پاکستان تحریک انصاف نے دوبارہ جلسوں کا اعلان کر دیا

Image

پاکستان تحریک انصاف نے ایک بار پھر سے جلسوں کے انعقاد کا سلسلہ شروع کر دیا ھے جس کا آغاز 2 جولائی سے اسلام آباد کے پریڈ گراؤنڈ میں ہو گا

پاکستان تحریک انصاف نے ایک بار پھر سے جلسوں کے انعقاد کا سلسلہ شروع کر دیا ھے جس کا آغاز 2 جولائی سے اسلام آباد کے پریڈ گراؤنڈ میں ہو گا۔

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین اور سابق وزیراعظم عمران خان نے اعلان کیا ہے کہ وہ 2 جولائی کو اسلام آباد کے پریڈ گراؤنڈ میں امریکی سازش کے تحت مسلط کی گئی امپورٹڈ حکومت کے خلاف احتجاج کی قیادت کریں گے۔

ایک نجی نیوز چینل کیمطابق سابق وزیراعظم کی جانب سے یہ اعلان اس وقت سامنے آیا جب انہوں نے دیکھا کہ اب تک نئے الیکشن کی تاریخ نہیں دی گئی اور یہ بھی زہن میں رہے کہ خان صاحب نے لانگ مارچ ختم کر کے 6 روز کا الٹی میٹم دیا تھا لیکن الٹی میٹم ختم ہو جانے کے بعد آج 1 ماہ بعد دوبارہ جلسے کا اعلان کیا گیا ہے۔

چیئرمین پاکستان تحریک انصاف اور سابق وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت پی ٹی آئی کی سیاسی کمیٹی کا اجلاس ہوا جس میں بڑھتی مہنگائی کے دوران ملک کی مجموعی سیاسی صورتحال کا جائزہ لیا گیا اور آئندہ کے لائحہ عمل پر بھی غور کیا گیا۔

اجلاس میں پی ٹی آئی کے مرکزی سیکریٹری جنرل اسد عمر، پرویز خٹک، اسد قیصر اور عامر محمود کیانی سمیت پارٹی کے دیگر مرکزی اور علاقائی رہنماؤں نے شرکت کی۔

اجلاس میں شریک رہنماؤں نے سندھ میں بلدیاتی انتخابات کے پہلے مرحلے کے دوران نظر آنے والی لاقانونیت کی مذمت کرتے ہوئے اس پر گہری تشویش کا اظہار کیا۔

رہنماؤں نے سندھ میں بلدیاتی انتخابات کے دوران پیدا صورتحال کو الیکشن کمیشن آف پاکستان کی جانب سے منصفانہ، شفاف اور قابل اعتماد انتخابات کے انعقاد میں ناکامی قرار دیا، تاہم میٹنگ کے دوران خیبر پختونخوا کے حلقے پی کے7 سوات میں پی ٹی آئی کی واضح فتح پر 'خوشی' اور 'اطمینان' کا اظہار کیا گیا جہاں پی ٹی آئی نے 13 سیاسی جماعتوں کے حمایت یافتہ اے این پی کے امیدوار کو بڑی شکست دی۔

پی ٹی آئی کی جانب سے جاری کردہ بیان کے مطابق رہنماؤں نے 17 جولائی کو پنجاب کے 20 حلقوں میں ہونے والے ضمنی انتخابات میں مخلوط حکومت کی جانب سے قبل از انتخابات دھاندلی کی شکایات پر اپنے تحفظات کا اظہار کیا اور الیکشن کمیشن سے اس مسلے کے حل کا مطالبہ کیا۔

پی ٹی آئی رہنماؤں نے ضمنی انتخابات کے حوالے سے عوام میں پائے جانے والے جوش و خروش کو امید کی کرن قرار دیتے ہوئے اس عظم کا اظہار کیا کہ حکومت کے دن گنے جا چکے ہیں۔

اجلاس کے دوران پریڈ گراؤنڈ اسلام آباد میں ہونے والے احتجاج کی تیاریوں کے حوالے سے بریفنگ بھی دی گئی۔ اس دوران پی ٹی آئی راولپنڈی اور اسلام آباد کے رہنماؤں کو ایونٹ کو تاریخی بنانے کے لیے اپنی تیاریوں اور عوامی تحریک کی مہم کو تیز کرنے کی ہدایات بھی جاری کی گئیں۔

پی ٹی آئی رہنماؤں نے بجٹ کی منظوری اور قیمتوں میں اضافے کے حوالے سے حکومتی اقدمات کا بھی جائزہ لیا۔

احتجاجی لائحہ عمل پر روشنی ڈالتے ہوئے پی ٹی آئی چیئرمین و سابق وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ وہ 2 جولائی کی احتجاجی ریلی کی قیادت خود کریں گے مزید ان کا کہنا تھا کہ موجودہ امپورٹڈ، نااھل اور کرپٹ حکومت کے خلاف مضبوط تحریک چلانا لازمی ہے۔

سابق وزیراعظم نے کہا کہ زندگی کے تمام شعبوں سے تعلق رکھنے والے لوگ، خاص طور پر نوجوان اور خواتین سیاسی طور پر پہلے سے کہیں زیادہ باشعور ہو چکے ہیں اور اس چیز کا اظہار عوام نے ان کی حکومت کی برطرفی کے خلاف زبردست ردعمل دے کر کیا۔

چیئرمین پی ٹی آئی نے الزام لگایا کہ 'مقامی میر جعفر' آئین، قانون اور جمہوری اقدار کو آمروں سے زیادہ بے رحمی کے ساتھ پامال کر رہے ہیں۔

دوسری جانب ایک اور پیش رفت ہوئی جب سابق وزیر اعظم عمران کے چیف آف اسٹاف شہباز گل نے ایک نیوز کانفرنس میں بتایا کہ پولیس نے بنی گالا سے زیر حراست میں لیے گئے ملازم کے بارے میں دعویٰ کیا ہے کہ وہ دماغی طور پر صحت مند نہیں ہے۔

بنی گالا سے گزشتہ روز حراست میں لیے گئے ملازم کے بارے میں شہباز گل کا کہنا تھاکہ ملزم کو کئی سال قبل ملازمت پر رکھا گیا تھا جب کہ وہ عمران خان کے بیڈ روم میں ایک ڈیوائس لگاتے ہوئے رنگے ہاتھوں گرفتار کیا گیا۔

الیکشن کمیشن نے پیش نہ ھونے پر عمران خان کو نوٹس جاری کر دیا۔

الیکشن کمیشن آف پاکستان نے انتخابی رولز کی خلاف ورزی کرنے پر سابق وزیراعظم و چیرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان کو نوٹس جاری کر دیا۔

امریکی سینیٹر جان کیری اور وزیراعظم شھباز شریف میں ملاقات۔

امریکی سینیٹر جان کیری اور وزیراعظم پاکستان محمد شھباز شریف کی وفد کے ہمراہ ملاقات

سی سی پی او لاھور تبادلہ کے معاملے پر وفاق اور پنجاب آمنے سامنے آ گئے۔

وفاق نے کیپیٹل چیف پولیس آفیسر غلام محمود ڈوگر کو وفاقی اسٹیبلشمنٹ ڈویژن رپورٹ کرنے کا حکم دیا لیکن پنجاب سامنے آ گیا۔

چکوال جلسے سے واپسی پر عمران خان کے ہیلی کاپٹر پائیلٹ کی طبیعت بگڑنے پر شبلی فراز پائیلٹ بن گئے۔

عمران خان چکوال جلسے سے واپس آ رھے تھے کہ اچانک ان کے بجلی کاپٹر کے معاون پائیلٹ کی طبیعت بگڑ گئی جس پر شبلی فراز نے معاون پائیلٹ کا...

وزیراعظم شہباز شریف کا 21 ستمبر کو امریکی صدر کے عشائیے میں شرکت شیڈول۔

وزیراعظم پاکستان شہباز شریف اس وقت لندن اور امریکہ کے دورے پر ھیں۔

چالیس ارب کی سرمایہ کاری سے راوی اربن سٹی پراجیکٹ پر کام تیزی سے جاری ھے۔

عمران خان کا کہنا ھے کہ اسوقت لاھور میں نیا جدید سمارٹ سٹی راوی اربن سٹی پراجیکٹ پر تیزی سے کام جاری ھے

عمران خان کیخلاف دھشتگردی کی دفعات کو ختم کرنے کا حکم۔

اسلام آباد ہائیکورٹ نے عمران خان کیخلاف ججز دھمکی کیس میں شامل دہشتگردی کی دفعات کو نکال دیا اور مقدمہ سیشن کورٹ میں چلانے کا حکم دے دیا۔

رانا شمیم ایک بار پھر اپنے بیان سے منحرف عدالت سے دوبارہ غیر مشروط معافی مانگ لی

گلگت بلتستان کی سپریم اپیلٹ کورٹ کے چیف جج رانا سمیم نے ایک بار اپنے حلفیہ بیان سے منحرف ہو کر عدالت سے معافی مانگ لی