آخر ایسی کیا وجہ ہے کہ آئی ایم ایف پروگرام بحالی میں تاخیر ہو رہی ہے۔

Image

پاکستان میں رواں برس تحریک عدم اعتماد آنے کے بعد سے لے کر جون کی 22 تاریخ تک روپے کے مقابلے میں ایک ڈالر کی قیمت میں 36 روپے تک کا اضافہ ہو چکا ہے

پیٹرول ڈیزل بجلی اور گیس میں بے تحاشا اضافے کے بعد بھئ آئی ایم ایف پاکستان کو قرض دینے سے کیوں انکاری ھے۔

پاکستان میں رواں برس تحریک عدم اعتماد آنے کے بعد سے لے کر جون کی 22 تاریخ تک روپے کے مقابلے میں ایک ڈالر کی قیمت میں 36 روپے تک کا اضافہ ہو چکا ہے۔

ڈیڑھ ماہ میں روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قیمت میں ہونے والے اس بے تحاشا اضافے نے جہاں ملک کے ذمے واجب الادہ قرضوں میں 5000 ارب کا اضافہ کیا وہیں مقامی صارفین کے لیے تیل، گیس بجلی اور کھانے پینے کی اشیا کو مہنگا کر دیا ہے۔

اس کی ایک بنیادی وجہ یہ ہے کہ پاکستان ان چیزوں کی مقامی سطح پر ضرورت کو پورا کرنے کے لیے درآمدات پر انحصار کرتا ہے یعنی باہر سے منگواتا ھے۔

ڈالر کی قیمت میں ہونے والے اضافے کی سب سے بڑی وجہ بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف ) سے قرض حاصل کرنے کے معاہدہ ہونے میں تاخیر کو قرار دیا جاتا ہے جس نے پاکستان کے لیے بیرونی فنڈنگ کو روک رکھا ہے جبکہ ایک تاثر یہ بھی ھے کہ ڈالر کی قدر میں اضافے کی بہت بڑی وجہ حکومتوں کے غیر یقینی تسلسل کیوجہ سے سرمایہ کار کا پاکستان پر عدم اعتماد ھے۔

پاکستان کی وزیر مملکت برائے خزانہ ڈاکٹر عائشہ غوث پاشا نے بتایا کہ پاکستان اور آئی ایم ایف مثبت سمت میں بڑھ رہے ہیں اور مفتاح اسماعیل کے بیان کے مطابق اس پروگرام کی بحالی کے سلسلے میں جلد پیش رفت ہونے والی ہے۔

دوسری جانب پاکستان میں معیشت اور آئی ایم ایف پروگرام سے جڑے امور پر نظر رکھنے والے ماہرین کے مطابق آئی ایم ایف پروگرام کی بحالی بہت ضروری ہے ورنہ پاکستان کے نئے مالی سال کے لیے پیش کردہ بجٹ میں پیش کیے جانے والے آمدنی اور اخراجات کے سارے تخمینے بے کار ثابت ہوں گےکیونکہ پاکستان بنیادی ضروریات کی تکمیل کا بہت بڑا انحصار درآمدات پر رکھتا ھے اس لئے ڈالرز نہ ھونے کیوجہ سے پاکستان کے ڈیفالٹ کر جانے کا بھی خطرہ موجود ھے ۔

دوسری طرف تاخیر کا یہ سلسلہ جاری رھا تو پاکستان معاشی طور پر پہلے ہی بے پناہ نقصان اٹھا چکا ہے اور اگر اس میں مزید تاخیر ہوئی تو پاکستان کے لیے اگلے مالی سال میں معیشت کو چلانا مشکل تر ہو جائے گا I

پاکستان میں حکومت کی تبدیلی کے بعد مسلم لیگ ن کی سربراہی میں ایک مخلوط حکومت قائم ہوئی۔ آئی ایم ایف کی جانب سے پاکستان سے تیل و بجلی کی قیمتوں میں اضافے کا مطالبہ سامنے آیا جو ڈیڑھ مہینے تک تاخیر کا شکار رہنے کے بعد حکومت کی جانب سے تین بار ڈیزل و پیٹرول کی قیمتوں میں 84 روپے ڈیزل اور 119 روپے پیٹرول بڑھانے پر ختم ھوا لیکن ابھی تک آئی ایم ایف پروگرام کے بحال نہ ہونے کی وجہ آئی ایم ایف کا پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کیساتھ ساتھ گیس اور بجلی کی قیمتوں میں مزید اضافے کا مطالبہ ھے۔ یاد رھے کہ پاکستان اس مطالبے سے پہلے ھی پیٹرولیم کیساتھ ساتھ گیس میں 45 فیصد اور بجلی میں 13 روپے فی یونٹ اضافہ کر چکا ھے۔ا ذریعہGETTY IMAGES

اب تک کی معلومات کے مطابق پاکستان آئی ایم ایف کی پیٹرولیم مصنوعات میں اضافے کا مطالبہ بھی تسلیم کر چکاھے جس کیمطابق 60 روپے تک لیوی ٹیکس کی صورت میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بتدریج اضافہ کیا جائے گا۔صوY

پاکستان کے وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل کی جانب سے آئی ایم ایف پروگرام کی جلد بحالی کے اعلان کے بارے کہا جا رھا ھے گو کہ ابھی تک آئی ایم ایف نے اس بارے کوئی اعلان نھیں کیا لیکن  موجودہ حکومت پوری کوشش کر رھی ھے کہ آئی ایم ایف پروگرام کو بحال کروایا جا سکےکیونکہ موجودہ حکومت نے 10 جون کو جو بجٹ پیش کیا ھے اس میں پاکستان کی بنیادی ضروریات کا انحصار درآمدات پر ھے اور درآمدادت کیلئے ضروری ھے کہ آئی ایم ایف پروگرام جلد ازجلد بحال کیا جائے۔

پاکستان کی وزیر مملکت برائے خزانہ ڈاکٹر عائشہ غوث پاشا جو حکومت کی آئی ایم ایف سے مذاکراتی ٹیم کا حصہ بھی ہیں نے بتایا کہ وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل کی جانب سے پروگرام کے جلد بحالی کے اعلان کی وجہ پاکستان کے آئی ایم ایف سے مذاکرات کی صحیح سمت ہے۔ انھوں نے کہا کہ 'آئی ایم ایف پروگرام بحالی میں جلد پیش رفت ہو جائے گی کیونکہ آئی ایم ایف پروگرام میں تاخیر کی جو وجوھات تھیں وہ ھم نے بجٹ میں ڈاکیومنٹڈ کر دی ھیں جس کی وجہ سے پروگرام بحالی کا جلد امکان ہے۔

الیکشن کمیشن نے پیش نہ ھونے پر عمران خان کو نوٹس جاری کر دیا۔

الیکشن کمیشن آف پاکستان نے انتخابی رولز کی خلاف ورزی کرنے پر سابق وزیراعظم و چیرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان کو نوٹس جاری کر دیا۔

امریکی سینیٹر جان کیری اور وزیراعظم شھباز شریف میں ملاقات۔

امریکی سینیٹر جان کیری اور وزیراعظم پاکستان محمد شھباز شریف کی وفد کے ہمراہ ملاقات

سی سی پی او لاھور تبادلہ کے معاملے پر وفاق اور پنجاب آمنے سامنے آ گئے۔

وفاق نے کیپیٹل چیف پولیس آفیسر غلام محمود ڈوگر کو وفاقی اسٹیبلشمنٹ ڈویژن رپورٹ کرنے کا حکم دیا لیکن پنجاب سامنے آ گیا۔

چکوال جلسے سے واپسی پر عمران خان کے ہیلی کاپٹر پائیلٹ کی طبیعت بگڑنے پر شبلی فراز پائیلٹ بن گئے۔

عمران خان چکوال جلسے سے واپس آ رھے تھے کہ اچانک ان کے بجلی کاپٹر کے معاون پائیلٹ کی طبیعت بگڑ گئی جس پر شبلی فراز نے معاون پائیلٹ کا...

وزیراعظم شہباز شریف کا 21 ستمبر کو امریکی صدر کے عشائیے میں شرکت شیڈول۔

وزیراعظم پاکستان شہباز شریف اس وقت لندن اور امریکہ کے دورے پر ھیں۔

چالیس ارب کی سرمایہ کاری سے راوی اربن سٹی پراجیکٹ پر کام تیزی سے جاری ھے۔

عمران خان کا کہنا ھے کہ اسوقت لاھور میں نیا جدید سمارٹ سٹی راوی اربن سٹی پراجیکٹ پر تیزی سے کام جاری ھے

عمران خان کیخلاف دھشتگردی کی دفعات کو ختم کرنے کا حکم۔

اسلام آباد ہائیکورٹ نے عمران خان کیخلاف ججز دھمکی کیس میں شامل دہشتگردی کی دفعات کو نکال دیا اور مقدمہ سیشن کورٹ میں چلانے کا حکم دے دیا۔

رانا شمیم ایک بار پھر اپنے بیان سے منحرف عدالت سے دوبارہ غیر مشروط معافی مانگ لی

گلگت بلتستان کی سپریم اپیلٹ کورٹ کے چیف جج رانا سمیم نے ایک بار اپنے حلفیہ بیان سے منحرف ہو کر عدالت سے معافی مانگ لی