نیٹ فلکس پر سب زیادہ کون سی فلمیں دیکھی جا رہی ہیں؟

Image

ویڈیو سٹریمنگ سروس نیٹ فلکس پر پچھلے دو ہفتوں سے فلم ’ہسل‘سب سے زیادہ دیکھی جانے والی فلموں میں شامل ہے اور اسے رواں سال کی سب سے بڑی فلم کہا جا رہا ہے

ویڈیو سٹریمنگ سروس نیٹ فلکس پر پچھلے دو ہفتوں سے فلم ’ہسل‘سب سے زیادہ دیکھی جانے والی فلموں میں شامل ہے اور اسے رواں سال کی سب سے بڑی فلم کہا جا رہا ہے۔
ںیٹ فلکس کے مطابق پچھلے ہفتے ایڈم سینڈلر کی فلم ’ہسل‘ جس کی کہانی ایک باسکٹ بال کوچ اور اس کے ڈھونڈے گئے نئے ٹیلنٹ کے گرد گھومتی ہے، ویڈیو سٹریمنگ سروس پر سب سے زیادہ دیکھی جانے والی فلموں میں پہلے نمبر پر ہے۔
فلم ’ہسل‘ کو نیٹ فلکس پر پچھلے ہفتے 5 کروڑ 71 لاکھ 90 ہزار سے زائد گھنٹے دیکھا جا چکا ہے۔
اس فہرست میں دوسرا نمبر ہے فلم ’سپائڈرہیڈ‘ کا جس میں مرکزی کردار ادا کیا ہے مائلز ٹیلر، کرس ہیمسورتھ اور ایشلے لارنس نے۔
یہ سائنس اینڈ فکشن فلم پچھلے ہفتے نیٹ فلکس پر تین کروڑ 50 لاکھ سے زائد گھنٹے دیکھی گئی ہے۔
کارٹون فلم ’چکن ہیر اینڈ دا ہیمسٹر آف ڈارکنیس‘ کا نیٹ فلکس پر سب سے زیادہ دیکھی جانے والی فلموں میں تیسرا نمبر ہے۔
اس اینیمیٹڈ فلم کو صرف پچھلے ہفتے نیٹ فلکس ہر دو کروڑ 30 لاکھ سے زائد گھنٹے دیکھا گیا ہے۔
امریکی گلوکارہ جینیفر لوپیز پر بننے والی ڈاکیومنٹری ’ہاف ٹائم‘ بھی نیٹ فلکس صارفین کی پسندیدہ فلموں سے ایک ہے۔
امینڈا میشیلی کی ہدایتکاری میں بننے والی یہ ڈاکیومنٹری ںیٹ فلکس پر پچھلے ہفتے ایک کروڑ 80 لاکھ سے زائد گھنٹے دیکھی گئی ہے۔
نیٹ فلکس کی اوریجنل فلم ’انٹرسیپٹر‘ کا اس فہرست میں پانچواں نمبر ہے۔ اس ایکشن فلم میں مرکزی کردار ایلسا پٹاکی اور لوک پریسی نے ادا کیے ہیں۔
امریکہ پر فرضی روسی حملے کی تیاریوں پر بننے والی یہ فلم پچھلے ہفتے نیٹ فلکس پر 1 کروڑ 30 لاکھ سے زائد گھنٹے دیکھی گئی ہے

الیکشن کمیشن نے پیش نہ ھونے پر عمران خان کو نوٹس جاری کر دیا۔

الیکشن کمیشن آف پاکستان نے انتخابی رولز کی خلاف ورزی کرنے پر سابق وزیراعظم و چیرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان کو نوٹس جاری کر دیا۔

امریکی سینیٹر جان کیری اور وزیراعظم شھباز شریف میں ملاقات۔

امریکی سینیٹر جان کیری اور وزیراعظم پاکستان محمد شھباز شریف کی وفد کے ہمراہ ملاقات

سی سی پی او لاھور تبادلہ کے معاملے پر وفاق اور پنجاب آمنے سامنے آ گئے۔

وفاق نے کیپیٹل چیف پولیس آفیسر غلام محمود ڈوگر کو وفاقی اسٹیبلشمنٹ ڈویژن رپورٹ کرنے کا حکم دیا لیکن پنجاب سامنے آ گیا۔

چکوال جلسے سے واپسی پر عمران خان کے ہیلی کاپٹر پائیلٹ کی طبیعت بگڑنے پر شبلی فراز پائیلٹ بن گئے۔

عمران خان چکوال جلسے سے واپس آ رھے تھے کہ اچانک ان کے بجلی کاپٹر کے معاون پائیلٹ کی طبیعت بگڑ گئی جس پر شبلی فراز نے معاون پائیلٹ کا...

وزیراعظم شہباز شریف کا 21 ستمبر کو امریکی صدر کے عشائیے میں شرکت شیڈول۔

وزیراعظم پاکستان شہباز شریف اس وقت لندن اور امریکہ کے دورے پر ھیں۔

چالیس ارب کی سرمایہ کاری سے راوی اربن سٹی پراجیکٹ پر کام تیزی سے جاری ھے۔

عمران خان کا کہنا ھے کہ اسوقت لاھور میں نیا جدید سمارٹ سٹی راوی اربن سٹی پراجیکٹ پر تیزی سے کام جاری ھے

عمران خان کیخلاف دھشتگردی کی دفعات کو ختم کرنے کا حکم۔

اسلام آباد ہائیکورٹ نے عمران خان کیخلاف ججز دھمکی کیس میں شامل دہشتگردی کی دفعات کو نکال دیا اور مقدمہ سیشن کورٹ میں چلانے کا حکم دے دیا۔

رانا شمیم ایک بار پھر اپنے بیان سے منحرف عدالت سے دوبارہ غیر مشروط معافی مانگ لی

گلگت بلتستان کی سپریم اپیلٹ کورٹ کے چیف جج رانا سمیم نے ایک بار اپنے حلفیہ بیان سے منحرف ہو کر عدالت سے معافی مانگ لی