چین کی براہ راست غیر ملکی سرمایہ کاری میں اضافہچین کی براہ راست غیر ملکی سرمایہ کاری میں اضافہ

Image

چین کی براہ راست غیر ملکی سرمایہ کاری سال رواں کی پہلی ششماہی میں گزشتہ سال کی نسبت 17.4 فیصد اضافہ ہوا ہے۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق چینی مین لینڈ میں حقیقی زیر استعمال براہ راست غیر ملکی سرمایہ کاری (ایف ڈی آئی) سال کی پہلی ششماہی میں گزشتہ سال کی نسبت 17.4 فیصد بڑھ کر 723ارب31 کروڑ یوآن ہو گئی۔

امریکی ڈالر کے لحاظ سے داخلی بہاؤ ایک سال پہلے کے مقابلے میں 21.8 فیصد بڑھ کر 112 ارب 35 کروڑ ڈالر تک پہنچ گیا ہے۔ ملک کے مغربی علاقے میں آنے والی براہ راست غیر ملکی سرمایہ کاری میں جنوری تا جون کی مدت میں 43.9 فیصد اضافہ ہوا، اس کے بعد وسطی علاقے میں 25 فیصد، اور مشرقی علاقے میں 15.6 فیصد اضافہ ہوا ہے۔

چینی وزارت تجارت نے جمعے کے روز بتایا ہے کہ ہائی ٹیک صنعتوں میں پہلے 6 مہینوں میں 33.6 فیصد تیزی سے براہ راست غیر ملکی سرمایہ کاری میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔ بالخصوص ہائی ٹیک مینوفیکچرنگ میں غیر ملکی سرمایہ کاری میں 31.1 فیصد اضافہ ہوا، جبکہ ہائی ٹیک سروس سیکٹر میں 34.4 فیصد اضافہ ہوا۔

سروس انڈسٹری نے اس عرصے میں 537 ارب 13 کروڑ یوآن کی غیر ملکی سرمایہ کاری حاصل کی، جو گزشتہ سال کے مقابلے میں 9.2 فیصد زیادہ ہے۔ جمہوریہ کوریا، امریکا اور جرمنی کی سرمایہ کاری میں بالترتیب 37.2 فیصد، 26.1 فیصد اور 13.9 فیصد کا اضافہ ہوا ہے۔

الیکشن کمیشن نے پیش نہ ھونے پر عمران خان کو نوٹس جاری کر دیا۔

الیکشن کمیشن آف پاکستان نے انتخابی رولز کی خلاف ورزی کرنے پر سابق وزیراعظم و چیرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان کو نوٹس جاری کر دیا۔

امریکی سینیٹر جان کیری اور وزیراعظم شھباز شریف میں ملاقات۔

امریکی سینیٹر جان کیری اور وزیراعظم پاکستان محمد شھباز شریف کی وفد کے ہمراہ ملاقات

سی سی پی او لاھور تبادلہ کے معاملے پر وفاق اور پنجاب آمنے سامنے آ گئے۔

وفاق نے کیپیٹل چیف پولیس آفیسر غلام محمود ڈوگر کو وفاقی اسٹیبلشمنٹ ڈویژن رپورٹ کرنے کا حکم دیا لیکن پنجاب سامنے آ گیا۔

چکوال جلسے سے واپسی پر عمران خان کے ہیلی کاپٹر پائیلٹ کی طبیعت بگڑنے پر شبلی فراز پائیلٹ بن گئے۔

عمران خان چکوال جلسے سے واپس آ رھے تھے کہ اچانک ان کے بجلی کاپٹر کے معاون پائیلٹ کی طبیعت بگڑ گئی جس پر شبلی فراز نے معاون پائیلٹ کا...

وزیراعظم شہباز شریف کا 21 ستمبر کو امریکی صدر کے عشائیے میں شرکت شیڈول۔

وزیراعظم پاکستان شہباز شریف اس وقت لندن اور امریکہ کے دورے پر ھیں۔

چالیس ارب کی سرمایہ کاری سے راوی اربن سٹی پراجیکٹ پر کام تیزی سے جاری ھے۔

عمران خان کا کہنا ھے کہ اسوقت لاھور میں نیا جدید سمارٹ سٹی راوی اربن سٹی پراجیکٹ پر تیزی سے کام جاری ھے

عمران خان کیخلاف دھشتگردی کی دفعات کو ختم کرنے کا حکم۔

اسلام آباد ہائیکورٹ نے عمران خان کیخلاف ججز دھمکی کیس میں شامل دہشتگردی کی دفعات کو نکال دیا اور مقدمہ سیشن کورٹ میں چلانے کا حکم دے دیا۔

رانا شمیم ایک بار پھر اپنے بیان سے منحرف عدالت سے دوبارہ غیر مشروط معافی مانگ لی

گلگت بلتستان کی سپریم اپیلٹ کورٹ کے چیف جج رانا سمیم نے ایک بار اپنے حلفیہ بیان سے منحرف ہو کر عدالت سے معافی مانگ لی