نواز شریف کی واپسی کیلئے پنجاب حکومت گرانے کی سازش ہو رہی ہے: عمران خان

Image

سابق وزیراعظم اور پاکستان تحریک انصاف کے چیئر مین عمران خان نے کہا ہے کہ مسلم لیگ (ن) والوں جتنی مرضی کوشش کر لو یہ ملک اور فوج بھی میری ہے۔

سابق وزیراعظم اور پاکستان تحریک انصاف کے چیئر مین عمران خان نے کہا ہے کہ مسلم لیگ (ن) والوں جتنی مرضی کوشش کر لو یہ ملک اور فوج بھی میری ہے۔ اب نیا پلان بن رہا ہے، پتا چلا ہے ہماری پنجاب حکومت کو گرانے کی ایک اور سازش ہو رہی ہے، ہمارے ایم پی ایز کو کروڑوں کی آفر اور مسٹر ایکس، مسٹر وائی ساتھ دھمکیاں دے رہے ہیں۔ پنجاب حکومت گرانے کی سازش کا مطلب نواز شریف واپس آ سکے۔

چشتیاں میں پاکستان تحریک انصاف کے انتخابی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے سابق وزیراعظم نے کہا کہ خواتین کوسلام پیش کرتا ہوں، مسلم لیگ ن کا گڑھ چشتیاں نہیں لندن ہے، یہ پاکستان سے پیسہ چوری کر کے باہربھیجتے ہیں، ان کا سارا خاندان لندن میں ہے یہ کمائی کرنے پاکستان آتے ہیں۔ جب تک ملک میں انصاف قائم نہیں کریں گے خوشحال نہیں ہو سکتے، کفر کا نظام چل سکتا ناانصافی اور ظلم کا نظام کبھی نہیں چل سکتا، یہ وجہ ہے پاکستان اتنے وسائل کے باوجود ملک قرضوں میں ڈوبا ہوا ہے۔

انہوں نے کہا کہ بڑے، بڑے ڈاکوؤں کو جیلوں میں ڈالنے کے بجائےانہیں وزیر بنا دیا جاتا ہے، پرویز مشرف نے مجھے آزاد عدلیہ کے لیے جیل میں ڈالا، جیل میں کوئی بڑا ڈاکو نظر نہیں آیا، چھوٹے چھوٹے چورتھے، جب اسمبلی گیا تو بڑے، بڑے ڈاکو وہاں بیٹھے تھے، ہمارے نبیﷺ دنیا کے عظیم لیڈرتھے، یہ لوگ 30 سال سے ملک کو لوٹ رہے ہیں۔

الیکشن کمیشن نے پیش نہ ھونے پر عمران خان کو نوٹس جاری کر دیا۔

الیکشن کمیشن آف پاکستان نے انتخابی رولز کی خلاف ورزی کرنے پر سابق وزیراعظم و چیرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان کو نوٹس جاری کر دیا۔

امریکی سینیٹر جان کیری اور وزیراعظم شھباز شریف میں ملاقات۔

امریکی سینیٹر جان کیری اور وزیراعظم پاکستان محمد شھباز شریف کی وفد کے ہمراہ ملاقات

سی سی پی او لاھور تبادلہ کے معاملے پر وفاق اور پنجاب آمنے سامنے آ گئے۔

وفاق نے کیپیٹل چیف پولیس آفیسر غلام محمود ڈوگر کو وفاقی اسٹیبلشمنٹ ڈویژن رپورٹ کرنے کا حکم دیا لیکن پنجاب سامنے آ گیا۔

چکوال جلسے سے واپسی پر عمران خان کے ہیلی کاپٹر پائیلٹ کی طبیعت بگڑنے پر شبلی فراز پائیلٹ بن گئے۔

عمران خان چکوال جلسے سے واپس آ رھے تھے کہ اچانک ان کے بجلی کاپٹر کے معاون پائیلٹ کی طبیعت بگڑ گئی جس پر شبلی فراز نے معاون پائیلٹ کا...

وزیراعظم شہباز شریف کا 21 ستمبر کو امریکی صدر کے عشائیے میں شرکت شیڈول۔

وزیراعظم پاکستان شہباز شریف اس وقت لندن اور امریکہ کے دورے پر ھیں۔

چالیس ارب کی سرمایہ کاری سے راوی اربن سٹی پراجیکٹ پر کام تیزی سے جاری ھے۔

عمران خان کا کہنا ھے کہ اسوقت لاھور میں نیا جدید سمارٹ سٹی راوی اربن سٹی پراجیکٹ پر تیزی سے کام جاری ھے

عمران خان کیخلاف دھشتگردی کی دفعات کو ختم کرنے کا حکم۔

اسلام آباد ہائیکورٹ نے عمران خان کیخلاف ججز دھمکی کیس میں شامل دہشتگردی کی دفعات کو نکال دیا اور مقدمہ سیشن کورٹ میں چلانے کا حکم دے دیا۔

رانا شمیم ایک بار پھر اپنے بیان سے منحرف عدالت سے دوبارہ غیر مشروط معافی مانگ لی

گلگت بلتستان کی سپریم اپیلٹ کورٹ کے چیف جج رانا سمیم نے ایک بار اپنے حلفیہ بیان سے منحرف ہو کر عدالت سے معافی مانگ لی