سی سی پی او لاھور تبادلہ کے معاملے پر وفاق اور پنجاب آمنے سامنے آ گئے۔

Image

وفاق نے کیپیٹل چیف پولیس آفیسر غلام محمود ڈوگر کو وفاقی اسٹیبلشمنٹ ڈویژن رپورٹ کرنے کا حکم دیا لیکن پنجاب سامنے آ گیا۔

تفصیلات کے مطابق کیپیٹل چیف پولیس آفیسر غلام محمود ڈوگر جو کہ اس وقت لاھور کے چیف پولیس آفیسر کی ذمہ داری پر فائض ھیں، وفاق نے انھیں ٹرانسفر کر کے اسٹیبلشمنٹ ڈویژن رپورٹ کرنے کا حکم دیا جس کے بعد وفاق اور پنجاب آمنے سامنے آ گئے
بتایا گیا ھے کہ غلام محمود ڈوگر کے ٹرانسفر کی سب سے بڑی وجہ مریم اورنگزیب، جاوید لطیف اور دیگر ن لیگی رھنماوں کیخلاف مقدمہ درج کرنا ھے جس پر وفاقی وزیر داخلہ نے نوٹس لیتے ھوئے انھیں وفاقی اسٹیبلشمنٹ ڈویژن ٹرانسفر کر کے رپورٹ کرنے کا حکم دیا لیکن دوسری طرف وزیر اعلیٰ پنجاب پرویز الہیٰ بھی ڈٹ گئے اور کہا کہ وفاقی حکومت اپنے انتقام میں اندھی ھو گئی ھے اس لئے وہ غیر ضروری احکامات دئیے جا رھی ھے
 سی سی پی او لاھور کا تبادلہ صرف میں کر سکتا ھوں اس لئے وہ بطور سی سی پی او لاھور کام جاری۔ رکھیں گے۔
دوسری طرف پنجاب کے وزیر داخلہ ھاشم ڈوگر کا بھی یہی کہنا تھا کہ وہ سی پی او لاھور کہیں نھیں جا رھے بلکہ اگلے حکم تک بطور چیف کیپیٹل پولیس آفیسر لاھور اپنی ذمہ داریاں ادا کرتے رھیں گے۔

الیکشن کمیشن نے پیش نہ ھونے پر عمران خان کو نوٹس جاری کر دیا۔

الیکشن کمیشن آف پاکستان نے انتخابی رولز کی خلاف ورزی کرنے پر سابق وزیراعظم و چیرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان کو نوٹس جاری کر دیا۔

امریکی سینیٹر جان کیری اور وزیراعظم شھباز شریف میں ملاقات۔

امریکی سینیٹر جان کیری اور وزیراعظم پاکستان محمد شھباز شریف کی وفد کے ہمراہ ملاقات

سی سی پی او لاھور تبادلہ کے معاملے پر وفاق اور پنجاب آمنے سامنے آ گئے۔

وفاق نے کیپیٹل چیف پولیس آفیسر غلام محمود ڈوگر کو وفاقی اسٹیبلشمنٹ ڈویژن رپورٹ کرنے کا حکم دیا لیکن پنجاب سامنے آ گیا۔

چکوال جلسے سے واپسی پر عمران خان کے ہیلی کاپٹر پائیلٹ کی طبیعت بگڑنے پر شبلی فراز پائیلٹ بن گئے۔

عمران خان چکوال جلسے سے واپس آ رھے تھے کہ اچانک ان کے بجلی کاپٹر کے معاون پائیلٹ کی طبیعت بگڑ گئی جس پر شبلی فراز نے معاون پائیلٹ کا...

وزیراعظم شہباز شریف کا 21 ستمبر کو امریکی صدر کے عشائیے میں شرکت شیڈول۔

وزیراعظم پاکستان شہباز شریف اس وقت لندن اور امریکہ کے دورے پر ھیں۔

چالیس ارب کی سرمایہ کاری سے راوی اربن سٹی پراجیکٹ پر کام تیزی سے جاری ھے۔

عمران خان کا کہنا ھے کہ اسوقت لاھور میں نیا جدید سمارٹ سٹی راوی اربن سٹی پراجیکٹ پر تیزی سے کام جاری ھے

عمران خان کیخلاف دھشتگردی کی دفعات کو ختم کرنے کا حکم۔

اسلام آباد ہائیکورٹ نے عمران خان کیخلاف ججز دھمکی کیس میں شامل دہشتگردی کی دفعات کو نکال دیا اور مقدمہ سیشن کورٹ میں چلانے کا حکم دے دیا۔

رانا شمیم ایک بار پھر اپنے بیان سے منحرف عدالت سے دوبارہ غیر مشروط معافی مانگ لی

گلگت بلتستان کی سپریم اپیلٹ کورٹ کے چیف جج رانا سمیم نے ایک بار اپنے حلفیہ بیان سے منحرف ہو کر عدالت سے معافی مانگ لی