پاکستان

مجھ پر کیسزکا مقصد راستے سے ہٹا کر چوروں کو الیکشن جتوانا ہے:عمران خان

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئر مین اور سابق وزیراعظم عمران خان نے چیلنج کرتے ہوئے کہا ہے کہ توشہ خانہ کیس کی کھلی سماعت کی جائے، نوازشریف، زرداری، یوسف رضا گیلانی کے توشہ خانہ کیسز کو بھی سنا جائے، دودھ کا دودھ اورپانی کا پانی ہوجائے گا۔...

نیب ترامیم کیخلاف عمران خان کی درخواست خارج کرنے کی استدعا

سپریم کورٹ آف پاکستان نے پاکستان تحریک انصاف کے چیئر مین اور سابق وزیراعظم عمران خان کی جانب سے نیب ترامیم کے خلاف درخواست پر وفاقی حکومت کو نوٹس جاری کردیا جبکہ حکومت نے کیس میں جواب جمع کرادیا ہے۔ ابتدائی جواب میں حکومت کی طرف سے نیب ترامیم کیخلاف...

24 گھنٹوں میں مزید 19 افراد جاں بحق، مجموعی تعداد 1186 ہوگئی

 این ڈی ایم اے کی تازہ ترین رپورٹ کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران سندھ میں 12 ، خیبر پختونخوا میں 4 اور بلوچستان میں 3 افراد جاں بحق ہوئے، سیلاب اور بارشوں سے سب سے زيادہ 432 اموات سندھ میں ريکارڈ کی گئیں، بلوچستان میں 256، خيبرپختونخوا میں...

نائب صدر یو اے ای کی پاکستان کو 5 کروڑ درہم کی فوری امداد کی ہدایت

یہ امداد محمد بن راشد المکتوم گلوبل انیشی ایٹوز، ورلڈ فوڈ پروگرام اور محمد بن راشد المکتوم ہیومینٹیرین اینڈ چیریٹی اسٹیبلشمنٹ کے تعاون سےبراہ راست خوراک کی صورت میں سیلاب سے متاثرہ افراد اور خاندانوں کوفراہم کی جا ئے گی ۔ یو اے ای کے سرکاری خبر رساں ادارے کے مطابق پاکستان...

حکومت نے3 گھنٹے کی ٹیلی تھون میں ہماری ساڑھے5 ارب کی فارن فنڈنگ دیکھ لی ہوگی

 پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ حکومت نے 3 گھنٹے کی ٹیلی تھون میں ہماری ساڑھے 5 ارب کی فارن فنڈنگ دیکھ لی ہوگی، حکومت کو پتا چل گیا ہوگا کہ فنڈنگ کیسے آتی ہے، سیلاب کے باعث آئندہ دنوں مہنگائی میں بھی اضافہ ہوگا۔ اسلام آباد میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا...

اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل کا دورہ پاکستان کا اعلان

اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گوتیرس نے پاکستان کے دورے کا اعلان کردیا۔ ترجمان اقوام متحدہ کے مطابق سیکریٹری جنرل اگلے ہفتے پاکستان کا دورہ کریں گے۔ وہ 9 ستمبر کو پاکستان پہنچیں گے اور 11 ستمبر کو ان کی واپسی ہوگی۔ اپنے دورے کے دوران وہ سیلاب کی...

سیلاب سے فصلیں تباہ، راستے بند، ملک بھر میں سبزیوں کی قیمتیں آسمان سے باتیں کرنے لگیں

لاہور سمیت دیگر شہروں میں ٹماٹر اور پیاز کی قیمتوں کو پر لگ گئے ہیں۔ کئی  شہروں میں پیاز 300 روپے کلو سے بھی زیادہ قیمت پر فروخت ہو رہا ہے جب کہ ٹماٹر کی قیمت 250 سے 300 روپے کلو تک پہنچ گئی ہے۔ گزشتہ روز وفاقی وزیر خزانہ...

عمران خان نے اپنے خلاف درج دہشتگردی کا مقدمہ خارج کرنے کیلئے اسلام آباد ہائیکورٹ سے رجوع کرلیا

سابق وزیر اعظم عمران خان کی جانب سے  اپنے خلاف درج دہشتگردی کا مقدمہ خارج کرنے کیلئے اسلام آباد ہائیکورٹ میں درخواست دی گئی ،  چیئرمین پاکستان تحریک انصاف نے درخواست میں موقف اپنایا کہ میرے خلاف دہشتگردی کا مقدمہ غیر قانونی قرار دیا جائے ۔ خیال رہے کہ  پاکستان...

منظور وسان نے سندھ کے سیلاب زدہ علاقے کو وینس سے تشبیہ دے دی

 سندھ میں سیلاب کے باعث خیرپور کے گاؤں کوٹ ڈی جی کے کئی علاقوں کا زمینی رابطہ منقطع ہوگیا ہے،کوٹ ڈی جی کے پیر گڈو گوٹھ میں 12 سے 13 فٹ پانی موجود ہے جس کے باعث کئی علاقے زیر آب آچکے ہیں،اس گاؤں کے دورے پر نکلے پی پی...

بغاوت پر اکسانے کا مقدمہ ، شہباز گل کی درخواست ضمانت مسترد کر دی گئی

بغاوت پر اکسانے کے مقدمے میں پاکستان تحریک انصاف کے رہنما شہباز گل کی درخواست ضمانت مسترد کر دی گئی ۔ ایڈیشنل سیشن جج ظفر اقبال نے  شہباز گل کی درخواست ضمانت پر محفوظ فیصلہ سنا دیا ، عدالت نے بغاوت پر اکسانے کے مقدمے میں ملزم کی ضمانت کی...