مون سون ہواوں کا سلسلہ مسلسل جاری۔ 17 جولائی تک طوفانی بارشوں کا امکان

Image

پنجاب ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی نے محکمہ موسمیات کی پیشگوئی کے بعد متعلقہ محکموں کو الرٹ جاری کر دیا۔

پنجاب ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی نے محکمہ موسمیات کی پیشگوئی کے بعد متعلقہ محکموں کو الرٹ جاری کر دیا۔ ترجمان پی ڈی ایم کے مطابق محکمہ موسمیات نے پیشگوئی کی ہے کہ خلیج بنگال سے مون سون ہوائیں ملک کے بالائی اور وسطی علاقوں میں مسلسل داخل ہو رہی ہیں جس کے باعث 13 سے 17 جولائی کے دوران ملک بھر کے مختلف علاقوں میں تیز ہواؤں کے ساتھ ہلکی اور تیز بارش کا امکان ہے۔13 اور 15 جولائی کے دوران لاہور،گوجرانوالہ،سرگودھا،ساہیوال،فیصل آباد،ملتان،بہاولپور اور ڈی جی خان ڈویژن میں وقفے وقفے سے تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ مزید بارش کا امکان ہے۔ترجمان پی ڈی ایم اے کے مطابق13 اور 14 جولائی کو راولپنڈی/اسلام آباد،فیصل آباد،لاہور اور گوجرانوالہ میں نشیبی علاقے زیر آب آنے کا خدشہ ہے جبکہ راولپنڈی/اسلام آباد کے مقامی ندی نالوں میں طغیانی کا شدید خطرہ ہے۔اس دوران کشمیر، گلیات،مری،چلاس،دیامیر،ہنزہ اور سکردو میں لینڈ سلائیڈنگ کا خدشہ ہے۔پی ڈی ایم اے نے کہا ہے کہ مسافر اور سیاح موسمی حالات کو مدنظر رکھتے ہوئے سفر کریں،سفر کے دوران محتاط رہیں۔تمام اداروں کو الرٹ رہنے کی ہدایات بھی جاری کی جا چکی ہیں۔ڈی جی پی ڈی ایم اے نے کہا ہے کہ تمام ادارے کسی بھی ناگہانی صورتحال سے نمٹنے کے لیے مشینری،ضروری سامان اور ملازمین کو ہمہ وقت تیار رکھیں

الیکشن کمیشن نے پیش نہ ھونے پر عمران خان کو نوٹس جاری کر دیا۔

الیکشن کمیشن آف پاکستان نے انتخابی رولز کی خلاف ورزی کرنے پر سابق وزیراعظم و چیرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان کو نوٹس جاری کر دیا۔

امریکی سینیٹر جان کیری اور وزیراعظم شھباز شریف میں ملاقات۔

امریکی سینیٹر جان کیری اور وزیراعظم پاکستان محمد شھباز شریف کی وفد کے ہمراہ ملاقات

سی سی پی او لاھور تبادلہ کے معاملے پر وفاق اور پنجاب آمنے سامنے آ گئے۔

وفاق نے کیپیٹل چیف پولیس آفیسر غلام محمود ڈوگر کو وفاقی اسٹیبلشمنٹ ڈویژن رپورٹ کرنے کا حکم دیا لیکن پنجاب سامنے آ گیا۔

چکوال جلسے سے واپسی پر عمران خان کے ہیلی کاپٹر پائیلٹ کی طبیعت بگڑنے پر شبلی فراز پائیلٹ بن گئے۔

عمران خان چکوال جلسے سے واپس آ رھے تھے کہ اچانک ان کے بجلی کاپٹر کے معاون پائیلٹ کی طبیعت بگڑ گئی جس پر شبلی فراز نے معاون پائیلٹ کا...

وزیراعظم شہباز شریف کا 21 ستمبر کو امریکی صدر کے عشائیے میں شرکت شیڈول۔

وزیراعظم پاکستان شہباز شریف اس وقت لندن اور امریکہ کے دورے پر ھیں۔

چالیس ارب کی سرمایہ کاری سے راوی اربن سٹی پراجیکٹ پر کام تیزی سے جاری ھے۔

عمران خان کا کہنا ھے کہ اسوقت لاھور میں نیا جدید سمارٹ سٹی راوی اربن سٹی پراجیکٹ پر تیزی سے کام جاری ھے

عمران خان کیخلاف دھشتگردی کی دفعات کو ختم کرنے کا حکم۔

اسلام آباد ہائیکورٹ نے عمران خان کیخلاف ججز دھمکی کیس میں شامل دہشتگردی کی دفعات کو نکال دیا اور مقدمہ سیشن کورٹ میں چلانے کا حکم دے دیا۔

رانا شمیم ایک بار پھر اپنے بیان سے منحرف عدالت سے دوبارہ غیر مشروط معافی مانگ لی

گلگت بلتستان کی سپریم اپیلٹ کورٹ کے چیف جج رانا سمیم نے ایک بار اپنے حلفیہ بیان سے منحرف ہو کر عدالت سے معافی مانگ لی