اسلام آباد ہائیکورٹ نے ایمان مزاری کیخلاف مقدمہ خارج کر دیا

Image

اسلام آباد ہائی کورٹ نے حساس اداروں کے خلاف نازیبا الفاظ کے استعمال پر مشہور وکیل اور انسانی حقوق کی علمبردار ایمان مزاری کے خلاف مقدمہ خارج کرنے کا حکم جاری کر دیا۔

اسلام آباد ہائی کورٹ نے حساس اداروں کے خلاف نازیبا الفاظ کے استعمال پر مشہور وکیل اور انسانی حقوق کی علمبردار ایمان مزاری کے خلاف مقدمہ خارج کرنے کا حکم جاری کر دیا۔

اسلام آباد ہائی کورٹ میں چیف جسٹس اطہر من اللہ نے ایمان مزاری کے خلاف اداروں کے خلاف بیانات دینے اور نازیبا الفاظ کے استعمال کے کیس کی سماعت کی۔

چیف جسٹس اطہرمن اللہ کی عدالت نمبر 01 میں کیس کی سماعت کے وقت ایمان مزاری اپنی وکیل زینب جنجوعہ کے ساتھ عدالت میں پیش ہوئیں۔

وکیل ایمان مزاری زینب جنمجوعہ کا کہنا تھا کہ ہم تحفظات کے باوجود معززعدالت کی ہدایت پرتفتیش کا حصہ بنے لیکن پولیس نے اس حوالے سے صریحا بد دیانتی سے کام لیا ہم پولیس کو کچھ بیان دیتے تھے اور پولیس آگے کچھ لکھتی تھی

ہم نے پولیس کو بتایا کہ ہم عدالت میں اپنا بیان خود جمع کروائیں گے ہمیں پولیس پر بھروسہ نہیں ہے اور ساتھ یہ بھی بتایا کہ جس لفظ کو موجوع بحث بنا کر مقدمہ درج کروایا گیا ہے اس لفظ پر مقدمہ بنانے کا کوئی جواز ہی نہیں ہے ۔

اس موقع پر چیف جسٹس اسلام آباد ہائی کورٹ جسٹس اطہرمن اللہ نے استفسار کیا کہ ایمان مزاری ایک قابل آفیسر آف کورٹ ہیں ان کو ایسے الفاظ بولنا زیب نہیں دیتا لیکن ایمان مزاری اس حوالے سے معذرت کر چکی ہیں اب وکیل وزارت دفاع مزید کیا چاہتے ہیں؟

وزارت دفاع کے وکیل نے اس حوالے سے استفسار کیا کہ آپ ایمان مزاری کا سابقہ کنڈکٹ بھی چیک کریں اس لئے ہماری عدالت سے گزارش ہے کہ ایمان مزاری اس حوالے سے پریس پرآ کر معافی مانگیں۔

اس حوالے سے چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ جسٹس اطہر من اللہ نے کہا کہ ایمان مزاری عدالت کے سامنے اپنے بیان پر معذرت کا اظہار کر چکی ہیں لیکن آپ ایمان مزاری کے اس بیان کا وقت بھی دیکھیں کہ اس وقت ان کی والدہ کیساتھ کیا ہوا تھا جس کے ساتھ ہی عدالت نے ایمان مزاری کے خلاف مقدمہ خارج کرنے کی درخواست منظور کر لی۔

الیکشن کمیشن نے پیش نہ ھونے پر عمران خان کو نوٹس جاری کر دیا۔

الیکشن کمیشن آف پاکستان نے انتخابی رولز کی خلاف ورزی کرنے پر سابق وزیراعظم و چیرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان کو نوٹس جاری کر دیا۔

امریکی سینیٹر جان کیری اور وزیراعظم شھباز شریف میں ملاقات۔

امریکی سینیٹر جان کیری اور وزیراعظم پاکستان محمد شھباز شریف کی وفد کے ہمراہ ملاقات

سی سی پی او لاھور تبادلہ کے معاملے پر وفاق اور پنجاب آمنے سامنے آ گئے۔

وفاق نے کیپیٹل چیف پولیس آفیسر غلام محمود ڈوگر کو وفاقی اسٹیبلشمنٹ ڈویژن رپورٹ کرنے کا حکم دیا لیکن پنجاب سامنے آ گیا۔

چکوال جلسے سے واپسی پر عمران خان کے ہیلی کاپٹر پائیلٹ کی طبیعت بگڑنے پر شبلی فراز پائیلٹ بن گئے۔

عمران خان چکوال جلسے سے واپس آ رھے تھے کہ اچانک ان کے بجلی کاپٹر کے معاون پائیلٹ کی طبیعت بگڑ گئی جس پر شبلی فراز نے معاون پائیلٹ کا...

وزیراعظم شہباز شریف کا 21 ستمبر کو امریکی صدر کے عشائیے میں شرکت شیڈول۔

وزیراعظم پاکستان شہباز شریف اس وقت لندن اور امریکہ کے دورے پر ھیں۔

چالیس ارب کی سرمایہ کاری سے راوی اربن سٹی پراجیکٹ پر کام تیزی سے جاری ھے۔

عمران خان کا کہنا ھے کہ اسوقت لاھور میں نیا جدید سمارٹ سٹی راوی اربن سٹی پراجیکٹ پر تیزی سے کام جاری ھے

عمران خان کیخلاف دھشتگردی کی دفعات کو ختم کرنے کا حکم۔

اسلام آباد ہائیکورٹ نے عمران خان کیخلاف ججز دھمکی کیس میں شامل دہشتگردی کی دفعات کو نکال دیا اور مقدمہ سیشن کورٹ میں چلانے کا حکم دے دیا۔

رانا شمیم ایک بار پھر اپنے بیان سے منحرف عدالت سے دوبارہ غیر مشروط معافی مانگ لی

گلگت بلتستان کی سپریم اپیلٹ کورٹ کے چیف جج رانا سمیم نے ایک بار اپنے حلفیہ بیان سے منحرف ہو کر عدالت سے معافی مانگ لی