حکومت نے3 گھنٹے کی ٹیلی تھون میں ہماری ساڑھے5 ارب کی فارن فنڈنگ دیکھ لی ہوگی

Image

حکومت کو پتا چل گیا ہوگا کہ فنڈنگ کیسے آتی ہے، سیلاب کے باعث آئندہ دنوں مہنگائی میں بھی اضافہ ہوگا۔ چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کا خطاب

 پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ حکومت نے 3 گھنٹے کی ٹیلی تھون میں ہماری ساڑھے 5 ارب کی فارن فنڈنگ دیکھ لی ہوگی، حکومت کو پتا چل گیا ہوگا کہ فنڈنگ کیسے آتی ہے، سیلاب کے باعث آئندہ دنوں مہنگائی میں بھی اضافہ ہوگا۔ اسلام آباد میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اپوزیشن نے پہلے دن سے ہی میری حکومت کو این آراو لینے کیلئے بلیک میل کرنا شروع کردیا تھا، پہلے دن مجھے اسمبلی میں تقریر بھی نہیں کرنے دی، عدم استحکام پیدا کیا گیا اور پارلیمنٹ کو نہیں چلنے دیا۔

انہوں نے کہا کہ مجھے میری حکومت کے خلاف سازش سے متعلق ساری رپورٹس مل رہی تھیں، پہلے نوازشریف کا بیٹا پھر وہ خود بیان حلفی لے کر لندن بھاگ گیا، جب کورونا آیا تو شہبازشریف لندن سے بھاگتے واپس آیا منہ پر ایسے ماسک لگایا ہوا تھا جیسے کوئی کورونا اسپیلشسٹ ہو۔

ن لیگ نے کورونا کے دوران بھی سیاست کی، شاہد خان عباسی نے کہا کہ شہبازشریف نے بڑا اچھا کام کیا، ان کا خیال تھا کورونا میں ہسپتال بھر جائیں اور معیشت بیٹھ جائے گی۔

انہوں نے مجھ پر لاک ڈاؤن کیلئے بڑا دباؤ ڈالا، انڈیا اور مودی کی تعریفیں شروع کردیں، میں نے پوچھا دیہاڑی دار کا کیا بنے گا؟ یہ کہتے تھے کہ عمران خان پر ایف آئی آر درج کر دو۔ سندھ میں مراد علی شاہ نے لاک ڈاؤن لگائے رکھا۔ انہوں نے کہا کہ ہماری حکومت نے ایکسپورٹ بڑھانے کا فیصلہ کیا۔ ہمارے دور میں اوورسیزپاکستانیوں نے31 ارب ڈالربھیجے۔

حکومت نے 3 گھنٹے کی ٹیلی تھون میں ہماری ساڑھے 5 ارب کی فارن فنڈنگ دیکھ لی ہوگی، حکومت کو پتا چل گیا ہوگا کہ فنڈنگ کیسے آتی ہے، سیلاب کے باعث آئندہ دنوں مہنگائی میں بھی اضافہ ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ اوورسیز پاکستانیوں کے لیے دو بڑے پراجیکٹ بنا رہا تھا راوی ارب سٹی اور دوسرا بنڈ ل آئرلینڈ دونوں کو سبوتاژ کیا گیا، بنڈل آئرلینڈ سندھ حکومت نے این سی او ختم کردیا، جبکہ راوی ریور پراجیکٹ کیلئے بڑے بڑے سرمایہ کارآرہے تھے، اس کیلئے سارا پریشر ہاؤسنگ سوسائٹیز کا تھا، اس کیلئے ایک جج نے اسٹے آرڈردے دیا، 11 ماہ کیلئے اسٹے آرڈر رہا۔

انہوں نے کہا کہ موسمیاتی تبدیلی کو دیکھ لیں، 2013میں بلین ٹری سونامی شروع کیا تو ہمارا دول سال مذاق اڑایا گیا، کیونکہ انہیں جنگلات کا پتا ہی نہیں تھا، لیکن انہوں نے انگریز دور کے اگائے جنگل بھی ختم کردیے۔ گلوبل وارمنگ سے متعلق ان کے پاس کوئی پلان نہیں تھا۔ 

الیکشن کمیشن نے پیش نہ ھونے پر عمران خان کو نوٹس جاری کر دیا۔

الیکشن کمیشن آف پاکستان نے انتخابی رولز کی خلاف ورزی کرنے پر سابق وزیراعظم و چیرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان کو نوٹس جاری کر دیا۔

امریکی سینیٹر جان کیری اور وزیراعظم شھباز شریف میں ملاقات۔

امریکی سینیٹر جان کیری اور وزیراعظم پاکستان محمد شھباز شریف کی وفد کے ہمراہ ملاقات

سی سی پی او لاھور تبادلہ کے معاملے پر وفاق اور پنجاب آمنے سامنے آ گئے۔

وفاق نے کیپیٹل چیف پولیس آفیسر غلام محمود ڈوگر کو وفاقی اسٹیبلشمنٹ ڈویژن رپورٹ کرنے کا حکم دیا لیکن پنجاب سامنے آ گیا۔

چکوال جلسے سے واپسی پر عمران خان کے ہیلی کاپٹر پائیلٹ کی طبیعت بگڑنے پر شبلی فراز پائیلٹ بن گئے۔

عمران خان چکوال جلسے سے واپس آ رھے تھے کہ اچانک ان کے بجلی کاپٹر کے معاون پائیلٹ کی طبیعت بگڑ گئی جس پر شبلی فراز نے معاون پائیلٹ کا...

وزیراعظم شہباز شریف کا 21 ستمبر کو امریکی صدر کے عشائیے میں شرکت شیڈول۔

وزیراعظم پاکستان شہباز شریف اس وقت لندن اور امریکہ کے دورے پر ھیں۔

چالیس ارب کی سرمایہ کاری سے راوی اربن سٹی پراجیکٹ پر کام تیزی سے جاری ھے۔

عمران خان کا کہنا ھے کہ اسوقت لاھور میں نیا جدید سمارٹ سٹی راوی اربن سٹی پراجیکٹ پر تیزی سے کام جاری ھے

عمران خان کیخلاف دھشتگردی کی دفعات کو ختم کرنے کا حکم۔

اسلام آباد ہائیکورٹ نے عمران خان کیخلاف ججز دھمکی کیس میں شامل دہشتگردی کی دفعات کو نکال دیا اور مقدمہ سیشن کورٹ میں چلانے کا حکم دے دیا۔

رانا شمیم ایک بار پھر اپنے بیان سے منحرف عدالت سے دوبارہ غیر مشروط معافی مانگ لی

گلگت بلتستان کی سپریم اپیلٹ کورٹ کے چیف جج رانا سمیم نے ایک بار اپنے حلفیہ بیان سے منحرف ہو کر عدالت سے معافی مانگ لی