دعا زہرہ کے والد مہدی کاظمی نے سپریم کورٹ میں ایک سماعت کے بعد اپنی درخواست واپس لے لی۔

عدالت نے سماعت میں ریمارکس دئیے کہ اگر کسی بچی کی 16 سال سے کم عمر میں بھی شادی ہو تو اسکی رخصتی کا تائم اور عمر دیکھی جا سکتی ہے لیکن اس کے نکاح کو پھر بھی ختم نہیں کیا جا سکتا
دعا زہرہ کے والد مہدی کاظمی نے سپریم کورٹ میں ایک سماعت کے بعد اپنی درخواست واپس لے لی۔
تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ نے والد مہدی کاظمی کی جانب سے درخواست واپس لینے پر دعا زہرا کیس نمٹا دیا۔ عدالت نے سماعت میں ریمارکس دئیے کہ اگر کسی بچی کی 16 سال سے کم عمر میں بھی شادی ہو تو اسکی رخصتی کا تائم اور عمر دیکھی جا سکتی ہے لیکن اس کے نکاح کو پھر بھی ختم نہیں کیا جا سکتا۔
سپریم کورٹ کراچی رجسٹری میں دعا زہرہ کے والد مہدی کاظمی کے وکیل نے سندھ ہائی کورٹ کے فیصلے کیخلاف اپیل کی واپسی کی استدعا کی جس پر سپریم کورٹ کراچی رجسٹری نے دعا زہرہ کیس نمٹا دیا۔
اس حوالے سے سپریم کورٹ میں دعا زہرہ کے والد مہدی کاظمی عدالت میں پیش ہوئے جس پر سپریم کورٹ نے ان سے استفسار کیا کہ آپ کیا چاھتے ھیں جس پر دعازہرا کے والدین کے وکیل نے جواب میں کہا کہ بچی لاہور میں ہے اور بچی کی کسٹڈی اس کے والد کو دی جائے جس پر عدالت نے سوال کیا بچی کی ملاقات کرائی گئی؟ آپ کو بچی سے ملنے دیا گیا؟ والد دعا زہرا نے بتایا کہ 5 منٹ ملنے دیا گیا وہ بھی چیمبر میں۔
جسٹس محمد علی مظہر نے استفسار کیا کیا میڈیکل بورڈ بنا جس پر دعا زہرہ کے والد کے وکیل نے بتایا کہ نہیں میڈیکل بورڈ نہیں بنا لیکن ھم نے سندھ ہائی کورٹ میں بازیابی کی درخواست دائر کی تھی جس پر جسٹس سجاد علی شاہ نے کہا آپ کی درخواست پر لڑکی کو سندھ ھائیکورٹ لایا گیا اور مرضی بھی پوچھ لی گئی تھی ھمیں چائلڈ میرج کی بات سمجھ آتی ہے لیکن اغوا سمجھ نہیں آرہا جبکہ لڑکی 2عدالتوں میں اپنی مرضی سے گھر سے جانے کا بیان دے چکی ہے۔
جسٹس سجاد علی شاہ نے دعا کا سندھ ہائی کورٹ میں دیا گیا بیان پڑھ کر سنایا اور کہا ہم ان کے والد کا دکھ سمجھ سکتے ہیں لیکن اب بچی کے بیانات ہو چکے ہیں اس لئے آپ کسی پر الزام نہیں لگا سکتے کہ اس پر زبردستی کی گئی۔ ہاں اگر بیانات نہ ہوئے ہوتے تو ہم اس معاملے میں اغواء یا زبردستی کو دیکھ سکے تھے۔
جسٹس منیب اختر نے استفسار کیا کیا آپ نے لاہور ہائی کورٹ کے فیصلے کو وہاں چیلنج کیا؟ وکیل مہدی کاظمی نے بتایا کہ لاہور ہائی کورٹ میں درخواست نمٹا دی گئی جس پر جسٹس منیب اختر نے ریمارکس دیئے ہمیں کیس کی احساسات کا اندازہ ہے مگر جذباتی ہونے کی ضرورت نہیں۔
جسٹس سجاد علی شاہ کا کہنا تھا کہ سندھ ہائی کورٹ نے کہا کہ غیر قانونی حراست نہیں بنتی اب آپ کیا چاہتے ہیں کیونکہ اغوا تو ثابت ہی نہیں ہوتا اور سندھ ہائی کورٹ کے دو رکنی بنچ کے سامنے دعا کا بیان ہو گیا ہے
جسٹس منیب اختر نے اس حوالے سے کہا کہ اب تک یہی سمجھ آ رھا ھے کہ دو قانونی نکات ہیں ایک اغوا اور دوسری کسٹڈی جسٹس محمد علی مظہر نے بھی ریمارکس دیے کہ شادی کو والد بھی چیلنج نہیں کرسکتا اور شادی کی حیثیت کو چیلنج تو صرف لڑکی کر سکتی ہے۔
جسٹس محمد علی مظہر نے دعا زہرا کے والد سے سوال کیا لڑکی اتنے بیانات دے رہی ہے آپ کو کیا شبہ ہے اگر ملاقات ہوگئی لڑکی نے پھر منع کردیا تو پھر کیا ہوگا؟ لڑکیاں عدالت میں بیان دے دیں تو پھر کیا ہو سکتا ہے؟
جسٹس منیب اختر نے کہا آپ گارڈین کا کیس سیشن عدالت میں دائر کر سکتے ہیں ہراسانی اور اغوا کا کیس تو نہیں بنتا اگر16 سال سے کم عمر میں بھی شادی ہو تو بھی نکاح رہتا ہے نکاح تو آپ ختم نہیں کر سکتے حالانکہ سندھ کے قانون کے تحت بھی نکاح ختم نہیں ہو سکتا۔
جسٹس سجاد علی شاہ کا ریمارکس میں کہنا تھا کہ وہ بچی ہے گائے، بھینس، بکری تو نہیں، اگر مرضی سے شادی کرلی تو اب کیا کرسکتے ہیں آپ سے پورے دن کے لیے ملاقات کرا سکتے ہیں لیکن اسکے باوجود ہم بچی سے زبردستی نہیں کر سکتے۔
عدالت نے والد مہدی کاظمی سے مکالمہ میں پوچھا آپ چاہتے کیا ہیں؟ جس پر والد نے کہا ہمارے ہاں ولی کے بغیر شادی نہیں ہوتی ، بھلے سے بچی ملاقات کے بعد انکار کرے میرا مؤقف ہوگا بیٹی میرے حوالے کریں۔
جس پر جسٹس محمد علی مظہر نے کہا کہ کیا باتیں چل رہی ہیں کہ آپ کا مسلک اور ان کا مسلک اور ہے ملاقات کے بعد بھی بچی نہ مانی تو کیا کر لیں گے۔ جس کے بعد سپریم کورٹ کراچی رجسٹری نے درکواست پر فیصلہ محفوظ کر لیا۔
الیکشن کمیشن نے پیش نہ ھونے پر عمران خان کو نوٹس جاری کر دیا۔
الیکشن کمیشن آف پاکستان نے انتخابی رولز کی خلاف ورزی کرنے پر سابق وزیراعظم و چیرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان کو نوٹس جاری کر دیا۔
امریکی سینیٹر جان کیری اور وزیراعظم شھباز شریف میں ملاقات۔
امریکی سینیٹر جان کیری اور وزیراعظم پاکستان محمد شھباز شریف کی وفد کے ہمراہ ملاقات
سی سی پی او لاھور تبادلہ کے معاملے پر وفاق اور پنجاب آمنے سامنے آ گئے۔
وفاق نے کیپیٹل چیف پولیس آفیسر غلام محمود ڈوگر کو وفاقی اسٹیبلشمنٹ ڈویژن رپورٹ کرنے کا حکم دیا لیکن پنجاب سامنے آ گیا۔
چکوال جلسے سے واپسی پر عمران خان کے ہیلی کاپٹر پائیلٹ کی طبیعت بگڑنے پر شبلی فراز پائیلٹ بن گئے۔
عمران خان چکوال جلسے سے واپس آ رھے تھے کہ اچانک ان کے بجلی کاپٹر کے معاون پائیلٹ کی طبیعت بگڑ گئی جس پر شبلی فراز نے معاون پائیلٹ کا...
وزیراعظم شہباز شریف کا 21 ستمبر کو امریکی صدر کے عشائیے میں شرکت شیڈول۔
وزیراعظم پاکستان شہباز شریف اس وقت لندن اور امریکہ کے دورے پر ھیں۔
چالیس ارب کی سرمایہ کاری سے راوی اربن سٹی پراجیکٹ پر کام تیزی سے جاری ھے۔
عمران خان کا کہنا ھے کہ اسوقت لاھور میں نیا جدید سمارٹ سٹی راوی اربن سٹی پراجیکٹ پر تیزی سے کام جاری ھے
عمران خان کیخلاف دھشتگردی کی دفعات کو ختم کرنے کا حکم۔
اسلام آباد ہائیکورٹ نے عمران خان کیخلاف ججز دھمکی کیس میں شامل دہشتگردی کی دفعات کو نکال دیا اور مقدمہ سیشن کورٹ میں چلانے کا حکم دے دیا۔
رانا شمیم ایک بار پھر اپنے بیان سے منحرف عدالت سے دوبارہ غیر مشروط معافی مانگ لی
گلگت بلتستان کی سپریم اپیلٹ کورٹ کے چیف جج رانا سمیم نے ایک بار اپنے حلفیہ بیان سے منحرف ہو کر عدالت سے معافی مانگ لی