ایف بی آر نے آئی ایم ایف کے طے کردہ ہدف سے زیادہ ٹیکس وصول کرلیا

Image

فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے رواں مالی سال کے دوران عالمی مالیاتی فنڈز کے نظر ثانی شدہ ہدف سے زائد ٹیکس وصول کرلیا

فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے رواں مالی سال کے دوران عالمی مالیاتی فنڈز کے نظر ثانی شدہ ہدف سے زائد ٹیکس وصول کرلیا۔

نمائندہ ایکسپریس کو ایف بی آر ذرائع سے ملنے والی اطلاع کے مطابق فیڈرل بورڈ آف ریونیو نے مالی سال 2022-2021 کے دوران 6129 ارب روپے سے تجاوز کرگئیں۔

گذشتہ ماہ(جون2022)میں ایف بی آر نے763 ارب روپے کی ٹیکس وصولیاں کیں جو کہ گذشتہ مالی سال20201-21 کے اسی عرصہ میں حاصل ہونیوالی580 ارب روپے کی وصولیوں کے مقابلے میں 32فیصد زیادہ ہیں،جون2022 میں ٹیکس دہندگان کو39 ارب روپے کے ریفنڈز جاری کئے گئے ہیں جو گذشتہ مالئی سال کے اسی عرصے میں جاری کردہ27 ارب روپے کے ریفنڈز کے مقابلے میں44 فیصد زیادہ ہیں۔

وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے ریکارڈ ٹیکس وصولیوں پر چیئرمین ایف بی آرعاصم احمد اور انکی ٹیم کو مبارکباد دیتے ہوئے ایف بی آر کی کارکردگی کو سراہا ہے۔

ایف بی آر کے ماتحت ادارے ایل ٹی یو کراچی کی ٹیکس وصولیاں بھی مقررہ ہدف سے تجاوز کرگئیں، رواں مالی سال 2021-22 میں ایل ٹی یو کراچی کی خالص عبوری ٹیکس وصولیاں1595 ارب روپے سے تجاوز کرگئیں۔

واضح رہے کہ آئی ایم ایف نے پاکستان کو قرض پروگرام جاری رکھنے کے لیے جہاں دیگر شرائط رکھی تھیں وہیں نظرثانی کے بعد 6 ہزار 100 ارب روپے ٹیکس وصولی کا ہدف بھی دیا تھا

الیکشن کمیشن نے پیش نہ ھونے پر عمران خان کو نوٹس جاری کر دیا۔

الیکشن کمیشن آف پاکستان نے انتخابی رولز کی خلاف ورزی کرنے پر سابق وزیراعظم و چیرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان کو نوٹس جاری کر دیا۔

امریکی سینیٹر جان کیری اور وزیراعظم شھباز شریف میں ملاقات۔

امریکی سینیٹر جان کیری اور وزیراعظم پاکستان محمد شھباز شریف کی وفد کے ہمراہ ملاقات

سی سی پی او لاھور تبادلہ کے معاملے پر وفاق اور پنجاب آمنے سامنے آ گئے۔

وفاق نے کیپیٹل چیف پولیس آفیسر غلام محمود ڈوگر کو وفاقی اسٹیبلشمنٹ ڈویژن رپورٹ کرنے کا حکم دیا لیکن پنجاب سامنے آ گیا۔

چکوال جلسے سے واپسی پر عمران خان کے ہیلی کاپٹر پائیلٹ کی طبیعت بگڑنے پر شبلی فراز پائیلٹ بن گئے۔

عمران خان چکوال جلسے سے واپس آ رھے تھے کہ اچانک ان کے بجلی کاپٹر کے معاون پائیلٹ کی طبیعت بگڑ گئی جس پر شبلی فراز نے معاون پائیلٹ کا...

وزیراعظم شہباز شریف کا 21 ستمبر کو امریکی صدر کے عشائیے میں شرکت شیڈول۔

وزیراعظم پاکستان شہباز شریف اس وقت لندن اور امریکہ کے دورے پر ھیں۔

چالیس ارب کی سرمایہ کاری سے راوی اربن سٹی پراجیکٹ پر کام تیزی سے جاری ھے۔

عمران خان کا کہنا ھے کہ اسوقت لاھور میں نیا جدید سمارٹ سٹی راوی اربن سٹی پراجیکٹ پر تیزی سے کام جاری ھے

عمران خان کیخلاف دھشتگردی کی دفعات کو ختم کرنے کا حکم۔

اسلام آباد ہائیکورٹ نے عمران خان کیخلاف ججز دھمکی کیس میں شامل دہشتگردی کی دفعات کو نکال دیا اور مقدمہ سیشن کورٹ میں چلانے کا حکم دے دیا۔

رانا شمیم ایک بار پھر اپنے بیان سے منحرف عدالت سے دوبارہ غیر مشروط معافی مانگ لی

گلگت بلتستان کی سپریم اپیلٹ کورٹ کے چیف جج رانا سمیم نے ایک بار اپنے حلفیہ بیان سے منحرف ہو کر عدالت سے معافی مانگ لی