امکان ہے کچھ طالبان عناصر نے ایمن الظواہری کی ہلاکت میں مدد کی ہو: زلمے خلیل

Image

افغان امن کے لیے امریکی سابق نمائندہ خصوصی زلمے خلیل زاد نے کہا ہے کہ امکان ہے طالبان کے کچھ عناصر نے القاعدہ کے رہنما ایمن الظواہری کی ہلاکت میں امریکا کی مدد کی ہو۔

 افغان امن کے لیے امریکی سابق نمائندہ خصوصی زلمے خلیل زاد نے کہا ہے کہ امکان ہے طالبان کے کچھ عناصر نے القاعدہ کے رہنما ایمن الظواہری کی ہلاکت میں امریکا کی مدد کی ہو۔

امریکن نیشنل ریڈیو (این پی آر) کو انٹرویو دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اس بات کا امکان ہے کہ حقانی نیٹ ورک سمیت طالبان کے کچھ اہلکار کابل میں القاعدہ کے رہنما ایمن الظواہری کی موجودگی سے آگاہ تھے لیکن اس گروپ کی تمام قیادت اس سے آگاہ نہ ہو۔

یاد رہے کہ اتوار کے روز ایمن الظواہری کو امریکا کی جانب سے کابل میں ڈرون حملے کا نشانہ بنایا گیا۔ طالبان نے کابل میں ہونے والے حملے کی مذمت کی ہے لیکن الظواہری کی موت یا زلمے خلیل کے حوالے سے فی الحال ان کی جانب سے کوئی بیان نہیں آیا۔

ان کا کہنا تھا کہ افغانستان میں الظواہری کی موجودگی سے دوحہ معاہدے کی خلاف ورزی کے حوالے سے کچھ طالبان رہنماؤں میں اختلاف ہو سکتا ہے۔ یہ ان کے لیے حیران کن نہیں ہے طالبان گروپ کے لوگوں میں سے کچھ نے ایمن الظواہری کی رہائش گاہ کو ظاہر کرنے میں مدد کی ہے۔

اُدھر اقوام متحدہ کے لیے نامزد افغانستان کے مستقل مندوب سہیل شاہین نے میڈیا کو جاری بیان میں کہا ہے کہ حکومت اور قیادت کو اس بات کا علم نہیں تھا جس کا دعویٰ کیا جا رہا ہے اور نہ ہی وہاں کوئی سراغ ملا ہے۔ اسلامی امارات افغانستان دوحہ معاہدے پر قائم ہے۔ دعوے کی سچائی کے بارے میں جاننے کے لیے تفتیش ابھی جاری ہے۔ قیادت اس سلسلے میں مسلسل ملاقات کر رہی ہے۔ نتائج کے متعلق سب کو آگاہ کیا جائے گا۔

اس سے قبل امریکا نے ایمن الظواہری کی کابل میں موجودگی کو دوحہ معاہدے کی خلاف ورزی قرار دیا تھا۔

ایک بیان میں امریکی وزیر خارجہ انٹونی بلنکن نے کہا تھا کہ ایمن الظواہری کی میزبانی اور ان کو پناہ دے کر اسلام پسند گروپ نے اس دوحہ معاہدے کی شدید خلاف ورزی کی ہے جس کی وجہ سے امریکا کے انخلا کی راہ ہموار ہوئی تھی۔

الیکشن کمیشن نے پیش نہ ھونے پر عمران خان کو نوٹس جاری کر دیا۔

الیکشن کمیشن آف پاکستان نے انتخابی رولز کی خلاف ورزی کرنے پر سابق وزیراعظم و چیرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان کو نوٹس جاری کر دیا۔

امریکی سینیٹر جان کیری اور وزیراعظم شھباز شریف میں ملاقات۔

امریکی سینیٹر جان کیری اور وزیراعظم پاکستان محمد شھباز شریف کی وفد کے ہمراہ ملاقات

سی سی پی او لاھور تبادلہ کے معاملے پر وفاق اور پنجاب آمنے سامنے آ گئے۔

وفاق نے کیپیٹل چیف پولیس آفیسر غلام محمود ڈوگر کو وفاقی اسٹیبلشمنٹ ڈویژن رپورٹ کرنے کا حکم دیا لیکن پنجاب سامنے آ گیا۔

چکوال جلسے سے واپسی پر عمران خان کے ہیلی کاپٹر پائیلٹ کی طبیعت بگڑنے پر شبلی فراز پائیلٹ بن گئے۔

عمران خان چکوال جلسے سے واپس آ رھے تھے کہ اچانک ان کے بجلی کاپٹر کے معاون پائیلٹ کی طبیعت بگڑ گئی جس پر شبلی فراز نے معاون پائیلٹ کا...

وزیراعظم شہباز شریف کا 21 ستمبر کو امریکی صدر کے عشائیے میں شرکت شیڈول۔

وزیراعظم پاکستان شہباز شریف اس وقت لندن اور امریکہ کے دورے پر ھیں۔

چالیس ارب کی سرمایہ کاری سے راوی اربن سٹی پراجیکٹ پر کام تیزی سے جاری ھے۔

عمران خان کا کہنا ھے کہ اسوقت لاھور میں نیا جدید سمارٹ سٹی راوی اربن سٹی پراجیکٹ پر تیزی سے کام جاری ھے

عمران خان کیخلاف دھشتگردی کی دفعات کو ختم کرنے کا حکم۔

اسلام آباد ہائیکورٹ نے عمران خان کیخلاف ججز دھمکی کیس میں شامل دہشتگردی کی دفعات کو نکال دیا اور مقدمہ سیشن کورٹ میں چلانے کا حکم دے دیا۔

رانا شمیم ایک بار پھر اپنے بیان سے منحرف عدالت سے دوبارہ غیر مشروط معافی مانگ لی

گلگت بلتستان کی سپریم اپیلٹ کورٹ کے چیف جج رانا سمیم نے ایک بار اپنے حلفیہ بیان سے منحرف ہو کر عدالت سے معافی مانگ لی