ٹک ٹاک نے کیپشن لگانے اور ترجمے کے نئے ٹول پیش کردیئے

Image

دنیا بھر میں تیزی سے مقبول ٹک ٹاک اپنے صارفین کی ویڈیو کو وسعت دینے میں کوشاں ہے اور اس ضمن میں آٹوکیپشن اور حقیقی وقت میں ویڈیو ترجمے کے نئے بہترین آپشن پیش کررہا ہے

ٹک ٹاک کا مقصد یہ ہے ایک زبان میں جاری کردہ ویڈیو عالمی سطح پر دیگر افراد بھی دیکھ سکیں اور اپنے نئے صارفین تلاش کرسکیں۔ ٹک ٹاک کے مطابق آٹو کیپشن دائیں ہاتھ پر دکھائی دیں گے جسے دیکھنے اور پڑھنے میں سہولت حاصل ہوگی۔

لیکن ٹک ٹاک نے اگلی سہولت سے بھی لوگوں کو حیران کرنے کی ٹھانی ہے اور وہ یہ ہےکہ ٹیکسٹ اسٹیکر یا اوولے سے ویڈیو کا براہِ راست ترجمہ بھی ہوتا رہے گا۔ اس طرح ویڈیو میں بولی جانے والی زبان سے ناآشنا افراد بھی جان سکیں گے کہ ویڈیو میں کیا کہا جارہا ہے۔ یوں ٹک ٹاکرز اپنی ویڈیو کو وسعت دے کر نئی مارکیٹ تلاش کرسکیں گے۔

اس ضمن میں ٹک ٹاک نے نمونے کے بعض اسکرین شاٹ بھی شیئر کیے ہیں۔ پہلے درجے میں انگریزی، پرتگالی، جرمنی، انڈونیشیائی، کورین، منڈارین، ہسپانوی اور ترک زبانوں کو شامل کیا گیا ہے۔ اس کے بعد مزید زبانوں کو شامل کیا جائے گا۔

ٹک ٹاک کا اصرار ہے کہ اس طرح کسی بھی زبان میں بنائی جانے والی ایک ویڈیو اپنے مواد کی مناسبت سے عالمی وائریل ٹرینڈ کا حصہ بھی بن سکے گی۔ تجزیہ کاروں نے ٹک ٹاک کے اس عمل کو سراہا ہے۔ ان کا خیال ہے کہ اس کہ طرح ایک چھوٹے سے ملک کے ٹک ٹاکرز بھی دنیا بھر میں ناظرین حاصل کرکے اپنا پلیٹ فارم وسیع کرسکیں گے۔

ٹک ٹاک نے آٹوکیپشن اور ترجمے کی کوئی حتمی تاریخ نہیں دی ہے لیکن اتنا ضرور کہا ہے کہ اسے جلد ہی مرحلہ وار انداز میں متعارف کرایا جائے گا۔

الیکشن کمیشن نے پیش نہ ھونے پر عمران خان کو نوٹس جاری کر دیا۔

الیکشن کمیشن آف پاکستان نے انتخابی رولز کی خلاف ورزی کرنے پر سابق وزیراعظم و چیرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان کو نوٹس جاری کر دیا۔

امریکی سینیٹر جان کیری اور وزیراعظم شھباز شریف میں ملاقات۔

امریکی سینیٹر جان کیری اور وزیراعظم پاکستان محمد شھباز شریف کی وفد کے ہمراہ ملاقات

سی سی پی او لاھور تبادلہ کے معاملے پر وفاق اور پنجاب آمنے سامنے آ گئے۔

وفاق نے کیپیٹل چیف پولیس آفیسر غلام محمود ڈوگر کو وفاقی اسٹیبلشمنٹ ڈویژن رپورٹ کرنے کا حکم دیا لیکن پنجاب سامنے آ گیا۔

چکوال جلسے سے واپسی پر عمران خان کے ہیلی کاپٹر پائیلٹ کی طبیعت بگڑنے پر شبلی فراز پائیلٹ بن گئے۔

عمران خان چکوال جلسے سے واپس آ رھے تھے کہ اچانک ان کے بجلی کاپٹر کے معاون پائیلٹ کی طبیعت بگڑ گئی جس پر شبلی فراز نے معاون پائیلٹ کا...

وزیراعظم شہباز شریف کا 21 ستمبر کو امریکی صدر کے عشائیے میں شرکت شیڈول۔

وزیراعظم پاکستان شہباز شریف اس وقت لندن اور امریکہ کے دورے پر ھیں۔

چالیس ارب کی سرمایہ کاری سے راوی اربن سٹی پراجیکٹ پر کام تیزی سے جاری ھے۔

عمران خان کا کہنا ھے کہ اسوقت لاھور میں نیا جدید سمارٹ سٹی راوی اربن سٹی پراجیکٹ پر تیزی سے کام جاری ھے

عمران خان کیخلاف دھشتگردی کی دفعات کو ختم کرنے کا حکم۔

اسلام آباد ہائیکورٹ نے عمران خان کیخلاف ججز دھمکی کیس میں شامل دہشتگردی کی دفعات کو نکال دیا اور مقدمہ سیشن کورٹ میں چلانے کا حکم دے دیا۔

رانا شمیم ایک بار پھر اپنے بیان سے منحرف عدالت سے دوبارہ غیر مشروط معافی مانگ لی

گلگت بلتستان کی سپریم اپیلٹ کورٹ کے چیف جج رانا سمیم نے ایک بار اپنے حلفیہ بیان سے منحرف ہو کر عدالت سے معافی مانگ لی