وزیراعظم کا سپر ٹیکس کا اعلان پاکستان سٹاک مارکیٹ کریش کر گئی

Image

شدید مندی کے رحجان میں اس وقت بھونچال آ گیا جب وزیراعظم شہبازشریف نے بڑی صنتعوں پر سپر ٹیکس کا اعلان کیا اور سٹاک مارکیٹ کریش کر گئی۔

وزیراعظم شہبازشریف نے جیسے ہی بڑی صنعتوں پر سپر ٹیکس کا اعلان کیا اگلے ہی چند لمحوں میں پاکستان اسٹاک ایکسچینج کریش کر گئی

تفصیلات کے مطابق پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کے آخری روز شدید مندی کا رحجان ریکارڈ کیا گیا۔ اس شدید مندی کے رحجان میں اس وقت بھونچال آ گیا جب وزیراعظم شہبازشریف نے بڑی صنتعوں پر سپر ٹیکس کا اعلان کیا اور سٹاک مارکیٹ کریش کر گئی۔

ہنڈرانڈیکس چند ہی منٹوں میں 2055 پوائنٹس گر گیا جس کے بعد سٹاک مارکیٹ کریش کرگئی اور 100 انڈیکس 40 ہزار پوائنٹس کی نفسیاتی حد سے بھی نیچے چلا گیا۔

اسٹاک ایکسچینج 4.8 فیصد گری تاہم اسٹاک ایکسچینج مارکیٹ میں 40 ہزار661 پوائنٹس پر کاروبار جاری تھا تاہم اچانک سپر ٹیکس کا اعلان کر دیا گیا جس کے بعد صورتحال بگڑتی چلی گئی جس کے بعد پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں کاروبار معطل کر دیا گیا۔

اس حوالے سے ماہر معاشیات مزمل اسلم نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ٹوئٹ میں کہا کہ وزیراعظم کے اعلانات نے مارکیٹ اور معیشت کو  2 ہزاروالٹ کا جھٹکا دے دیا۔

اس ٹوئٹ کے بعد ایک اور ٹوئٹ میں مزمل اسلم نے قوم کو 1990 والے پاکستان کی مبارکباد دی۔

ماہر معاشیات مزمل اسلم کے بعد فواد چودھری اور حماد اظہر نے بھی سماجی رابطے کی ویب سائیٹ ٹوئیٹر پر ٹوئٹ کرتے ہوئے موجودہ حکومت کے سبر ٹیکس پر بہت تنقید کی۔

خیال رہے وزیراعظم شہباز شریف نے معاشی ٹیم کے ساتھ اجلاس کے بعد قوم سے خطاب میں بڑی صنعتوں پر سپر ٹیکس لگانے کا اعلان کیا جس کے بعد سٹاک مارکیٹ کریش کرگئاور کاروباری امور بند کر دئیے گئے۔

وزیراعظم نے کہا کہ غربت کم کرنے کے نام پر اسٹیل، سیمنٹ، شوگر، آئل اینڈ گیس سیکٹر، فرٹیلائزر، ٹیکسٹائل، انرجی اینڈ ٹرمینل اور بینکنگ سیکٹر پر دس فیصد ٹیکس لگا رہے ہیں۔ حکومت کو سخت فیصلے لینے پڑے ہیں مگر انہی کی وجہ سے پاکستان دیوالیہ پن کے دھانے سے نکلے گا۔

الیکشن کمیشن نے پیش نہ ھونے پر عمران خان کو نوٹس جاری کر دیا۔

الیکشن کمیشن آف پاکستان نے انتخابی رولز کی خلاف ورزی کرنے پر سابق وزیراعظم و چیرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان کو نوٹس جاری کر دیا۔

امریکی سینیٹر جان کیری اور وزیراعظم شھباز شریف میں ملاقات۔

امریکی سینیٹر جان کیری اور وزیراعظم پاکستان محمد شھباز شریف کی وفد کے ہمراہ ملاقات

سی سی پی او لاھور تبادلہ کے معاملے پر وفاق اور پنجاب آمنے سامنے آ گئے۔

وفاق نے کیپیٹل چیف پولیس آفیسر غلام محمود ڈوگر کو وفاقی اسٹیبلشمنٹ ڈویژن رپورٹ کرنے کا حکم دیا لیکن پنجاب سامنے آ گیا۔

چکوال جلسے سے واپسی پر عمران خان کے ہیلی کاپٹر پائیلٹ کی طبیعت بگڑنے پر شبلی فراز پائیلٹ بن گئے۔

عمران خان چکوال جلسے سے واپس آ رھے تھے کہ اچانک ان کے بجلی کاپٹر کے معاون پائیلٹ کی طبیعت بگڑ گئی جس پر شبلی فراز نے معاون پائیلٹ کا...

وزیراعظم شہباز شریف کا 21 ستمبر کو امریکی صدر کے عشائیے میں شرکت شیڈول۔

وزیراعظم پاکستان شہباز شریف اس وقت لندن اور امریکہ کے دورے پر ھیں۔

چالیس ارب کی سرمایہ کاری سے راوی اربن سٹی پراجیکٹ پر کام تیزی سے جاری ھے۔

عمران خان کا کہنا ھے کہ اسوقت لاھور میں نیا جدید سمارٹ سٹی راوی اربن سٹی پراجیکٹ پر تیزی سے کام جاری ھے

عمران خان کیخلاف دھشتگردی کی دفعات کو ختم کرنے کا حکم۔

اسلام آباد ہائیکورٹ نے عمران خان کیخلاف ججز دھمکی کیس میں شامل دہشتگردی کی دفعات کو نکال دیا اور مقدمہ سیشن کورٹ میں چلانے کا حکم دے دیا۔

رانا شمیم ایک بار پھر اپنے بیان سے منحرف عدالت سے دوبارہ غیر مشروط معافی مانگ لی

گلگت بلتستان کی سپریم اپیلٹ کورٹ کے چیف جج رانا سمیم نے ایک بار اپنے حلفیہ بیان سے منحرف ہو کر عدالت سے معافی مانگ لی