ایئر پورٹ پر 6 سالہ بچے نے ایسی حرکت کردی کہ سکیورٹی اہلکاروں کی دوڑیں لگ گئیں...؟

باچا خان ایئر پورٹ پشاور پر ایک ننھا بچہ سکیورٹی اہلکاروں کو چکمہ دے کر بورڈنگ برج تک پہنچ گیا۔ جب اہلکاروں نے بچے کو پکڑا تو اس نے بتایا کہ وہ جہاز دیکھنے آیا ہے۔
پشاور کے باچا خان ایئر پورٹ پر 6 سال کا ابوسفیان تمام سکیورٹی پوائنٹ کراس کرتے ہوئے انٹرنیشنل لاﺅنج میں داخل ہوا۔ بچہ طیارے کے قریب بورڈنگ برج تک پہنچ گیاتھا۔ بچے کی لاﺅنج میں موجودگی کے وقت سعودی ایئر لائن اور نجی ایئر کی پروازیں بیرون ملک سے آئی تھیں۔ اکیلے گھومتے دیکھ کر ایئر لائن اور سی اے اے کے سکیورٹی عملے نے بچے سے پوچھ گچھ کی۔
ابتدا میں بچے نے بتایا کہ وہ سعودی عرب سے آیا ہے لیکن بعدمیں اس نے بتایا کہ وہ جہاز دیکھنے ایئر پورٹ آیا تھا ، وہ پشاور کا ہی رہائشی ہے۔سی اے اے حکام نے بچے کو اے ایس ایف کے حوالے کردیا جنہوں نے بچے کے والدین سے رابطہ کرکے انہیں ایئر پورٹ پر بلالیا ہے۔
تحریر ۔۔۔
ایم ایس فیملی ۔۔۔۔
msfsocial.com