قومی اسمبلی میں وفاقی بجٹ 2022 23 منظور کر لیا گیا

Image

قومی اسمبلی میں وفاقی بجٹ برائے سال 2022-23 کی منظوری دے دی گئی ہے

قومی اسمبلی میں وفاقی بجٹ برائے سال 2022-23 کی منظوری دے دی گئی ہے، ایوان نے اپوزیشن کی تمام تجاویز کثرت رائے سے مسترد کردیں۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق قومی اسمبلی میں وفاقی بجٹ برائے سال 2022-23 کی منظوری دے دی گئی ہے، ایوان نے اپوزیشن کی تمام تجاویز کثرت رائے سے مسترد کردیں، وزیرخزانہ مفتاح اسماعیل نے فنانس بل2022- 23ایوان میں پیش کیا، جس کی ایوان نے منظوری دی۔

 

قومی اسمبلی کا اجلاس اسپیکر راجا پرویز اشرف کی زیر صدارت منعقد ہوا جس میں فنانس بل وزیر مملکت برائے خزانہ عائشہ غوث پاشا نے ایوان میں پیش کیا اور اراکین نے اس بل کی شق وار منظوری دی۔

جس کے تحت 15 سے 30 کروڑ روپے سالانہ آمدن پر ایک سے 4 فیصد سپر ٹیکس عائد کرنے، 30 کروڑ سے زائد سالانہ آمدن والے 13 شعبوں پر 10 فیصد سپر ٹیکس عائد کرنے کی منظوری دی گئی جب کہ ایئر لائنز، آٹوموبائل، مشروبات، سیمنٹ، کیمیکل، سگریٹ، فرٹیلائزر، اسٹیل، ایل این جی ٹرمینل، آئل مارکیٹنگ، آئل ریفائننگ، فارماسوٹیکل، شوگر اور ٹیکسٹائل انڈسٹریز کے علاوہ بینکنگ سیکٹر پر بھی 10فیصد سپر ٹیکس عائد کرنے کی منظوری دی گئی۔

بجٹ میں تنخواہ دار طبقے پر ریلیف ختم کرنے اور تنخواہ دار طبقے کے لیے نئی ٹیکس شرح کی بھی منظوری دی گئی، اس کے علاوہ پٹرولیم مصنوعات پر 50 روپے فی لیٹر لیوی عائد کرنے کی ترمیم بھی منظور کرلی گئی۔

الیکشن کمیشن نے پیش نہ ھونے پر عمران خان کو نوٹس جاری کر دیا۔

الیکشن کمیشن آف پاکستان نے انتخابی رولز کی خلاف ورزی کرنے پر سابق وزیراعظم و چیرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان کو نوٹس جاری کر دیا۔

امریکی سینیٹر جان کیری اور وزیراعظم شھباز شریف میں ملاقات۔

امریکی سینیٹر جان کیری اور وزیراعظم پاکستان محمد شھباز شریف کی وفد کے ہمراہ ملاقات

سی سی پی او لاھور تبادلہ کے معاملے پر وفاق اور پنجاب آمنے سامنے آ گئے۔

وفاق نے کیپیٹل چیف پولیس آفیسر غلام محمود ڈوگر کو وفاقی اسٹیبلشمنٹ ڈویژن رپورٹ کرنے کا حکم دیا لیکن پنجاب سامنے آ گیا۔

چکوال جلسے سے واپسی پر عمران خان کے ہیلی کاپٹر پائیلٹ کی طبیعت بگڑنے پر شبلی فراز پائیلٹ بن گئے۔

عمران خان چکوال جلسے سے واپس آ رھے تھے کہ اچانک ان کے بجلی کاپٹر کے معاون پائیلٹ کی طبیعت بگڑ گئی جس پر شبلی فراز نے معاون پائیلٹ کا...

وزیراعظم شہباز شریف کا 21 ستمبر کو امریکی صدر کے عشائیے میں شرکت شیڈول۔

وزیراعظم پاکستان شہباز شریف اس وقت لندن اور امریکہ کے دورے پر ھیں۔

چالیس ارب کی سرمایہ کاری سے راوی اربن سٹی پراجیکٹ پر کام تیزی سے جاری ھے۔

عمران خان کا کہنا ھے کہ اسوقت لاھور میں نیا جدید سمارٹ سٹی راوی اربن سٹی پراجیکٹ پر تیزی سے کام جاری ھے

عمران خان کیخلاف دھشتگردی کی دفعات کو ختم کرنے کا حکم۔

اسلام آباد ہائیکورٹ نے عمران خان کیخلاف ججز دھمکی کیس میں شامل دہشتگردی کی دفعات کو نکال دیا اور مقدمہ سیشن کورٹ میں چلانے کا حکم دے دیا۔

رانا شمیم ایک بار پھر اپنے بیان سے منحرف عدالت سے دوبارہ غیر مشروط معافی مانگ لی

گلگت بلتستان کی سپریم اپیلٹ کورٹ کے چیف جج رانا سمیم نے ایک بار اپنے حلفیہ بیان سے منحرف ہو کر عدالت سے معافی مانگ لی