وزیراعلیٰ پنجاب کا انتخاب، ’عدالت بغیر کسی دباؤ کے فیصلہ کرے گی

Image

منگل کو جسٹس صداقت علی خان کی سربراہی میں پانچ رکنی لارجر بینچ نے سماعت کی

لاہور ہائیکورٹ میں سپریم کورٹ کے فیصلے کے بعد حمزہ شہباز کو وزیراعلیٰ پنجاب کے عہدے سے ہٹانے کے لیے درخواستوں پر سماعت مکمل کرتے ہوئے حکومت سے ہدایات لینے کے لیے ایڈووکیٹ جنرل پنجاب کو ایک روز کی مہلت دے دی ہے۔
منگل کو جسٹس صداقت علی خان کی سربراہی میں پانچ رکنی لارجر بینچ نے سماعت کی۔ بینچ میں جسٹس شاہد جمیل خان، جسٹس شہرام سرور چوہدری، جسٹس ساجد محمود سیٹھی اور جسٹس طارق سلیم شیخ شامل ہیں۔
ایڈووکیٹ جنرل پنجاب شہزاد شوکت نے عدالت میں پیش ہو کر بتایا کہ ہدایات لینے کے لیے کل تک مہلت دی جائے۔ جسٹس صداقت علی خان نے کہا کہ ’عدالت بغیر کسی دباؤ کے فیصلہ دے گی۔‘
وزیراعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز کی جانب سے وکیل منصور اعوان جبکہ تحریک انصاف کے علی ظفر اور ق لیگ کے وکیل عامر سعید نے عدالت میں پیش ہو کر دلائل دیے۔
وکیل علی ظفر نے عدالت کو بتایا کہ ’مخصوص نشستوں پر ڈی نوٹیفائی ہونے والے ارکان کے بعد نئے ارکان کے نوٹیفیکیشن سے تحریک انصاف پنجاب اسمبلی میں اکثریت رکھنے والی جماعت بن گئی ہے اس لیے وزیراعلیٰ کا انتخاب دوبارہ کرانے کا حکم دیا جائے۔‘
وکیل نے بتایا کہ عدالتی فیصلے کے تحت وزیراعلیٰ پنجاب کے انتخاب میں قواعد کی خلاف ورزی کی گئی اور اس کی قانونی حیثیت نہیں۔
ق لیگ کے وکیل عامر سعید نے عدالت میں مؤقف اختیار کیا کہ ’وزیراعلیٰ پنجاب کا انتخاب عدالتی حکم کے مطابق نہیں ہوا۔‘
بینچ کے سربراہ جسٹس صداقت علی خان نے پوچھا کہ ’اس کے خلاف توہین عدالت کی درخواست کیوں دائر نہ کی گئی؟‘ وکیل نے بتایا کہ رکن اسمبلی سلیم بریار نے ووٹ کاسٹ ہی نہیں کیا لیکن شمار کرتے وقت دکھایا گیا۔ 
عدالت نے اس پر آبزویشن دی کہ ’اس کے لیے تو شہادت چاہیے دوبارہ الیکشن ہو تو مذکورہ رکن جا کر ووٹ کاسٹ کر دیں۔‘
عدالت نے عندیہ دیا کہ اگر وزیراعلیٰ کے لیے انتخاب دوبارہ کرایا جائے گا تو وہی پریذائیڈنگ افسر ہوں گے جن کا عدالت نے حکم دیا تھا۔
وکیل نے اعتراض کرتے ہوئے کہا کہ پہلے جس ڈپٹی سپیکر نے ایسا الیکشن کروایا وہ اب کیسے شفاف الیکشن کروا پاٸیں گے۔
عدالت نے یہ آبزرویشن بھی دی کہ اگر گورنر سمجھیں کہ الیکشن  ٹھیک نہیں ہوئے تو اگلے دن ہی وزیراعلیٰ کو اعتماد کا ووٹ لینے کے لیے کہہ سکتے ہیں۔
مقدمے کی سماعت بدھ کو صبح 10 بجے تک ملتوی کر دی گئی۔ 

الیکشن کمیشن نے پیش نہ ھونے پر عمران خان کو نوٹس جاری کر دیا۔

الیکشن کمیشن آف پاکستان نے انتخابی رولز کی خلاف ورزی کرنے پر سابق وزیراعظم و چیرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان کو نوٹس جاری کر دیا۔

امریکی سینیٹر جان کیری اور وزیراعظم شھباز شریف میں ملاقات۔

امریکی سینیٹر جان کیری اور وزیراعظم پاکستان محمد شھباز شریف کی وفد کے ہمراہ ملاقات

سی سی پی او لاھور تبادلہ کے معاملے پر وفاق اور پنجاب آمنے سامنے آ گئے۔

وفاق نے کیپیٹل چیف پولیس آفیسر غلام محمود ڈوگر کو وفاقی اسٹیبلشمنٹ ڈویژن رپورٹ کرنے کا حکم دیا لیکن پنجاب سامنے آ گیا۔

چکوال جلسے سے واپسی پر عمران خان کے ہیلی کاپٹر پائیلٹ کی طبیعت بگڑنے پر شبلی فراز پائیلٹ بن گئے۔

عمران خان چکوال جلسے سے واپس آ رھے تھے کہ اچانک ان کے بجلی کاپٹر کے معاون پائیلٹ کی طبیعت بگڑ گئی جس پر شبلی فراز نے معاون پائیلٹ کا...

وزیراعظم شہباز شریف کا 21 ستمبر کو امریکی صدر کے عشائیے میں شرکت شیڈول۔

وزیراعظم پاکستان شہباز شریف اس وقت لندن اور امریکہ کے دورے پر ھیں۔

چالیس ارب کی سرمایہ کاری سے راوی اربن سٹی پراجیکٹ پر کام تیزی سے جاری ھے۔

عمران خان کا کہنا ھے کہ اسوقت لاھور میں نیا جدید سمارٹ سٹی راوی اربن سٹی پراجیکٹ پر تیزی سے کام جاری ھے

عمران خان کیخلاف دھشتگردی کی دفعات کو ختم کرنے کا حکم۔

اسلام آباد ہائیکورٹ نے عمران خان کیخلاف ججز دھمکی کیس میں شامل دہشتگردی کی دفعات کو نکال دیا اور مقدمہ سیشن کورٹ میں چلانے کا حکم دے دیا۔

رانا شمیم ایک بار پھر اپنے بیان سے منحرف عدالت سے دوبارہ غیر مشروط معافی مانگ لی

گلگت بلتستان کی سپریم اپیلٹ کورٹ کے چیف جج رانا سمیم نے ایک بار اپنے حلفیہ بیان سے منحرف ہو کر عدالت سے معافی مانگ لی