
صحافی نورالحسن کا پشاور میں قتل: ’جس کے خلاف خبر چھپتی ہے وہ صحافی کا دشمن بن جاتا ہے‘
6 Years agoنوشہرہ سے تعلق رکھنے والے سینیئر صحافی نورالحسن کے بھائی محمود الحسن نے بی بی سی کو بتایا کہ ان کے بھائی نورالحسن اپنے کیمرہ مین اور ڈرائیور سمیت کسی صحافتی ذمہ داری نبھانے کے سلسلے میں جا رہے تھے جب ان پر حملہ کر کے انھیں قتل کر دیا گیا۔
انہوں نے کہا کہ ان کے بھائی کی کسی سے کوئی ذاتی دشمنی یا لین دین کا کوئی تنازعہ نہیں تھا۔
ان کے مطابق ان کے بھائی کی ہلاکت ہدف بنا کر قتل کا واقعہ ہے جس کا نشانہ ان کے بھائی اور کیمرہ مین تھے۔ انہوں نے کہا کہ جس کے خلاف خبر چھپتی ہے وہ صحافی کا دشمن بن جاتا ہے لیکن اب یہ معلوم نہیں ہو رہا کہ ان کے بھائی کو کس نے اور کس وجہ سے ٹارگٹ کیا۔