جلد الیکشن کے لیے پی ٹی آئی کا حکومت پر دباؤ بڑھانے کا فیصلہ

Image

پاکستان تحریک انصاف نے جلد الیکشن کے لیے حکومت پر دباؤ بڑھانے کا فیصلہ کر لیا جبکہ 19 اگست کو کراچی میں بڑا جلسہ کیا جائے گا۔

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئر مین عمران خان کی زیر صدارت پارٹی رہنماؤں کا اجلاس ہوا، اجلاس میں فواد چودھری، بابر اعوان ، شیریں مزاری، زلفی بخاری، علی امین گنڈا پور، غلام سرور، سیف اللہ نیازی سمیت دیگر رہنما شریک ہوئے۔

ذرائع کے مطابق اجلاس میں سیاسی صورتحال پر مشاورت کی گئی، اور عوامی مہم، جلسوں کے شیڈول سمیت دیگر اہم امور پر غور کیا گیا۔ اجلاس کے دوران فیصلہ کیا گیا کہ 19 اگست کو کراچی میں بڑے جلسہ کیا جائے گا۔

ذرائع کے مطابق اجلاس میں یہ بھی فیصلہ کیا گیا کہ جلد الیکشن کے لیے حکومت پر دباؤ بڑھایا جائے گا اور اس کے لیے مختلف شہروں میں جلسوں کی منظوری دیدی گئی۔

ذرائع کے مطابق آئندہ ہفتے کے دوران راولپنڈی، کراچی، پشاور، سمیت بڑے شہروں میں جلسے ہوں گے، جبکہ عمران خان اپنی 9 نشستوں پر انتخابی مہم خود چلائیں گے۔

ذرائع کے مطابق اجلاس کے دوران فیصلہ کیا گیا کہ 25 مئی کے کرداروں اور پولیس افسران کیخلاف قانونی چارہ جوئی کی جائے گی، ذمہ داران کیخلاف قانونی چارہ جوئی کیلیے مختلف فورمز پر رجوع کیا جائے گا، قانونی ٹیم تمام کیسز کا اندراج 7 روز میں یقینی بنائے گی، واقعہ میں شامل کرداروں کو کسی صورت نہیں چھوڑا جائے گا۔

الیکشن کمیشن نے پیش نہ ھونے پر عمران خان کو نوٹس جاری کر دیا۔

الیکشن کمیشن آف پاکستان نے انتخابی رولز کی خلاف ورزی کرنے پر سابق وزیراعظم و چیرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان کو نوٹس جاری کر دیا۔

امریکی سینیٹر جان کیری اور وزیراعظم شھباز شریف میں ملاقات۔

امریکی سینیٹر جان کیری اور وزیراعظم پاکستان محمد شھباز شریف کی وفد کے ہمراہ ملاقات

سی سی پی او لاھور تبادلہ کے معاملے پر وفاق اور پنجاب آمنے سامنے آ گئے۔

وفاق نے کیپیٹل چیف پولیس آفیسر غلام محمود ڈوگر کو وفاقی اسٹیبلشمنٹ ڈویژن رپورٹ کرنے کا حکم دیا لیکن پنجاب سامنے آ گیا۔

چکوال جلسے سے واپسی پر عمران خان کے ہیلی کاپٹر پائیلٹ کی طبیعت بگڑنے پر شبلی فراز پائیلٹ بن گئے۔

عمران خان چکوال جلسے سے واپس آ رھے تھے کہ اچانک ان کے بجلی کاپٹر کے معاون پائیلٹ کی طبیعت بگڑ گئی جس پر شبلی فراز نے معاون پائیلٹ کا...

وزیراعظم شہباز شریف کا 21 ستمبر کو امریکی صدر کے عشائیے میں شرکت شیڈول۔

وزیراعظم پاکستان شہباز شریف اس وقت لندن اور امریکہ کے دورے پر ھیں۔

چالیس ارب کی سرمایہ کاری سے راوی اربن سٹی پراجیکٹ پر کام تیزی سے جاری ھے۔

عمران خان کا کہنا ھے کہ اسوقت لاھور میں نیا جدید سمارٹ سٹی راوی اربن سٹی پراجیکٹ پر تیزی سے کام جاری ھے

عمران خان کیخلاف دھشتگردی کی دفعات کو ختم کرنے کا حکم۔

اسلام آباد ہائیکورٹ نے عمران خان کیخلاف ججز دھمکی کیس میں شامل دہشتگردی کی دفعات کو نکال دیا اور مقدمہ سیشن کورٹ میں چلانے کا حکم دے دیا۔

رانا شمیم ایک بار پھر اپنے بیان سے منحرف عدالت سے دوبارہ غیر مشروط معافی مانگ لی

گلگت بلتستان کی سپریم اپیلٹ کورٹ کے چیف جج رانا سمیم نے ایک بار اپنے حلفیہ بیان سے منحرف ہو کر عدالت سے معافی مانگ لی