روس کا دورہ پہلے سے طے تھا عمران خان

روس کا دورہ پہلے سے ہی طے تھا ، تمام سٹیک ہولڈرز چاہتے تھے کہ روس سے تعلقات بہتر ہوں ، ہمیں معاشی طور پر روس کی ضرورت تھی
چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان نے غیر ملکی میڈیا کو انٹرویو دیتے ہوئے اپنے دورہ روس کے حوالے سے بتایاکہ روس کا دورہ پہلے سے ہی طے تھا ، تمام سٹیک ہولڈرز چاہتے تھے کہ روس سے تعلقات بہتر ہوں ، ہمیں معاشی طور پر روس کی ضرورت تھی ۔ اس حوالے سے یہ بات بتانا بھی ضروری ھے کہ عمران خان کی حکومت ختم ھونے کی ایک بہت بڑی وجہ بھی یہی ھے کہ امریکہ کا کہنا ھے کہ دورہ روس کا فیصلہ عمران خان نے خود کیا۔
ایک نجی ٹی وی کے مطابق سابق وزیر اعظم و چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان نے کہا کہ ہمیں روس سے گیس ، آئل اور گندم چاہئے تھی ، روس سے ہمیں تیل 30 فیصد رعایت پر مل رہا تھا ، مجھے علم نہ تھا کہ ہمارے روس پہنچنے کے اگلی دن سے ہی روس اوریوکرین تنازعہ شروع ہو جائے گا۔
عمران خان نےکہا کہ یہ صرف ہمارے خلاف سازش نھیں ہوئی بلکہ 22 کروڑ افراد کے خلاف سازش ہوئی ھے اور یہ ہمارے لئے باعث شرمندگی ہے کہہ 22 کروڑ عوام کے منتخب کردہ و زیر اعظم کے خلاف سازش ہو۔ہم نے یہ بات پہلے ہی بتائی تھی کہ بہت مشکل سے ھم نے معیشت کو اسکے پاؤں پر کھڑا کیا ھے اس لئے منتخب حکومت کا ساتھ دیا جائے لیکن افسوس ہماری بات کو سنجیدگی سے نہیں لیا گیا اب آپ خود دیکھ لیں کہ جب سے ہمیں ہٹایا گیا ہے ملک کی معیشت نیچے آگئی ہے اور ہمارے ریزرو ز میں تیزی سے کمی ھوتی جا رھی ھے۔
خان صاحب نے مزید کہا کہ ہم جمہوری اداروں کو مضبوط کرنے کے عمل میں ہیں اور ایک بات ذھن میں رھے کہ پہلے جب بھی پاکستان میں حکومتیں ہٹائی گئیں اس کی وجہ کرپشن تھی لیکن پہلی بارایسا ھوا ھے کہ جس حکومت کو ہٹایا گیااسکے خلاف کسی قسم کےکوئی کرپشن کیسز نہیں تھے۔ ہمیں یہ بات ذھن میں رکھنی چاھئے کہ پاکستان کا اس وقت سب سے بڑا مسئلہ معیشت ہےاور ہمیں وہ بہتر کرنا ہوگی۔
چیئرمین پی ٹی آئی نے کہا کہ پاکستان اور بھارت کے مابین واحد تنازع کشمیر کا ہے ، بھارت نے 2019 میں مقبوضہ کشمیر کی خصوصی حیثیت ختم کر دی جس کے بعد مقبوضہ کشمیر میں ظلم و ستم کے پہاڑ ڈھا دئیے گئے ۔ یہ بات ساری دنیا جانتی ھے کہ بھارت نے ھمیشہ پاکستان پر دہشت گردی کا الزام لگایا ھے لیکن آج تک کچھ ثابت نھیں کر سکا اب بھی مقبوضہ کشمیر میں جو بھی واقعہ ہوتا ہے بھارت پاکستان پر الزام عائد کر ددتا ہے لیکن پاکستان کو الزام دینے کا کوئی فائدہ نہیں ایسے واقعات ھوتے رھیں گے جب تک کہ عالمی قرارداد کے مطابق کشمیریوں کو ان کا حق خود ارادیت نھیں دے دیا جاتا
الیکشن کمیشن نے پیش نہ ھونے پر عمران خان کو نوٹس جاری کر دیا۔
الیکشن کمیشن آف پاکستان نے انتخابی رولز کی خلاف ورزی کرنے پر سابق وزیراعظم و چیرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان کو نوٹس جاری کر دیا۔
امریکی سینیٹر جان کیری اور وزیراعظم شھباز شریف میں ملاقات۔
امریکی سینیٹر جان کیری اور وزیراعظم پاکستان محمد شھباز شریف کی وفد کے ہمراہ ملاقات
سی سی پی او لاھور تبادلہ کے معاملے پر وفاق اور پنجاب آمنے سامنے آ گئے۔
وفاق نے کیپیٹل چیف پولیس آفیسر غلام محمود ڈوگر کو وفاقی اسٹیبلشمنٹ ڈویژن رپورٹ کرنے کا حکم دیا لیکن پنجاب سامنے آ گیا۔
چکوال جلسے سے واپسی پر عمران خان کے ہیلی کاپٹر پائیلٹ کی طبیعت بگڑنے پر شبلی فراز پائیلٹ بن گئے۔
عمران خان چکوال جلسے سے واپس آ رھے تھے کہ اچانک ان کے بجلی کاپٹر کے معاون پائیلٹ کی طبیعت بگڑ گئی جس پر شبلی فراز نے معاون پائیلٹ کا...
وزیراعظم شہباز شریف کا 21 ستمبر کو امریکی صدر کے عشائیے میں شرکت شیڈول۔
وزیراعظم پاکستان شہباز شریف اس وقت لندن اور امریکہ کے دورے پر ھیں۔
چالیس ارب کی سرمایہ کاری سے راوی اربن سٹی پراجیکٹ پر کام تیزی سے جاری ھے۔
عمران خان کا کہنا ھے کہ اسوقت لاھور میں نیا جدید سمارٹ سٹی راوی اربن سٹی پراجیکٹ پر تیزی سے کام جاری ھے
عمران خان کیخلاف دھشتگردی کی دفعات کو ختم کرنے کا حکم۔
اسلام آباد ہائیکورٹ نے عمران خان کیخلاف ججز دھمکی کیس میں شامل دہشتگردی کی دفعات کو نکال دیا اور مقدمہ سیشن کورٹ میں چلانے کا حکم دے دیا۔
رانا شمیم ایک بار پھر اپنے بیان سے منحرف عدالت سے دوبارہ غیر مشروط معافی مانگ لی
گلگت بلتستان کی سپریم اپیلٹ کورٹ کے چیف جج رانا سمیم نے ایک بار اپنے حلفیہ بیان سے منحرف ہو کر عدالت سے معافی مانگ لی