الیکشن کمیشن نے 13 حلقوں میں ضمنی انتخابات ملتوی کردیے

Image

الیکشن کمیشن آف پاکستان نے 11 ستمبر، 25 ستمبر اور 2 اکتوبر کو 13 حلقوں میں ہونے والے ضمنی انتخابات ملتوی کردیے۔

الیکشن کمیشن کے اعلامیے کے مطابق  سیکریٹری الیکشن کمیشن نے اجلاس کو بتایا کہ حالیہ تباہ کن بارشوں اور سیلاب سے سندھ، خیبر پختونخوا اور جنوبی پنجاب میں ذرائع آمدو رفت مخدوش، عمارتیں تباہ اور ٹرانسپورٹ کا نظام درہم برہم ہوچکا ہے اور ملک میں قومی ایمرجنسی کی صورت حال پیدا ہوگئی ہے۔

اس کے علاوہ تمام قومی ادارے جن میں پولیس، پاک فوج، رینجرز، کانسٹیبلری، انتظامی اور دیگر افسران جو الیکشن ڈیوٹی پر تعینات کیے گئے تھے  وہ سیلاب متاثرین  میں خوراک کی ترسیل اور وبائی امراض کے پھیلاؤ کی وجہ سے ضروری امدادی کارروائیوں اور متاثرین کی محفوظ مقامات پر آبادکاری میں انتہائی حد تک مصروف ہیں۔

اعلامیے کے مطابق الیکشن کمیشن نے تمام حالات کو مد نظر رکھتے ہوئے یہ فیصلہ کیا ہے کہ انتخابات کے پرامن انعقاد کیلئے پاک فوج، رینجرز اور کانسٹیبلری کی دستیابی ضروری ہے،  ان کے دستیاب نہ ہونے کی وجہ سے قومی اسمبلی کے 10  اور صوبائی اسمبلی کے  تین  حلقوں میں انتخابات ملتوی کردیے جائیں۔ 

الیکشن کمیشن نے پیش نہ ھونے پر عمران خان کو نوٹس جاری کر دیا۔

الیکشن کمیشن آف پاکستان نے انتخابی رولز کی خلاف ورزی کرنے پر سابق وزیراعظم و چیرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان کو نوٹس جاری کر دیا۔

امریکی سینیٹر جان کیری اور وزیراعظم شھباز شریف میں ملاقات۔

امریکی سینیٹر جان کیری اور وزیراعظم پاکستان محمد شھباز شریف کی وفد کے ہمراہ ملاقات

سی سی پی او لاھور تبادلہ کے معاملے پر وفاق اور پنجاب آمنے سامنے آ گئے۔

وفاق نے کیپیٹل چیف پولیس آفیسر غلام محمود ڈوگر کو وفاقی اسٹیبلشمنٹ ڈویژن رپورٹ کرنے کا حکم دیا لیکن پنجاب سامنے آ گیا۔

چکوال جلسے سے واپسی پر عمران خان کے ہیلی کاپٹر پائیلٹ کی طبیعت بگڑنے پر شبلی فراز پائیلٹ بن گئے۔

عمران خان چکوال جلسے سے واپس آ رھے تھے کہ اچانک ان کے بجلی کاپٹر کے معاون پائیلٹ کی طبیعت بگڑ گئی جس پر شبلی فراز نے معاون پائیلٹ کا...

وزیراعظم شہباز شریف کا 21 ستمبر کو امریکی صدر کے عشائیے میں شرکت شیڈول۔

وزیراعظم پاکستان شہباز شریف اس وقت لندن اور امریکہ کے دورے پر ھیں۔

چالیس ارب کی سرمایہ کاری سے راوی اربن سٹی پراجیکٹ پر کام تیزی سے جاری ھے۔

عمران خان کا کہنا ھے کہ اسوقت لاھور میں نیا جدید سمارٹ سٹی راوی اربن سٹی پراجیکٹ پر تیزی سے کام جاری ھے

عمران خان کیخلاف دھشتگردی کی دفعات کو ختم کرنے کا حکم۔

اسلام آباد ہائیکورٹ نے عمران خان کیخلاف ججز دھمکی کیس میں شامل دہشتگردی کی دفعات کو نکال دیا اور مقدمہ سیشن کورٹ میں چلانے کا حکم دے دیا۔

رانا شمیم ایک بار پھر اپنے بیان سے منحرف عدالت سے دوبارہ غیر مشروط معافی مانگ لی

گلگت بلتستان کی سپریم اپیلٹ کورٹ کے چیف جج رانا سمیم نے ایک بار اپنے حلفیہ بیان سے منحرف ہو کر عدالت سے معافی مانگ لی