اپنے خیالات کا باقاعدگی سے جائزہ لینا دماغی صحت کے لیے بہتر قرار

Image

ایک تحقیق میں بتایا گیا ہےکہ وہ بوڑھے افراد جو باقاعدگی سے اپنے خیالات، احساسات اور رویوں کا جائزہ لیتے ہیں ان کے الزائمر کے مرض میں مبتلا ہونے کے کم امکانات ہوتے ہیں۔

ونیورسٹی کالج لندن کے محققین کی رہنمائی میں کام کرنے والی ٹیم کو تحقیق میں معلوم ہوا کہ روزانہ 10 منٹ کا اپنے خیالات کا جائزہ بہتر دماغی کارکردگی اور دماغی صحت کا سبب ہوسکتا ہے جب کہ ابھی ڈیمینشیا کا کوئی علاج میسر نہیں ہے۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ تحقیق کے نتائج نفسیاتی علاج کے ذریعے اس بیماری کے لاحق ہونے کے خطرے کو کم کرنے کے لیے ایک راہ ہموار کرسکتے ہیں۔

تحقیق میں محققین کی ٹیم نے دو کلینیکل ٹرائلز کے ڈیٹا کا جائزہ لیا جس میں تقریباً 70 سال کے افراد کے 259 لوگ شامل تھے۔ ٹرائلز میں شرکاء سے پوچھا گیا کہ وہ کتنا اپنے خیالات اور احساسات کے متعلق سوچنے اور ان کو سمجھنے کی کوشش کرتے ہیں۔

جرنل نیورولوجی میں شائع ہونے والے نتائج میں بتایا گیا کہ وہ لوگ جو اپنا مشاہدہ زیادہ کرتے ہیں ان کی یادداشت، توجہ اور مسئلہ حل کرنے کی صلاحیتوں کے ساتھ دماغی صحت بہتر ہوتی ہے۔

تحقیق کی سربراہ مصنفہ ہیریئٹ ڈیمنِٹز-کِنگ کا کہنا تھا کہ اس بات کے شواہد میں اضافہ ہورہا ہے کہ مثبت نفسیاتی عوامل، جیسے کہ زندگی کا مقصد اور فرض شناسی، ڈیمینشیا کے خطرے کو کم کرسکتے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ کوئی بھی شخص خود کے مشاہدے کے عمل میں مصروف ہوسکتا ہے اور ممکنہ طور پر اس عمل میں اضافہ کر سکتا ہے کیوں کہ یہ عمل جسمانی صحت یا سماجی معاشی عوامل پر انحصار نہیں رکھتا۔

محققین کا کہنا تھا کہ یہ واضح نہیں کہ ذاتی مشاہدہ کیوں حفاظتی اثرات مرتب کرتا ہے۔ تاہم، اس کا تعلق سکون کے احساس اور جسم میں تناؤ کی سطح میں کمی سے ہوسکتا ہے یا یہ ذہنی صحت کو بہتر کرسکتا ہے۔

الیکشن کمیشن نے پیش نہ ھونے پر عمران خان کو نوٹس جاری کر دیا۔

الیکشن کمیشن آف پاکستان نے انتخابی رولز کی خلاف ورزی کرنے پر سابق وزیراعظم و چیرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان کو نوٹس جاری کر دیا۔

امریکی سینیٹر جان کیری اور وزیراعظم شھباز شریف میں ملاقات۔

امریکی سینیٹر جان کیری اور وزیراعظم پاکستان محمد شھباز شریف کی وفد کے ہمراہ ملاقات

سی سی پی او لاھور تبادلہ کے معاملے پر وفاق اور پنجاب آمنے سامنے آ گئے۔

وفاق نے کیپیٹل چیف پولیس آفیسر غلام محمود ڈوگر کو وفاقی اسٹیبلشمنٹ ڈویژن رپورٹ کرنے کا حکم دیا لیکن پنجاب سامنے آ گیا۔

چکوال جلسے سے واپسی پر عمران خان کے ہیلی کاپٹر پائیلٹ کی طبیعت بگڑنے پر شبلی فراز پائیلٹ بن گئے۔

عمران خان چکوال جلسے سے واپس آ رھے تھے کہ اچانک ان کے بجلی کاپٹر کے معاون پائیلٹ کی طبیعت بگڑ گئی جس پر شبلی فراز نے معاون پائیلٹ کا...

وزیراعظم شہباز شریف کا 21 ستمبر کو امریکی صدر کے عشائیے میں شرکت شیڈول۔

وزیراعظم پاکستان شہباز شریف اس وقت لندن اور امریکہ کے دورے پر ھیں۔

چالیس ارب کی سرمایہ کاری سے راوی اربن سٹی پراجیکٹ پر کام تیزی سے جاری ھے۔

عمران خان کا کہنا ھے کہ اسوقت لاھور میں نیا جدید سمارٹ سٹی راوی اربن سٹی پراجیکٹ پر تیزی سے کام جاری ھے

عمران خان کیخلاف دھشتگردی کی دفعات کو ختم کرنے کا حکم۔

اسلام آباد ہائیکورٹ نے عمران خان کیخلاف ججز دھمکی کیس میں شامل دہشتگردی کی دفعات کو نکال دیا اور مقدمہ سیشن کورٹ میں چلانے کا حکم دے دیا۔

رانا شمیم ایک بار پھر اپنے بیان سے منحرف عدالت سے دوبارہ غیر مشروط معافی مانگ لی

گلگت بلتستان کی سپریم اپیلٹ کورٹ کے چیف جج رانا سمیم نے ایک بار اپنے حلفیہ بیان سے منحرف ہو کر عدالت سے معافی مانگ لی