ہمایوں سعید کی بھی ٹک ٹاک پر انٹری

Image

پاکستانی سپر اسٹار ہمایوں سعید باضابطہ طور پر ٹک ٹاک کا حصہ بن گئے ہیں جس سے اُن کے مداحوں میں خوشی کی لہر دوڑ گئی ہے۔

پاکستانی سپر اسٹار  ہمایوں سعید باضابطہ طور  پر ٹک ٹاک کا حصہ بن گئے ہیں جس سے اُن کے مداحوں میں خوشی کی لہر دوڑ گئی ہے۔

 ’میرے پاس تم ہو‘ جیسے مقبول ڈرامے کے اداکار نے اس پلیٹ فارم پر بطور تصدیق شدہ اکاؤٹ انٹری دی ہے جس کے بعد اُن کے فالوورز کی تعداد نہایت تیزی سے 50000سے تجاوز کرگئی ہے۔

51 سالہ اداکار و پروڈیوسر نے اپنے تاثرات بتائے ہوئے کہا کہ 'بلاشبہ ٹک ٹاک پاکستان میں انتہائی مقبول پلیٹ فارم ہے اور مجھے اس پلیٹ فارم کی جو بات بہت پسند ہے وہ یہ ہے کہ اس  نے پورے ملک کو  تفریح  کے ذریعے یکجا کر دیا ہے

اداکار و پروڈسر نے اپنی بات جاری رکھتے ہوئے مزید کہا کہ 'میں نے اس پلیٹ فار م پر  تخلیق کے جو مظاہرے دیکھے ہیں وہ اپنی مثال آپ ہیں اور تفریح کا ایک نہ ختم ہونے والا سلسلہ ہے، میں خود کو اس پلیٹ فارم پر آنے اور اپنے مداحوں کے لیے،جو مجھے اکثر وبیشتر دیکھتے رہتے ہیں اور مجھ سے رابطے میں بھی رہتے ہیں، ذمہ دارانہ مواد تخلیق کرنے سے نہیں روک سکا'۔

 پہلی ویڈیو میں ہمایوں سعید نے  اپنے ریکارڈنگ سیٹ کی ایک کلپ شیئر کی ہے۔

مختلف ریکارڈنگ سیٹس سے پانچ مختلف ویڈیوز پوسٹس کرنے کے بعد’جوانی پھر نہیں آنی‘ کے فنکار کے فالوورز کی تعداد50000 سے تجاوز کر گئی ہے۔

اُن کی ایک اور ویڈیو حال ہی میں جاری کی گئی فلم، ”لندن نہیں جاؤں گا“ کے سیٹ کی ہے جو پلیٹ فارم پر فوراً ہی وائرل ہو گئی اور اُسے ایک ملین سے زائد ویوز حاصل ہوئے، جس سے اندازہ ہوتا ہے کہ مداح یقیناً اُن کے مواد سے لطف اندوز ہو رہے ہیں۔

خیال رہے کہ ہمایوں سعید پاکستان میں فلموں اور ڈراموں کے انتہائی مشہور فنکاروں میں سے ایک ہیں اور  پہلے پاکستانی فنکار ہیں جنھیں نیٹ فلکس کی اصل سیریز’ دی کراؤن‘ میں اداکاری کے جوہر دکھانے کا موقع ملا ہے۔

الیکشن کمیشن نے پیش نہ ھونے پر عمران خان کو نوٹس جاری کر دیا۔

الیکشن کمیشن آف پاکستان نے انتخابی رولز کی خلاف ورزی کرنے پر سابق وزیراعظم و چیرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان کو نوٹس جاری کر دیا۔

امریکی سینیٹر جان کیری اور وزیراعظم شھباز شریف میں ملاقات۔

امریکی سینیٹر جان کیری اور وزیراعظم پاکستان محمد شھباز شریف کی وفد کے ہمراہ ملاقات

سی سی پی او لاھور تبادلہ کے معاملے پر وفاق اور پنجاب آمنے سامنے آ گئے۔

وفاق نے کیپیٹل چیف پولیس آفیسر غلام محمود ڈوگر کو وفاقی اسٹیبلشمنٹ ڈویژن رپورٹ کرنے کا حکم دیا لیکن پنجاب سامنے آ گیا۔

چکوال جلسے سے واپسی پر عمران خان کے ہیلی کاپٹر پائیلٹ کی طبیعت بگڑنے پر شبلی فراز پائیلٹ بن گئے۔

عمران خان چکوال جلسے سے واپس آ رھے تھے کہ اچانک ان کے بجلی کاپٹر کے معاون پائیلٹ کی طبیعت بگڑ گئی جس پر شبلی فراز نے معاون پائیلٹ کا...

وزیراعظم شہباز شریف کا 21 ستمبر کو امریکی صدر کے عشائیے میں شرکت شیڈول۔

وزیراعظم پاکستان شہباز شریف اس وقت لندن اور امریکہ کے دورے پر ھیں۔

چالیس ارب کی سرمایہ کاری سے راوی اربن سٹی پراجیکٹ پر کام تیزی سے جاری ھے۔

عمران خان کا کہنا ھے کہ اسوقت لاھور میں نیا جدید سمارٹ سٹی راوی اربن سٹی پراجیکٹ پر تیزی سے کام جاری ھے

عمران خان کیخلاف دھشتگردی کی دفعات کو ختم کرنے کا حکم۔

اسلام آباد ہائیکورٹ نے عمران خان کیخلاف ججز دھمکی کیس میں شامل دہشتگردی کی دفعات کو نکال دیا اور مقدمہ سیشن کورٹ میں چلانے کا حکم دے دیا۔

رانا شمیم ایک بار پھر اپنے بیان سے منحرف عدالت سے دوبارہ غیر مشروط معافی مانگ لی

گلگت بلتستان کی سپریم اپیلٹ کورٹ کے چیف جج رانا سمیم نے ایک بار اپنے حلفیہ بیان سے منحرف ہو کر عدالت سے معافی مانگ لی