پاکستان

وزیراعظم کا 2 روزہ دورہ ازبکستان، شنگھائی تعاون تنظیم کے اجلاس میں شرکت کرینگے

وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ شنگھائی تعاون تنظیم اجلاس کے لیے ازبکستان روانہ ہو رہا ہوں، عالمی اقتصادی بحران نے رکن ممالک کے درمیان مزید تعاون کی ضرورت کو جنم دیا۔ انہوں نے اپنی ٹوئٹ میں کہا ہے کہ ایس سی او کا ویژن دنیا کی 40...

مخالفین کا کام پراپیگنڈہ، فرق نہیں پڑتا، ہم کام کرتے رہیں گے : پرویز الٰہی

وزیر اعلیٰ پنجاب چودھری پرویزالٰہی نے کہا ہے کہ پنجاب میں اتحادی جماعت پی ٹی آئی کے ساتھ مثالی ورکنگ ریلیشن شپ ہے، مخالفین کا کام پراپیگنڈہ کرنا ہے اور وہ کرتے رہیں، کوئی فرق نہیں پڑتا، ہم عمران خان کے ساتھ مل کر فلاح وبہبود کے کام کر رہے...

پی ٹی آئی نے استعفے منظور نہ ہونے کا فیصلہ سپریم کورٹ میں چیلنج کردیا

تحریک انصاف نے اپنے 123 ارکان قومی اسمبلی کے استعفے منظور نہ کرنے سے متعلق اسلام آباد ہائیکورٹ کے فیصلے کو سپریم کورٹ میں چیلنج کردیا، درخواست میں کہا گیا کہ عوام سے تازہ مینڈیٹ لینے کے لئے مستعفی ہونے کا فیصلہ کیا۔ جنرل سیکرٹری پاکستان تحریک انصاف اسد عمر...

جج کو دھمکیاں دینے کا کیس، عمران خان انسداد دہشتگری عدالت طلب

سابق وزیراعظم کی عبوری ضمانت کا بھی آج آخری روز ہے، دوران سماعت جج نے استفسار کیا کہ کیا عمران صاحب شامل تفتیش ہو گئے ہیں، بابر اعوان نے کہا کہ جی، ہم نے تفتیش جوائن کر لی تھی۔ جس کے بعد بابر اعوان نے عمران خان کی گاڑی جوڈیشل...

وزیراعظم آئندہ ہفتے ازبکستان روانہ، شنگھائی تعاون تنظیم کے اجلاس سے خطاب کرینگے

ذرائع کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف 15 اور 16 ستمبر کو ازبکستان جائیں گے، دورہ کے دوران وزیراعظم ازبکستان کے شہر سمرقند میں شنگھائی تعاون تنظیم کے اجلاس سے خطاب کریں گے، وزیراعظم کی 16 ستمبر کی شام کو وطن واپسی ہوگی۔ وزیراعظم شہباز شریف کا 18 ستمبر کو لندن...

بھارتی اداکارہ اُروشی روٹیلا کو جانتا تک نہیں: نسیم شاہ

بھارت کی بولڈ اداکارہ نے اُروشی روٹیلا نے چند دن قبل ایشیا کپ کے پاکستان اور بھارت کے میچ کے دوران نسیم شاہ کی ایڈٹ شدہ ویڈیو اپنی انسٹاگرام اسٹوری میں شیئر کی تھی، جس پر اداکارہ خبروں کی زینت بنی تھیں۔ اُروشی روٹیلا کی جانب سے شیئر کی گئی...

پاک فوج، رینجرز اور سول اداروں نے دادو گرڈ سٹیشن ڈوبنے سے بچا لیا

گرڈ سٹیشن کے اِرد گرد بند بنانے سے نہ صرف یہ گرڈ محفوظ رہا بلکہ علاقے کو بجلی کی فراہمی بھی منقطع نہیں ہوئی، پاک فوج اور انجینئرز کور کے تمام پلانٹ آلات کو ِاس کام پر لگایا گیا، علاقے کے لوگوں نے پاک فوج کا شکریہ ادا کیا ہے۔...

عمران کی کال کا بیان گیدڑ بھبھکی، قانون ہاتھ میں لیا تو قانون حرکت میں آئیگا: مریم اورنگزیب

وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) چیئرمین اور سابق وزیراعظم عمران خان کی 'کال' کے بیان کو گیدڑ بھبھکی قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ عمران صاحب سیلاب کی وجہ سے لوگ پہلے سے ہی سڑکوں پر ہیں، آپ اندھے اور بہرے...

پی ڈی ایم کا پنجاب میں جلد تبدیلی کا دعویٰ، نمبرز گیم الٹانے میں مصروف

تفصیلات کے مطابق پی ڈی ایم پنجاب کا اقتدار چھن جانے کے بعد پھر حصول اقتدار کے لئے متحرک ہو گئی، مسلم لیگ ن اور پیپلز پارٹی کی قیادت کی طرف سے دعوے سامنے آنے لگے ہیں۔ پیپلزپارٹی نے دعویٰ کیا ہے کہ تبدیلی کا فیصلہ ہوچکا مسلم لیگ ن...

کرکٹر نسیم شاہ کیساتھ ویڈیو شیئر کے معاملے پر اروشی بھی میدان میں آ گئیں

الی ووڈ اداکارہ اروشی روٹیلا نے انسٹاگرام پوسٹ پر لکھا کہ ’’کچھ روز قبل میری ٹیم نے فینز کی ایڈیٹ 11 سے 12 خوبصورت ویڈیوز کا ایک کلکشن اَپ لوڈ کیا تھا جن میں موجود لوگوں کا کسی کو علم نہیں تھا کون ہیں، میری میڈیا سے درخواست ہے کہ...