کون جیتے گا ضمنی الیکشن کا میدان۔ بلے کی مار یا شیر کی دھاڑ

Image

پنجاب کے 20 حلقوں میں ضمنی الیکشن اتوار کو ہوں گے، شیر کی دھاڑ ہو گی یا بلے کی مار؟ تیاریاں مکمل کر لی گئیں،

پنجاب کے 20 حلقوں میں ضمنی الیکشن اتوار کو ہوں گے، شیر کی دھاڑ ہو گی یا بلے کی مار؟ تیاریاں مکمل کر لی گئیں، پولنگ کا سامان پہنچادیا گیا، پاک فوج کے جوان حساس پولنگ اسٹیشنز پر ڈیوٹی انجام دیں گے، ریٹرننگ اور اور پریذائیڈنگ افسروں کو مجسٹریٹ کے اختیارات تفویض کر دیئے گئے، ضمنی الیکشن کے حوالے سے بتانے سے قبل آپ کو یہ بتاتے چلیں کہ الیکشن کیوں ہو رہے ہیں؟

سابق وزیراعظم عمران خان کے خلاف پاکستان ڈیمو کریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) نے تحریک عدم اعتماد پیش کی تو تحریک انصاف ( پی ٹی آئی) کے پنجاب کے گروپ نے مائنس بزدار کے لیے صدا بلند کی، اس دوران عمران خان نے صوبے کے محاذ سے نمٹنے کے لیے عثمان بزدار سے استعفیٰ لیا اور پرویز الٰہی کو اپنا امیدوار نامزد کر دیا۔

پرویز الٰہی کو امیدوار نامزد کیے جانے کے بعد تحریک انصاف کے امیدواروں نے علم بغاوت کر دی اور علی الاعلان پرویز الٰہی کے بجائے مسلم لیگ ن کے امیدوار حمزہ شہباز کو ووٹ دینے کا اعلان کیا، 16 اپریل کو جہانگیر ترین ، علیم خان اور اسد کھوکھر گروپ کی مدد سے لیگی امیدوار وزارتِ اعلیٰ کی دوڑ میں کامیاب ہوئے۔

حمزہ شہباز کو ووٹ دینے والے ارکان کیخلاف تحریک انصاف (پی ٹی آئی) اپنے امیدواروں کی نا اہلی کے لیے الیکشن کمیشن اور سپریم کورٹ گئی، عدالت عظمیٰ کی طرف سے منحرف رکن کا ووٹ شمار نہ کیے جانے کا فیصلہ دیا گیا۔

الیکشن کمیشن نے سپریم کورٹ کی آرٹیکل 63 اے کی تشریح کی روشنی میں فیصلہ اتفاق رائے سے سنایا تو تحریک انصاف کے منحرف ارکان پنجاب اسمبلی تاحیات نااہلی سے بچ گئے اور الیکشن کمیشن نے انہیں ڈی سیٹ کردیا۔

منحرف قانون سازوں میں راجا صغیر احمد، ملک غلام رسول سنگھا، سعید اکبر خان، محمد اجمل، عبدالعلیم خان، نذیر احمد چوہان، محمد امین ذوالقرنین، ملک نعمان لنگڑیال، محمد سلمان، زوار حسین وڑائچ، نذیر احمد خان، فدا حسین، زہرہ بتول، محمد طاہر، عائشہ نواز، ساجدہ یوسف، ہارون عمران گِل، عظمیٰ کاردار، ملک اسد علی، اعجاز مسیح، محمد سبطین رضا، محسن عطا خان کھوسہ، میاں خالد محمود، مہر محمد اسلم، فیصل حیات شامل تھے۔

ان ڈی سیٹ ارکان کے بعد پاکستان تحریک انصاف نے 5 مخصوص نشستوں کے لیے الیکشن کمیشن کی طرف رجوع کیا تاہم ای سی پی نے ضمنی انتخابات کے نتائج جاری ہونے کے بعد نوٹیفکیشن جاری کیے جانے کا فیصلہ کیا تاہم اس فیصلے کے بعد پی ٹی آئی اراکین لاہور ہائیکورٹ چلے گئے جہاں عدالت عالیہ نے فیصلہ پی ٹی آئی کے حق میں دیا۔

الیکشن کمیشن نے خواتین نشستوں پر بتول زین، سائرہ رضا، فوزیہ عباس جبکہ اقلیتی نشستوں پر حبکوک رفیق اور سیموئیل یعقوب کے تقرر کے نوٹیفکیشن جاری کئے۔

الیکشن کمیشن نے پیش نہ ھونے پر عمران خان کو نوٹس جاری کر دیا۔

الیکشن کمیشن آف پاکستان نے انتخابی رولز کی خلاف ورزی کرنے پر سابق وزیراعظم و چیرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان کو نوٹس جاری کر دیا۔

امریکی سینیٹر جان کیری اور وزیراعظم شھباز شریف میں ملاقات۔

امریکی سینیٹر جان کیری اور وزیراعظم پاکستان محمد شھباز شریف کی وفد کے ہمراہ ملاقات

سی سی پی او لاھور تبادلہ کے معاملے پر وفاق اور پنجاب آمنے سامنے آ گئے۔

وفاق نے کیپیٹل چیف پولیس آفیسر غلام محمود ڈوگر کو وفاقی اسٹیبلشمنٹ ڈویژن رپورٹ کرنے کا حکم دیا لیکن پنجاب سامنے آ گیا۔

چکوال جلسے سے واپسی پر عمران خان کے ہیلی کاپٹر پائیلٹ کی طبیعت بگڑنے پر شبلی فراز پائیلٹ بن گئے۔

عمران خان چکوال جلسے سے واپس آ رھے تھے کہ اچانک ان کے بجلی کاپٹر کے معاون پائیلٹ کی طبیعت بگڑ گئی جس پر شبلی فراز نے معاون پائیلٹ کا...

وزیراعظم شہباز شریف کا 21 ستمبر کو امریکی صدر کے عشائیے میں شرکت شیڈول۔

وزیراعظم پاکستان شہباز شریف اس وقت لندن اور امریکہ کے دورے پر ھیں۔

چالیس ارب کی سرمایہ کاری سے راوی اربن سٹی پراجیکٹ پر کام تیزی سے جاری ھے۔

عمران خان کا کہنا ھے کہ اسوقت لاھور میں نیا جدید سمارٹ سٹی راوی اربن سٹی پراجیکٹ پر تیزی سے کام جاری ھے

عمران خان کیخلاف دھشتگردی کی دفعات کو ختم کرنے کا حکم۔

اسلام آباد ہائیکورٹ نے عمران خان کیخلاف ججز دھمکی کیس میں شامل دہشتگردی کی دفعات کو نکال دیا اور مقدمہ سیشن کورٹ میں چلانے کا حکم دے دیا۔

رانا شمیم ایک بار پھر اپنے بیان سے منحرف عدالت سے دوبارہ غیر مشروط معافی مانگ لی

گلگت بلتستان کی سپریم اپیلٹ کورٹ کے چیف جج رانا سمیم نے ایک بار اپنے حلفیہ بیان سے منحرف ہو کر عدالت سے معافی مانگ لی