عروہ حسین، فرحان سعید کی ایک بار پھر راہیں جدا

Image

لمحہ با لمحہقومی خبریںبین الاقوامی خبریںتجارتی خبریںکھیلوں کی خبریںانٹرٹینمنٹصحتدلچسپ و عجیبخاص رپورٹ عروہ حسین، فرحان سعید کی ایک بار پھر راہیں جدا پاکستان کی معروف فنکار جوڑی، اداکارہ عروہ حسین اور گلوکار و اداکار فرحان سعید کی ایک بار پھر راہیں جدا ہو گئی ہیں

یہاں حقیقی زندگی نہیں بلکہ شوبز میں ایک ساتھ کام کرنے سے متعلق خبر زیرِ گردش ہے۔

کچھ ماہ قبل میڈیا رپورٹس میں دعویٰ کیا جا رہا تھا کہ عروہ حسین اور فرحان سعید ایک ساتھ ایک پروجیکٹ ’میری شہزادی ڈیانا‘ میں نظر آئیں گے۔ 

اس خبر سے دونوں فنکاروں کے مداح بے حد خوش تھے جبکہ اب اس جوڑی کے اس پروجیکٹ میں الگ ہو جانے سے متعلق خبریں گردش کر رہی  ہیں۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق اب عروہ حسین اور فرحان سعید ڈرامہ سیریل ’میری شہزادی ڈیانا‘ میں ایک ساتھ نہیں دیکھے جا سکیں گے۔

اس جوڑی کو نئے فنکاروں کے ساتھ تبدیل کیا گیا ہے یا اِن میں سے کوئی ایک ڈرامے کا حصہ نہیں ہوگا اس سے متعلق کچھ بھی کہنا قبل اَز وقت ہوگا۔

واضح رہے کہ ڈرامے کی پروڈیوسر سعدیہ جبار قاسم کی ایک انسٹااسٹوری کے مطابق اس پروجیکٹ کی شوٹنگ کا آغاز جون میں ہی ہو چکا تھا۔

اس ڈرامے کے ہدایتکار قاسم علی مرید ہیں جبکہ ڈرامے کی کاسٹ میں پہلے فرحان سعید اور عروہ حسین مرکزی کردار نبھا رہے تھے جبکہ اب اس کی کاسٹ میں تبدیلی کی گئی ہے۔

الیکشن کمیشن نے پیش نہ ھونے پر عمران خان کو نوٹس جاری کر دیا۔

الیکشن کمیشن آف پاکستان نے انتخابی رولز کی خلاف ورزی کرنے پر سابق وزیراعظم و چیرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان کو نوٹس جاری کر دیا۔

امریکی سینیٹر جان کیری اور وزیراعظم شھباز شریف میں ملاقات۔

امریکی سینیٹر جان کیری اور وزیراعظم پاکستان محمد شھباز شریف کی وفد کے ہمراہ ملاقات

سی سی پی او لاھور تبادلہ کے معاملے پر وفاق اور پنجاب آمنے سامنے آ گئے۔

وفاق نے کیپیٹل چیف پولیس آفیسر غلام محمود ڈوگر کو وفاقی اسٹیبلشمنٹ ڈویژن رپورٹ کرنے کا حکم دیا لیکن پنجاب سامنے آ گیا۔

چکوال جلسے سے واپسی پر عمران خان کے ہیلی کاپٹر پائیلٹ کی طبیعت بگڑنے پر شبلی فراز پائیلٹ بن گئے۔

عمران خان چکوال جلسے سے واپس آ رھے تھے کہ اچانک ان کے بجلی کاپٹر کے معاون پائیلٹ کی طبیعت بگڑ گئی جس پر شبلی فراز نے معاون پائیلٹ کا...

وزیراعظم شہباز شریف کا 21 ستمبر کو امریکی صدر کے عشائیے میں شرکت شیڈول۔

وزیراعظم پاکستان شہباز شریف اس وقت لندن اور امریکہ کے دورے پر ھیں۔

چالیس ارب کی سرمایہ کاری سے راوی اربن سٹی پراجیکٹ پر کام تیزی سے جاری ھے۔

عمران خان کا کہنا ھے کہ اسوقت لاھور میں نیا جدید سمارٹ سٹی راوی اربن سٹی پراجیکٹ پر تیزی سے کام جاری ھے

عمران خان کیخلاف دھشتگردی کی دفعات کو ختم کرنے کا حکم۔

اسلام آباد ہائیکورٹ نے عمران خان کیخلاف ججز دھمکی کیس میں شامل دہشتگردی کی دفعات کو نکال دیا اور مقدمہ سیشن کورٹ میں چلانے کا حکم دے دیا۔

رانا شمیم ایک بار پھر اپنے بیان سے منحرف عدالت سے دوبارہ غیر مشروط معافی مانگ لی

گلگت بلتستان کی سپریم اپیلٹ کورٹ کے چیف جج رانا سمیم نے ایک بار اپنے حلفیہ بیان سے منحرف ہو کر عدالت سے معافی مانگ لی