فن لینڈ اور سوئڈین کے نیٹو میں شامل ہونے پر جوہری ہتھیار نصب کر دیں گے

یورپی ممالک سویڈن اور فن لینڈ نے نیٹو کا حصہ بنے تو خطے میں دفاعی توازن برقرار رکھنے کیلئے جوہری ہتھیار نصب کرنا پڑیں گے۔
روس نے متنبہ کیا ہے کہ اگر یورپی ممالک سویڈن اور فن لینڈ نے نیٹو کا حصہ بنے تو خطے میں دفاعی توازن برقرار رکھنے کیلئے جوہری ہتھیار نصب کرنا پڑیں گے۔
روئٹرز (برطانوی خبر رساں ادارہ) کے مطابق روس کی سکیورٹی کونسل کے نائب چیئرمین دمتری میڈیاڈیف نے جمعرات کو اپنے بیان میں کہا کہ اگر سویڈن اور فن لینڈ نے نارتھ اٹلانٹک ٹریٹی آرگنائزیشن (نیٹو) میں شمولیت اختیار کی تو اسے بحیرہ بالٹک میں اپنی بری، بحری اور فضائی افواج کو مضبوط کرتے ہوئے جوہری ہتھیار نصب کرنا پڑیں گے۔
یاد رہے کہ اور سویڈن اور فن لینڈ نے نیٹو اتحاد میں شامل ہونے کا اشارہ دیا ہے۔ روس کے ہمسایہ ملک فن لینڈ کی وزیراعظم نے کہا ہے کہ ’اس حوالے سے حتمی فیصلہ آئندہ چند ہفتوں میں کریں گے۔
دمتری میڈیاڈیف نے مزید کہا کہ ’بحیرہ بالٹک کو جوہری ہتھیاروں سے محفوظ رکھنے پر اب مزید بات نہیں ہوسکتی۔ توازن برقرار رکھنا ہوگا۔
انہوں نے مزید کہا کہ ’روس نے آج تک اس نوعیت کے اقدامات نہیں اٹھائے اور نہ ہی اٹھائے گا۔‘
دوسری جانب یورپی ملک لیتھووینا کا کہنا ہے ’روس کی دھمکیاں کوئی نئی بات نہیں اور ماسکو نے یوکرین جنگ سے بہت عرصہ پہلے ہی روسی علاقے کیلننگراڈ میں جوہری ہتھیار نصب کردیے تھے۔’
لیتھووینیا کے وزیر دفاع نے کہا کہ ’کیلننگراڈ میں ہمیشہ سے جوہری ہتھیار موجود ہیں اور عالمی برادری کے علاوہ خطے میں دیگر ممالک بھی اس حوالے سے آگاہ ہیں۔‘
سال 2018 میں روس نے اسکندر میزائل کیلننگراڈ میں نصب کرنے کی تصدیق کی تھی جو جوہری ہتھیار بھی لانچ کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔
سرکاری ذرائع کے مطابق اسکندر میزائل کی رینج 500 کلو میٹر بتائی گئی ہے تاہم مغربی دفاعی عہدیداروں کو خدشہ ہے کہ یہ اس سے کہیں زیادہ ہو سکتی ہے۔
فن لینڈ نے روس سے 1917 میں خودمختاری حاصل کی تھی اور دوسری عالمی جنگ کے دوران ماسکو کے خلاف دو جنگیں بھی لڑی تھیں۔
جبکہ سویڈن نے دو سالوں میں کسی ملک کے خلاف کوئی جنگ نہیں لڑی اور اپنی خارجہ پالیسی کے ذریعے عالمی سطح پر جمہوری اقدار، کثیر الجہتی مذاکرات اور جوہری ہتھیاروں کی تخفیف کا خواہاں رہا ہے۔
الیکشن کمیشن نے پیش نہ ھونے پر عمران خان کو نوٹس جاری کر دیا۔
الیکشن کمیشن آف پاکستان نے انتخابی رولز کی خلاف ورزی کرنے پر سابق وزیراعظم و چیرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان کو نوٹس جاری کر دیا۔
امریکی سینیٹر جان کیری اور وزیراعظم شھباز شریف میں ملاقات۔
امریکی سینیٹر جان کیری اور وزیراعظم پاکستان محمد شھباز شریف کی وفد کے ہمراہ ملاقات
سی سی پی او لاھور تبادلہ کے معاملے پر وفاق اور پنجاب آمنے سامنے آ گئے۔
وفاق نے کیپیٹل چیف پولیس آفیسر غلام محمود ڈوگر کو وفاقی اسٹیبلشمنٹ ڈویژن رپورٹ کرنے کا حکم دیا لیکن پنجاب سامنے آ گیا۔
چکوال جلسے سے واپسی پر عمران خان کے ہیلی کاپٹر پائیلٹ کی طبیعت بگڑنے پر شبلی فراز پائیلٹ بن گئے۔
عمران خان چکوال جلسے سے واپس آ رھے تھے کہ اچانک ان کے بجلی کاپٹر کے معاون پائیلٹ کی طبیعت بگڑ گئی جس پر شبلی فراز نے معاون پائیلٹ کا...
وزیراعظم شہباز شریف کا 21 ستمبر کو امریکی صدر کے عشائیے میں شرکت شیڈول۔
وزیراعظم پاکستان شہباز شریف اس وقت لندن اور امریکہ کے دورے پر ھیں۔
چالیس ارب کی سرمایہ کاری سے راوی اربن سٹی پراجیکٹ پر کام تیزی سے جاری ھے۔
عمران خان کا کہنا ھے کہ اسوقت لاھور میں نیا جدید سمارٹ سٹی راوی اربن سٹی پراجیکٹ پر تیزی سے کام جاری ھے
عمران خان کیخلاف دھشتگردی کی دفعات کو ختم کرنے کا حکم۔
اسلام آباد ہائیکورٹ نے عمران خان کیخلاف ججز دھمکی کیس میں شامل دہشتگردی کی دفعات کو نکال دیا اور مقدمہ سیشن کورٹ میں چلانے کا حکم دے دیا۔
رانا شمیم ایک بار پھر اپنے بیان سے منحرف عدالت سے دوبارہ غیر مشروط معافی مانگ لی
گلگت بلتستان کی سپریم اپیلٹ کورٹ کے چیف جج رانا سمیم نے ایک بار اپنے حلفیہ بیان سے منحرف ہو کر عدالت سے معافی مانگ لی