سپریم کورٹ نے عمران خان کی اوور سیز پاکستانیوں سے متعلق درخواست پر اعتراضات ختم کر دیے ، جلد مقرر کرنے کا حکم

سپریم کورٹ نے اوور سیز پاکستانیوں کے ووٹ کے حق سے متعلق چیئرمین پی ٹی آئی اور سابق وزیر اعظم عمران خان کی درخواست سے اعتراضات ختم کرتے ہوئے جلد سماعت کیلئے مقرر کرنے کا حکم دیدیا۔
اوور سیز پاکستانیوں کو ووٹ کا حق دینے سے متعلق عمران خان کی درخواست پر سپریم کورٹ میں سماعت ہوئی ، عدالت نے عمران خان کی اوور سیز پاکستانیوں کی ووٹنگ سے متعلق درخواست پر اعتراضات ختم کردئیے گئے اور رجسٹرار آفس کو جلد سماعت کیلئے مقرر کرنے کا حکم دے دیا۔
سپری کورٹ نے ریمارکس دیے کہ بظاہر اوورسیز پاکستانیوں کو ووٹ کا حق مفاد عامہ اور بنیادی انسانی حقوق کا معاملہ ہے، عدالت متعدد بار اوورسیز پاکستانیوں کے حقوق سے متعلق فیصلے دے چکی ہے، کیس کو مناسب بینچ کے سامنے لگایا جائے۔
جسٹس مظاہر علی اکبر نقوی نے استفسار کیا کہ کیا موجودہ اسمبلی بنیادی حقوق کے حوالے سے ترامیم کرنے کی مجاز ہے؟، اسمبلی میں اس وقت ارکان کی تعداد بہت کم ہے۔ جسٹس اعجاز الاحسن نےریمارکس دیے کہ اوورسیز پاکستانیوں کے ذریعے ملک میں زرمبادلہ آرہا ہے، اوورسیز پاکستانیوں کو تو ترجیحی بنیادوں پر سہولیات دینی چاہییں ، مالیاتی اداروں اور دوست ممالک سے ایک ایک ارب ڈالر مانگے جا رہے ہیں، اوورسیز پاکستانی سالانہ 30 ارب ڈالر بھیجتے ہیں انہیں کہا گیا آپ ووٹ نہیں دے سکتے، اوورسیز کو کہا جاتا ہے ووٹ ڈالنا ہے تو ٹکٹ لیکر پاکستان آؤ۔
سٹس مظاہر علی اکبر نقوی نے ریمارکس دیے کہ سمندر پار پاکستانی تو بغیر کسی شرط کے 30 ارب ڈالر بھیجتے ہیں،پوری دنیا میں جدید ڈیوائسز استعمال ہوتی ہیں، ہر کام میں جدید آلات استعمال ہوتے ہیں تو ووٹنگ میں کیوں نہیں؟۔
جسٹس اعجاز الاحسن نے ریمارکس دیے کہ جعلی ووٹ تو یہاں بھی ڈل جاتے ہیں۔
الیکشن کمیشن نے پیش نہ ھونے پر عمران خان کو نوٹس جاری کر دیا۔
الیکشن کمیشن آف پاکستان نے انتخابی رولز کی خلاف ورزی کرنے پر سابق وزیراعظم و چیرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان کو نوٹس جاری کر دیا۔
امریکی سینیٹر جان کیری اور وزیراعظم شھباز شریف میں ملاقات۔
امریکی سینیٹر جان کیری اور وزیراعظم پاکستان محمد شھباز شریف کی وفد کے ہمراہ ملاقات
سی سی پی او لاھور تبادلہ کے معاملے پر وفاق اور پنجاب آمنے سامنے آ گئے۔
وفاق نے کیپیٹل چیف پولیس آفیسر غلام محمود ڈوگر کو وفاقی اسٹیبلشمنٹ ڈویژن رپورٹ کرنے کا حکم دیا لیکن پنجاب سامنے آ گیا۔
چکوال جلسے سے واپسی پر عمران خان کے ہیلی کاپٹر پائیلٹ کی طبیعت بگڑنے پر شبلی فراز پائیلٹ بن گئے۔
عمران خان چکوال جلسے سے واپس آ رھے تھے کہ اچانک ان کے بجلی کاپٹر کے معاون پائیلٹ کی طبیعت بگڑ گئی جس پر شبلی فراز نے معاون پائیلٹ کا...
وزیراعظم شہباز شریف کا 21 ستمبر کو امریکی صدر کے عشائیے میں شرکت شیڈول۔
وزیراعظم پاکستان شہباز شریف اس وقت لندن اور امریکہ کے دورے پر ھیں۔
چالیس ارب کی سرمایہ کاری سے راوی اربن سٹی پراجیکٹ پر کام تیزی سے جاری ھے۔
عمران خان کا کہنا ھے کہ اسوقت لاھور میں نیا جدید سمارٹ سٹی راوی اربن سٹی پراجیکٹ پر تیزی سے کام جاری ھے
عمران خان کیخلاف دھشتگردی کی دفعات کو ختم کرنے کا حکم۔
اسلام آباد ہائیکورٹ نے عمران خان کیخلاف ججز دھمکی کیس میں شامل دہشتگردی کی دفعات کو نکال دیا اور مقدمہ سیشن کورٹ میں چلانے کا حکم دے دیا۔
رانا شمیم ایک بار پھر اپنے بیان سے منحرف عدالت سے دوبارہ غیر مشروط معافی مانگ لی
گلگت بلتستان کی سپریم اپیلٹ کورٹ کے چیف جج رانا سمیم نے ایک بار اپنے حلفیہ بیان سے منحرف ہو کر عدالت سے معافی مانگ لی