانہ میں مقامی سیاسی جماعتوں نے اکثریت حاصل کرلی۔
ابتدائی نتائج کے مطابق تین ریاستوں میں کانگریس کو برتری حاصل ہے، پہلی دفعہ ان ریاستوں میں سب سے زیادہ ووٹنگ ٹرن آؤٹ دیکھنے میں آیا ہے۔