تحریک انصاف نے حالیہ نیب ترامیم کو سپریم کورٹ میں چیلنج کرنے کا فیصلہ کر لیا۔

Image

پاکستان تحریک انصاف نے موجودہ حکومت کے نیب قوانین میں ترمیم کو سپریم کورٹ میں چیلنج کرنے کا فیصلہ کر لیا

 تحریک انصاف نے حالیہ نیب ترامیم کو سپریم کورٹ میں چیلنج کرنے کا فیصلہ کر لیا۔

پاکستان تحریک انصاف کے سینئیر رہنماؤں نے رابطہ کرنے پر اس حوالے سے تصدیق کی کہ نیب کی حالیہ ترامیم کو سپریم کورٹ میں چیلنج کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے

تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف نے موجودہ حکومت کے نیب قوانین میں ترمیم کو سپریم کورٹ میں چیلنج کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے اور اس ھوالے سے مشہور وکیل خواجہ حارث کی خدمات حاصل کر لی گئی ہیں۔

پی ٹی آئی کے سینئر رہنماؤں نے رابطہ کرنے پر تصدیق کی ہے کہ خواجہ حارث آئین کے آرٹیکل 184 (3) کے تحت آئینی درخواست دائر کریں گے۔

اس حوالے سے ہم اپنے ناظرین کو آگاہ کرتے چلیں کہ خواجہ حارث گزشتہ دو دہائیوں سے شریف خاندان کی جانب سے عدالتوں میں پیش ہو رہے ہیں۔ خواجہ حارث سے پہلے ان کے والد خواجہ سلطان 2000 میں طیارہ ہائی جیکنگ کیس میں نواز شریف کے وکیل تھے اور خواجہ حارث نے طیارہ ہائی جیکنگ کیس میں اپنے والد کی معاونت کی تھی۔

2008 میں شریف خاندان کی پاکستان واپسی کے بعد خواجہ حارث ان کے وکیل بنے اور 9 سال بعد خواجہ حارث نواز شریف کی جانب سے طیارہ ہائی جیکنگ کیس میں ان کی سزا کو چیلنج کرنے کے لیے وکیل مقرر ہوئے اس کے ساتھ ساتھ اتنا ہی نہیں خواجہ حارث ایون فیلڈ ریفرنس کیس میں بھی نواز شریف کے وکیل رہے ہیں۔

الیکشن کمیشن نے پیش نہ ھونے پر عمران خان کو نوٹس جاری کر دیا۔

الیکشن کمیشن آف پاکستان نے انتخابی رولز کی خلاف ورزی کرنے پر سابق وزیراعظم و چیرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان کو نوٹس جاری کر دیا۔

امریکی سینیٹر جان کیری اور وزیراعظم شھباز شریف میں ملاقات۔

امریکی سینیٹر جان کیری اور وزیراعظم پاکستان محمد شھباز شریف کی وفد کے ہمراہ ملاقات

سی سی پی او لاھور تبادلہ کے معاملے پر وفاق اور پنجاب آمنے سامنے آ گئے۔

وفاق نے کیپیٹل چیف پولیس آفیسر غلام محمود ڈوگر کو وفاقی اسٹیبلشمنٹ ڈویژن رپورٹ کرنے کا حکم دیا لیکن پنجاب سامنے آ گیا۔

چکوال جلسے سے واپسی پر عمران خان کے ہیلی کاپٹر پائیلٹ کی طبیعت بگڑنے پر شبلی فراز پائیلٹ بن گئے۔

عمران خان چکوال جلسے سے واپس آ رھے تھے کہ اچانک ان کے بجلی کاپٹر کے معاون پائیلٹ کی طبیعت بگڑ گئی جس پر شبلی فراز نے معاون پائیلٹ کا...

وزیراعظم شہباز شریف کا 21 ستمبر کو امریکی صدر کے عشائیے میں شرکت شیڈول۔

وزیراعظم پاکستان شہباز شریف اس وقت لندن اور امریکہ کے دورے پر ھیں۔

چالیس ارب کی سرمایہ کاری سے راوی اربن سٹی پراجیکٹ پر کام تیزی سے جاری ھے۔

عمران خان کا کہنا ھے کہ اسوقت لاھور میں نیا جدید سمارٹ سٹی راوی اربن سٹی پراجیکٹ پر تیزی سے کام جاری ھے

عمران خان کیخلاف دھشتگردی کی دفعات کو ختم کرنے کا حکم۔

اسلام آباد ہائیکورٹ نے عمران خان کیخلاف ججز دھمکی کیس میں شامل دہشتگردی کی دفعات کو نکال دیا اور مقدمہ سیشن کورٹ میں چلانے کا حکم دے دیا۔

رانا شمیم ایک بار پھر اپنے بیان سے منحرف عدالت سے دوبارہ غیر مشروط معافی مانگ لی

گلگت بلتستان کی سپریم اپیلٹ کورٹ کے چیف جج رانا سمیم نے ایک بار اپنے حلفیہ بیان سے منحرف ہو کر عدالت سے معافی مانگ لی