مخالفین کا کام پراپیگنڈہ، فرق نہیں پڑتا، ہم کام کرتے رہیں گے : پرویز الٰہی

وزیر اعلیٰ پنجاب چودھری پرویزالٰہی نے کہا ہے کہ پنجاب میں اتحادی جماعت پی ٹی آئی کے ساتھ مثالی ورکنگ ریلیشن شپ ہے
وزیر اعلیٰ پنجاب چودھری پرویزالٰہی نے کہا ہے کہ پنجاب میں اتحادی جماعت پی ٹی آئی کے ساتھ مثالی ورکنگ ریلیشن شپ ہے، مخالفین کا کام پراپیگنڈہ کرنا ہے اور وہ کرتے رہیں، کوئی فرق نہیں پڑتا، ہم عمران خان کے ساتھ مل کر فلاح وبہبود کے کام کر رہے ہیں اور کرتے رہیں گے۔
وزیراعلیٰ پنجاب چوہدری پرویزالٰہی سے اٹک کے اراکین پنجاب اسمبلی ملک محمد انور اور ملک جمشید الطاف نے ملاقات کی جس میں باہمی دلچسپی کے امور، سیاسی صورتحال اور ترقیاتی منصوبوں پر پیش رفت پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
چوہدری پرویزالہی کا کہنا تھا کہ دعوؤں کی بجائے عمل پر یقین رکھتا ہوں، میرے سابقہ دور کے فلاحی کام آج بھی عوام کو یاد ہیں، ذاتی نمود ونمائس کے بجائے نئے ادارے بنائے جو آج تنآور درخت بن چکے ہیں، اللہ تعالٰی نے جب بھی موقع دیا، ہم نے عوام کی بے لوث خدمت کی، دوسری طرف مخالفین نے ہمیشہ سازشیں کیں۔
وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ 13 جماعتوں کے اتحاد پی ڈی ایم نے چند ماہ میں ملک کا بیڑا غرق کر دیا، اس ٹولے سے ملک چل رہا ہے نہ معیشت سنبھل رہی ہے، عمران خان اکیلے نے 13 جماعتوں کے کاغذی شیروں کو صفر کر دیا ہے۔
الیکشن کمیشن نے پیش نہ ھونے پر عمران خان کو نوٹس جاری کر دیا۔
الیکشن کمیشن آف پاکستان نے انتخابی رولز کی خلاف ورزی کرنے پر سابق وزیراعظم و چیرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان کو نوٹس جاری کر دیا۔
امریکی سینیٹر جان کیری اور وزیراعظم شھباز شریف میں ملاقات۔
امریکی سینیٹر جان کیری اور وزیراعظم پاکستان محمد شھباز شریف کی وفد کے ہمراہ ملاقات
سی سی پی او لاھور تبادلہ کے معاملے پر وفاق اور پنجاب آمنے سامنے آ گئے۔
وفاق نے کیپیٹل چیف پولیس آفیسر غلام محمود ڈوگر کو وفاقی اسٹیبلشمنٹ ڈویژن رپورٹ کرنے کا حکم دیا لیکن پنجاب سامنے آ گیا۔
چکوال جلسے سے واپسی پر عمران خان کے ہیلی کاپٹر پائیلٹ کی طبیعت بگڑنے پر شبلی فراز پائیلٹ بن گئے۔
عمران خان چکوال جلسے سے واپس آ رھے تھے کہ اچانک ان کے بجلی کاپٹر کے معاون پائیلٹ کی طبیعت بگڑ گئی جس پر شبلی فراز نے معاون پائیلٹ کا...
وزیراعظم شہباز شریف کا 21 ستمبر کو امریکی صدر کے عشائیے میں شرکت شیڈول۔
وزیراعظم پاکستان شہباز شریف اس وقت لندن اور امریکہ کے دورے پر ھیں۔
چالیس ارب کی سرمایہ کاری سے راوی اربن سٹی پراجیکٹ پر کام تیزی سے جاری ھے۔
عمران خان کا کہنا ھے کہ اسوقت لاھور میں نیا جدید سمارٹ سٹی راوی اربن سٹی پراجیکٹ پر تیزی سے کام جاری ھے
عمران خان کیخلاف دھشتگردی کی دفعات کو ختم کرنے کا حکم۔
اسلام آباد ہائیکورٹ نے عمران خان کیخلاف ججز دھمکی کیس میں شامل دہشتگردی کی دفعات کو نکال دیا اور مقدمہ سیشن کورٹ میں چلانے کا حکم دے دیا۔
رانا شمیم ایک بار پھر اپنے بیان سے منحرف عدالت سے دوبارہ غیر مشروط معافی مانگ لی
گلگت بلتستان کی سپریم اپیلٹ کورٹ کے چیف جج رانا سمیم نے ایک بار اپنے حلفیہ بیان سے منحرف ہو کر عدالت سے معافی مانگ لی