کمانڈر 12کورلیفٹیننٹ جنرل آصف غفور کی فلڈ ریلیف کیمپ میں "کنا یاری" گلوکار عبدالوہاب بگٹی سے ملاقات

Image

لیفٹیننٹ جنرل آصف غفور کی بلوچستان کے معروف گلوکار عبدالوہاب بگٹی پرجوش انداز میں گلے لگانے کی تصویر سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی

جنرل آصف غفور نے سیلاب متاثرین کے لیے قائم کیے گئے اس کیمپ کا دورہ کیا جہاں عبدالوہاب بگٹی اور ان کی فیملی کے لوگ بھی مقیم تھے۔ 

عبدالوہاب بگٹی بلوچستان میں اپنا نام بنا چکے تھے تاہم انہیں ملک گیر شہرت ان کے کوک سٹوڈیو میں گئے گئے مشہور بلوچی گیت ’کناں یاری‘ سے ملی۔ انہوں نے سیلاب میں گھرنے کے بعد چند روز قبل سوشل میڈیا کے ذریعے مدد کی اپیل کی تھی جس پر جنرل آصف غفور نے انہیں فیملی سمیت فوری طور پر محفوظ مقام پر منتقل کرنے اور مالی مدد کرنے کی ہدایت کی۔ 

جنرل آصف غفور کی اس ہدایت پر عمل ہونے کے بعد ’پراگریسو بلوچستان‘ نامی ٹوئٹر اکاؤنٹ کے ذریعے بتایا گیا کہ کورکمانڈر کوئٹہ جنرل آصف غفور کی ہدایت پر پاک فوج نے بلوچ فنکار عبدالوہاب بگٹی کو نقد رقم ادا کر دی ہے اور انہیں فیملی سمیت محفوظ مقام پر منتقل کر دیا ہے۔

 تازہ ترین ویڈیوسوشل میڈیا پر بڑی تیزی سے وائرل ہورہی  ہے جس میں لیفٹیننٹ جنرل آصف غفور بظاہر سیلاب ریلیف کیمپ کا دورہ کر رہے ہیں جہاں انہوں نے کنا یاری گلوکار سے ملاقات کی۔جنرل آصٖف غفور کو  گلوکار کو گرمجوشی سے گلے لگاتے اور ان کی خیریت  دریافت کرتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔ انکے محبت بھرے انداز نے ٹویٹر صارفین کے دل جیت  لئے ہیں۔

 
 

الیکشن کمیشن نے پیش نہ ھونے پر عمران خان کو نوٹس جاری کر دیا۔

الیکشن کمیشن آف پاکستان نے انتخابی رولز کی خلاف ورزی کرنے پر سابق وزیراعظم و چیرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان کو نوٹس جاری کر دیا۔

امریکی سینیٹر جان کیری اور وزیراعظم شھباز شریف میں ملاقات۔

امریکی سینیٹر جان کیری اور وزیراعظم پاکستان محمد شھباز شریف کی وفد کے ہمراہ ملاقات

سی سی پی او لاھور تبادلہ کے معاملے پر وفاق اور پنجاب آمنے سامنے آ گئے۔

وفاق نے کیپیٹل چیف پولیس آفیسر غلام محمود ڈوگر کو وفاقی اسٹیبلشمنٹ ڈویژن رپورٹ کرنے کا حکم دیا لیکن پنجاب سامنے آ گیا۔

چکوال جلسے سے واپسی پر عمران خان کے ہیلی کاپٹر پائیلٹ کی طبیعت بگڑنے پر شبلی فراز پائیلٹ بن گئے۔

عمران خان چکوال جلسے سے واپس آ رھے تھے کہ اچانک ان کے بجلی کاپٹر کے معاون پائیلٹ کی طبیعت بگڑ گئی جس پر شبلی فراز نے معاون پائیلٹ کا...

وزیراعظم شہباز شریف کا 21 ستمبر کو امریکی صدر کے عشائیے میں شرکت شیڈول۔

وزیراعظم پاکستان شہباز شریف اس وقت لندن اور امریکہ کے دورے پر ھیں۔

چالیس ارب کی سرمایہ کاری سے راوی اربن سٹی پراجیکٹ پر کام تیزی سے جاری ھے۔

عمران خان کا کہنا ھے کہ اسوقت لاھور میں نیا جدید سمارٹ سٹی راوی اربن سٹی پراجیکٹ پر تیزی سے کام جاری ھے

عمران خان کیخلاف دھشتگردی کی دفعات کو ختم کرنے کا حکم۔

اسلام آباد ہائیکورٹ نے عمران خان کیخلاف ججز دھمکی کیس میں شامل دہشتگردی کی دفعات کو نکال دیا اور مقدمہ سیشن کورٹ میں چلانے کا حکم دے دیا۔

رانا شمیم ایک بار پھر اپنے بیان سے منحرف عدالت سے دوبارہ غیر مشروط معافی مانگ لی

گلگت بلتستان کی سپریم اپیلٹ کورٹ کے چیف جج رانا سمیم نے ایک بار اپنے حلفیہ بیان سے منحرف ہو کر عدالت سے معافی مانگ لی