منظور وسان نے سندھ کے سیلاب زدہ علاقے کو وینس سے تشبیہ دے دی

Image

پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما منظور وسان نے سندھ کے سیلاب زدہ علاقے کوٹ ڈی جی کو اٹلی کے شہر وینس سے تشبیہ دے دی

 سندھ میں سیلاب کے باعث خیرپور کے گاؤں کوٹ ڈی جی کے کئی علاقوں کا زمینی رابطہ منقطع ہوگیا ہے،کوٹ ڈی جی کے پیر گڈو گوٹھ میں 12 سے 13 فٹ پانی موجود ہے جس کے باعث کئی علاقے زیر آب آچکے ہیں،اس گاؤں کے دورے پر نکلے پی پی رہنما منظور وسان کا کہنا ہے کہ اپنی 50 سالہ سیاسی زندگی میں ایسا نظارہ کبھی نہیں دیکھا، یہ علاقہ وینس کا منظر پیش کررہا ہے جہاں گاؤں اور بنگلے اور پانی بھی ہے، جب میں وینس گیا تو وہاں  کے  یہی حالات تھے۔

پی پی رہنما نے مزید کہا کہ ہم یہاں کے لوگوں کو کھانا، ٹینٹ ، ترپال اور نقد بھی دے رہے ہیں، پانی نکالنے کے لیے پیٹرول کے ساتھ لفٹ مشین دے رہے ہیں، اس علاقے میں 1500 ایکڑ میری اپنی ذاتی باغات پر مشتمل زمینیں ہیں جو تباہ ہوگئی ہیں ۔

 

الیکشن کمیشن نے پیش نہ ھونے پر عمران خان کو نوٹس جاری کر دیا۔

الیکشن کمیشن آف پاکستان نے انتخابی رولز کی خلاف ورزی کرنے پر سابق وزیراعظم و چیرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان کو نوٹس جاری کر دیا۔

امریکی سینیٹر جان کیری اور وزیراعظم شھباز شریف میں ملاقات۔

امریکی سینیٹر جان کیری اور وزیراعظم پاکستان محمد شھباز شریف کی وفد کے ہمراہ ملاقات

سی سی پی او لاھور تبادلہ کے معاملے پر وفاق اور پنجاب آمنے سامنے آ گئے۔

وفاق نے کیپیٹل چیف پولیس آفیسر غلام محمود ڈوگر کو وفاقی اسٹیبلشمنٹ ڈویژن رپورٹ کرنے کا حکم دیا لیکن پنجاب سامنے آ گیا۔

چکوال جلسے سے واپسی پر عمران خان کے ہیلی کاپٹر پائیلٹ کی طبیعت بگڑنے پر شبلی فراز پائیلٹ بن گئے۔

عمران خان چکوال جلسے سے واپس آ رھے تھے کہ اچانک ان کے بجلی کاپٹر کے معاون پائیلٹ کی طبیعت بگڑ گئی جس پر شبلی فراز نے معاون پائیلٹ کا...

وزیراعظم شہباز شریف کا 21 ستمبر کو امریکی صدر کے عشائیے میں شرکت شیڈول۔

وزیراعظم پاکستان شہباز شریف اس وقت لندن اور امریکہ کے دورے پر ھیں۔

چالیس ارب کی سرمایہ کاری سے راوی اربن سٹی پراجیکٹ پر کام تیزی سے جاری ھے۔

عمران خان کا کہنا ھے کہ اسوقت لاھور میں نیا جدید سمارٹ سٹی راوی اربن سٹی پراجیکٹ پر تیزی سے کام جاری ھے

عمران خان کیخلاف دھشتگردی کی دفعات کو ختم کرنے کا حکم۔

اسلام آباد ہائیکورٹ نے عمران خان کیخلاف ججز دھمکی کیس میں شامل دہشتگردی کی دفعات کو نکال دیا اور مقدمہ سیشن کورٹ میں چلانے کا حکم دے دیا۔

رانا شمیم ایک بار پھر اپنے بیان سے منحرف عدالت سے دوبارہ غیر مشروط معافی مانگ لی

گلگت بلتستان کی سپریم اپیلٹ کورٹ کے چیف جج رانا سمیم نے ایک بار اپنے حلفیہ بیان سے منحرف ہو کر عدالت سے معافی مانگ لی