ہمارے پاس ڈیم ہوتے تو سیلابی پانی سے نقصان کے بجائے ترقی ہوتی، عمران خان

Image

تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ حالیہ سیلاب سے نقصانات پر دل خون کے آنسوں رورہا ہے

تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ حالیہ سیلاب سے نقصانات پر دل خون کے آنسوں رورہا ہے‘ متاثرین کی بلا تفریق مدد کی جائے‘ مشکل کی اس گھڑی میں عوام کو تنہا نہیں چھوڑوں گا‘معاشی استحکام آنے تک مہنگائی کنٹرول نہیں ہوگی‘ .

اس حکومت نے مہنگائی کے سارے ریکارڈ توڑ دیے ہیں‘ملک مجرموں کے ہاتھ میں ہے اورایک مجرم باہر ملک میں بیٹھا ہے‘یہ حکومت کچھ بھی کرلے ہمیں فائدہ ہو رہا ہے‘.

حالیہ سیلاب کی تباہ کاریاں 2010ءسے بھی کئی گنا زیادہ ہیں، پاکستان کیلئے ڈیمز کی تعمیربے حد ضروری ہے‘اگر ہمارے پاس ڈیمہوتے توسیلابی پانی سے نقصان کی بجائے ترقی ہوتی ‘سندھ اور بلوچستان کے سیلاب کے نقصانات کا سارا بوجھ پوری قوم کو برداشت کرنا پڑے گا۔

 خیبر پختونخوا اور پنجاب میں ہماری حکومتیں ہیں جو سیلاب متاثرین کی ہرممکن امدادی سرگرمیوں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیں گی۔

 ان خیالات کا اظہار انہوں نے حالیہ سیلاب سے متاثرہ ڈیرہ اسماعیل خان کے دورہ کے موقع پر رتہ کلاچی سپورٹس کمپلیکس میں متاثرین کیلئے قائم کئے گئے فلڈ ریلیف کیمپ کے جائزہ کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔

الیکشن کمیشن نے پیش نہ ھونے پر عمران خان کو نوٹس جاری کر دیا۔

الیکشن کمیشن آف پاکستان نے انتخابی رولز کی خلاف ورزی کرنے پر سابق وزیراعظم و چیرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان کو نوٹس جاری کر دیا۔

امریکی سینیٹر جان کیری اور وزیراعظم شھباز شریف میں ملاقات۔

امریکی سینیٹر جان کیری اور وزیراعظم پاکستان محمد شھباز شریف کی وفد کے ہمراہ ملاقات

سی سی پی او لاھور تبادلہ کے معاملے پر وفاق اور پنجاب آمنے سامنے آ گئے۔

وفاق نے کیپیٹل چیف پولیس آفیسر غلام محمود ڈوگر کو وفاقی اسٹیبلشمنٹ ڈویژن رپورٹ کرنے کا حکم دیا لیکن پنجاب سامنے آ گیا۔

چکوال جلسے سے واپسی پر عمران خان کے ہیلی کاپٹر پائیلٹ کی طبیعت بگڑنے پر شبلی فراز پائیلٹ بن گئے۔

عمران خان چکوال جلسے سے واپس آ رھے تھے کہ اچانک ان کے بجلی کاپٹر کے معاون پائیلٹ کی طبیعت بگڑ گئی جس پر شبلی فراز نے معاون پائیلٹ کا...

وزیراعظم شہباز شریف کا 21 ستمبر کو امریکی صدر کے عشائیے میں شرکت شیڈول۔

وزیراعظم پاکستان شہباز شریف اس وقت لندن اور امریکہ کے دورے پر ھیں۔

چالیس ارب کی سرمایہ کاری سے راوی اربن سٹی پراجیکٹ پر کام تیزی سے جاری ھے۔

عمران خان کا کہنا ھے کہ اسوقت لاھور میں نیا جدید سمارٹ سٹی راوی اربن سٹی پراجیکٹ پر تیزی سے کام جاری ھے

عمران خان کیخلاف دھشتگردی کی دفعات کو ختم کرنے کا حکم۔

اسلام آباد ہائیکورٹ نے عمران خان کیخلاف ججز دھمکی کیس میں شامل دہشتگردی کی دفعات کو نکال دیا اور مقدمہ سیشن کورٹ میں چلانے کا حکم دے دیا۔

رانا شمیم ایک بار پھر اپنے بیان سے منحرف عدالت سے دوبارہ غیر مشروط معافی مانگ لی

گلگت بلتستان کی سپریم اپیلٹ کورٹ کے چیف جج رانا سمیم نے ایک بار اپنے حلفیہ بیان سے منحرف ہو کر عدالت سے معافی مانگ لی