طالبہ تشدد کیس ، ملزم شیخ دانش کی بیٹی کی حفاظتی ضمانت پر فیصلہ محفوظ

Image

فیصل آبا دمیں لڑکی پر تشد د کے کیس میں مرکزی ملزم شیخ دانش کی بیٹی کی حفاظتی ضمانت کیلئے اسلام آباد ہائیکورٹ میں درخواست پر فیصلہ محفوظ کر لیا گیا ہے۔

 قائم مقام چیف جسٹس عامر فاروق  نے درخواست پر سماعت کی ،چیف جسٹس نے کہا کہ لڑکی توکم عمرلگتی ہے ، یہ معاملہ کیا ہے؟جہاں سے دھواں اٹھتا ہے وہاں آگ کے اثار تو ضرور ہوں گے ، عدالت نے کہا کہ لڑکی کیا اسلام آباد سیر کرنے آئی تھی اور سوچا کہ ساتھ ہی ضمانت بھی لے لیں ،آپ نے اپنے ہاتھ سے اسلام آباد کا ایڈریس لکھ لیا ہے ، آپ یہ غلط کر رہے ہیں۔

عدالت نے مزید کہا کہ  یہ سسٹم کو شکست دینے کیلئے کر رہے ہیں ،آپ لڑکی کو صرف حفاظتی ضمانت کیلئے اسلام آباد لیکر آئے ہیں، جس پر وکیل نے کہا کہ لڑکی اس وقت اپنی والدہ کے ہمراہ اسلام آباد میں رہ رہی ہے ،عدالت نے کہا کہ لڑکی کے شناختی کارڈ پر تو مستقل اور موجودہ پتہ تو فیصل آباد کا ہی ہے ،ایسا کیوں ہوتا ہے کہ جب کبھی بھی کہیں بھی مقدمہ درج ہوتا ہے تو لوگ حفاظتی ضمانت کیلئے اسلام آباد آجاتے ہیں؟ یہ مقدمات کدھردرج ہیں، الزامات کیا ہیں ، وکیل نے کہا کہ گھر میں تشدد کا کیس ہے، عدالت نے حفاظتی ضمانت سے متعلق درخواست پر فیصلہ محفوظ کر لیا ہے۔

الیکشن کمیشن نے پیش نہ ھونے پر عمران خان کو نوٹس جاری کر دیا۔

الیکشن کمیشن آف پاکستان نے انتخابی رولز کی خلاف ورزی کرنے پر سابق وزیراعظم و چیرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان کو نوٹس جاری کر دیا۔

امریکی سینیٹر جان کیری اور وزیراعظم شھباز شریف میں ملاقات۔

امریکی سینیٹر جان کیری اور وزیراعظم پاکستان محمد شھباز شریف کی وفد کے ہمراہ ملاقات

سی سی پی او لاھور تبادلہ کے معاملے پر وفاق اور پنجاب آمنے سامنے آ گئے۔

وفاق نے کیپیٹل چیف پولیس آفیسر غلام محمود ڈوگر کو وفاقی اسٹیبلشمنٹ ڈویژن رپورٹ کرنے کا حکم دیا لیکن پنجاب سامنے آ گیا۔

چکوال جلسے سے واپسی پر عمران خان کے ہیلی کاپٹر پائیلٹ کی طبیعت بگڑنے پر شبلی فراز پائیلٹ بن گئے۔

عمران خان چکوال جلسے سے واپس آ رھے تھے کہ اچانک ان کے بجلی کاپٹر کے معاون پائیلٹ کی طبیعت بگڑ گئی جس پر شبلی فراز نے معاون پائیلٹ کا...

وزیراعظم شہباز شریف کا 21 ستمبر کو امریکی صدر کے عشائیے میں شرکت شیڈول۔

وزیراعظم پاکستان شہباز شریف اس وقت لندن اور امریکہ کے دورے پر ھیں۔

چالیس ارب کی سرمایہ کاری سے راوی اربن سٹی پراجیکٹ پر کام تیزی سے جاری ھے۔

عمران خان کا کہنا ھے کہ اسوقت لاھور میں نیا جدید سمارٹ سٹی راوی اربن سٹی پراجیکٹ پر تیزی سے کام جاری ھے

عمران خان کیخلاف دھشتگردی کی دفعات کو ختم کرنے کا حکم۔

اسلام آباد ہائیکورٹ نے عمران خان کیخلاف ججز دھمکی کیس میں شامل دہشتگردی کی دفعات کو نکال دیا اور مقدمہ سیشن کورٹ میں چلانے کا حکم دے دیا۔

رانا شمیم ایک بار پھر اپنے بیان سے منحرف عدالت سے دوبارہ غیر مشروط معافی مانگ لی

گلگت بلتستان کی سپریم اپیلٹ کورٹ کے چیف جج رانا سمیم نے ایک بار اپنے حلفیہ بیان سے منحرف ہو کر عدالت سے معافی مانگ لی