کورلوس عثمان سیریز کا چوتھا سیزن کب آئے گا

Image

سیزن میں کوئی تاخیر ہو گی یا وقت سے پہلے رلیز کیا جائے گا؟

کورلوس عثمان سیریز کا چوتھا سیزن کب آئے گا؟؟ نیا سیزن آ ئے گا بھی یا نہیں؟ سیزن میں کوئی تاخیر ہو گی یا وقت سے پہلے رلیز کیا جائے گا؟؟؟ ناظرین یہ تمام ایسے سوالات ہیں جو آج کل ہر کسی کی زبان پر ہیں کیونکہ کورلوس عثمان کے ایک کامیاب اور شاندار تیسرے سیزن کے بعد ہرکوئی اس سیریز کے نے سیزن کا نہ صرف انتطار کر رہا ہے بلکہ نئے سیزن کی رلیز کے بارے میں بھی بہت فکر مند ہیں اور پھر بہت سے دوستوں کے تجسس میں اس لئے بھی اضافہ ہو گیا ہے جب نئے سیزن کی رلیز کے بارے میں ایک اور خبرگردش کر رہی ہے کہ نیا سیزن اگست میں ہی جاری کیا جا سکتا ہے۔۔۔تو اب اس بارے میں مزید معلومات ہم آپ کی خدمت میں پیش کریں گے اور نئے سیزن کی آمد کے ساتھ ساتھ آپ کو اس سیزن میں ہونے والی بڑی اور دہلا دینے والی تبدیلیوں کے بارے میں بھی آگاہ کریں گے کیونکہ آخر کار ارطورل سے لیکر کورلوس سیریز تک جس مقصد کیلئے ترکوں کی جدو جہد دکھائی گئی ہے اس مقصد کا حصول تیسرے سیزن کی آخری قسط میں دکھایا گیا ہے اور تقریبا آٹھ سیزنز میں تاریخ کے ہوشربا واقعات دکھاتے ہوئے بلآخر نئی ریاست کا اعلان کر دیا گیا جس کا مطلب یہ ہے کہ اب نئے سیزن کے آغاز سے ہی اس سیریز کو بدل دینے والی تبدیلیاں دکھائی جائیں گی۔۔۔لیکن اس بات میں بھی کوئی شبہ نہیں ہے کہ نئی ریاست کے قیام پر ماضی می شہید ہونے والے بڑے کرداروں کو بھی یاد رکھا گیا اور اس تناظر میں تیسرے سیزن کے بڑے اور لیجنڈری کرداروں کی رخصتی کے مناظر کو دکھاتے ہوئے آخری قسط میں انہیں بھرپور طریقے سے خراج تحسین پیش کیا گیا اور اس طرح سے گوکتوغ، سالتوک الپ، سلجان خاتون اور گندوز بے کی رخصتی دکھائی گئی تھی۔۔۔خیر اب معاملات آگے بڑھ چکے ہیں اور چوتھے سیزن میں بڑے پیمانے پر نئے واقعات دکھانے کا وقت آ گیا ہے جن کی تفصیلات ہم بھی آپکو بتانے جا رہے ہیں لیکن آگے بڑھنے سے پہلے ہمیں آپ بھی ایک سوال کا جواب دیجئے گا کہ تیسرے سیزن کی آخری قسط میں نئی ریاست کے اعلان پر جو پرانے کرداروں کی شہادت کے مناظر دکھائے گئے تھے کورلوس ٹیم کا یہ عمل آ پ کو بھی پسند آیا تھا یا نہیں؟؟

آپ ہمیں اپنے تاثرات سے آگاہ کریں اور ہم آپ کو نئے سیزن کی زبردست نئی اپڈیٹس کے بارے میں آگاہ کرتے ہیں تو اس لئے آج ہم بات کریں گے کہ:

 کورلوس سیریز کا نیا سیزن کون سے مہینے میں رلیز کیا جائے گا؟

نئے سیزن کی آمد کے ھوالے سے کورلوس ٹیم کی طرف سے کون سی بڑی خوشخبری دی گئی ہے؟

کیا چوتھا سیزن کورلوس سیریز کا آخری سیز ہو گا؟؟ اگر ایسا ہے تو پھر کورلوس عثمان کے بعد کون سی سیریز جاری کی جائے گی؟

نئے سیزن میں عثمان بے کون سے علاقے بغیر جنگ کے ہی حاصل کر لیں گے؟؟ تاریخ اس بارے میں کیا بتاتی ہے اور نئے سیزن میں ایسی کون سی فتوحات دکھائی جانی ہیں؟

یہ سب کچھ اور اس کے علاوہ بھی بہت سے زبردست حقائق آپ کی خدمت میں پیش کریں گے لیکن ابھی ہم آپ کو نئے سیزن کی آمد اور اس کی تیاریوں کے بارے میں معلومات فراہم کرتے ہیں اور یہاں آغاز میں ہی آپ کو ایک نئی خبر بتا دیں کہ چوتھے سیزن میں ایک بار پھر سے کورلوس ٹیم ایسے ممالک کے جانبازوں کو فرضی طور پر عثمان بے کے جنگجوں میں شامل کرنے جا رہی ہے جو کہ ترکوں کے دوست ممالک کے نام پر جانے جاتے ہیں۔۔۔ اب یہاں پر تقریبا ہر سیزن میں کچھ اقساط کے بعد کسی نئے ملک کا نیاسپاہی عثمان بے کی صفوں میں شامل ہوتا رہا ہے جس پر مداحوں کی طرف سے یہ سوال بھی پوچھے گئے ہیں کہ مہمت بوزداغ آخر کیوں بہت سے ممالک کو کورلوس سیریز میں شامل کر لیتے ہیں اور اسکی کوئی تاریخی حیثیت بھی موجود ہے یا نہیں؟ توا س کے پیچھے وجہ یہ ہے کہ جب سلطنت عثمانیہ اپنے عروج پر تھی تو بہت سے ممالک در حقیقیت ترکوں کی اس ریاست کا ہی حصہ تھے جو کہ خلافت کے خاتمے کے بعد ٹوٹ کر بکھر گئے اور بہت سے ممالک کو الگ حیثیت دی گئی۔۔ تاہم ایسے دوست ممالک کے الپس کو کورلوس سیریز میں شامل کرنے کی ایک سیاسی وجہ بھی بتائی جاتی ہے کیونکہ ترکیے کی طرف سے اب مسلم ممالک کے اتحاد کو دوبارہ سے قائم کرنے کی کوشش کی جاری ہے اور اس کی واضح مثال کچھ عرصہ پہلے کاراباغ کی جنگ پر سامنے آئی تھی جب ترکئے نے آزربائیجان کا ساتھ دیتے ہوئے آرمینیا کے خلاف ایک بڑی فتح حاصل کی تھی یعنی یہ سلسلہ اب چوتھے سیزن میں بھی جاری رہے گا۔۔۔

خیر ابھی ہم آپ کو چوتھے سیزن کی آمد کی خوشخبری بھی دیں گے لیکن اسی کے ساتھ ایک اور نئی اپڈیٹ بھی آپ کو نئے سیزن کے بارے میں بتاتے چلیں جو کہ نئے سیزن میں عثمان بے کی فتوحات کے بارے میں ہے۔۔۔ اب اس سے پہلے ماضی کے زیادہ تر واقعات میں جب بھی عثمان بے نے کوئی بڑا علاقہ فتح کیا تو اس سے پہلے انہیں دشمنوں کی طرف سے سخت مزاحمت کا بھی سامنا کرنا پڑا جس دوران ہمیں تاریخی کی بڑی شہادتیں بھی دکھائی گئیں جن میں گندوز بے، سالتوک، گوکتوغ، ساوچی بے، اور دیگر بہت سے بڑے کرداروں کی شہادتیں ہیں۔۔۔ یعنی ایسی کوئی فتح نہیں تھی جو عثمان بے کو جنگ لڑے بغیر یا دشمنوں کو مارے بغیر حاصل ہوئی ہو۔۔۔ لیکن چوتھے سیزن میں اب کی بار ہمیں ایک نئی تبدیلی دکھائی جائے گی اور کچھ ایسے علاقے ہوں گے جوکہ عثمان بے کو جنگ لڑے بغیر ہی حاصل ہو جائیں گے۔۔۔ جس کی وجہ یہ ہے کہ عثمان بے کی حالیہ بڑی فتوحات کے بعد تاریخی طور پر بھی اس دور میں دشمنوں پر عثمان بے کا خوف طاری ہو گیا تھا اور کچھ ایسے علاقے جہاں نسبتا کمزور ٹیکفورز تھے ان کی طرف سے ہتھیار ڈال دئے گئے تھے اور پھر کچھ ایسے ٹیکفور بھی تھے جنہوں نے عثمان بے کی صفوں میں شامل ہونے کا اعلان کر دیا تھا جس کی سب سے بڑی مثال میحائل کوسس ہیں۔۔۔ اور یہاں واضح کر دیں کہ اچھے تعلقات کے باوجود ابھی بھی کوسس کا ہرمناکایا قلعہ قائیوں کے قبضے میں نہیں آیا ہے لیکن اب نئے سیزن کے دوران ہرمناکایا بھی بغیر کسی جنگ کے عثمان بے کے پاس آ جائے گا کیونکہ تاریخ بھی ہمیں یہی بتاتی ہے کہ کوسس اپنے قلعے کو ترکوں کے ھوالے کرتے ہوئے خود عثمان بے کی ریاست کا حصہ بن جائیں گے۔۔۔اسی لئے ہمیں تیسرے سیزن کے آخر میں رومانوس کی طرف سے بغیر لڑے ینیشہر کی ھوالگی کی صورتحال دکھائی گئی تھی کیونکہ اس طرح کے حالات اب حقیقی طور پر ہمیں نئے سیزن میں دکھائے جا سکتے ہیں۔۔۔

خیر یہ تو نئے سیز ن کی باتیں تھیں نئے سیزن کی کچھ تازہ اپڈیٹس کے بارے میں لیکن ابھی ہم بات کرتے ہیں چوتھے سیزن کی آمد کے بارے میں کہ یہ سیزن کون سے مہینے میں جاری کیا جائے گا۔۔۔ لیکن یہاں پر ایک اور سوال جو بہت زیادہ  پوچھا جا رہا ہے وہ یہ بھی ہے کہ کیا چوتھا سیزن کورلوس سیریز کا آخری سیزن ہو گا؟ کیونکہ عثمان بے بار بار اپنی اس فتح کے بارے میں بات کرتے رہے ہیں جو کہ ان کی زندگی کی آخری فتح تھی اور پھر بیم کی اولاد کو بھی جوان ہوتے دکھایا جا رہا ہے جو کہ ایک اور تاریخی عمل کا ہی حصہ ہے کیونکہ اورہان بے نے کم عمری سے ہی جنگی محاذوں پر جانا شروع کر دیا تھااور پھر ان ہی حالات کے بعد یہ سوال اٹھنا شروع ہو گئے کہ ہو سکتا ہے اب عثمان بے کے بعد اورہان کے تاریخی محاذوں کا سلسلہ شروع ہو جائے اور عثمان سیریز کا چوتھے سیزن پر اختتام دکھایا جا سکتا ہے اور اس کی سب سے بڑی نشانی نئی ریاست کے اعلان سے بھی سامنے آتی ہے لیکن ناظرین یہاں آپ سب کیلئے ایک بڑی خوشخبری یہ ہے کہ کورلوس عثمان کاچوتھا سیزن آخری سیزن ہر گز نہیں ہو گا اور نہ ہی اس سیزن میں عثمان بے کا آخری جنگی محاذ دکھایا جانا ہے کیونکہ کورلوس سیریز کی کامیابی کے بعد اس کے سیزن بڑھانے کا فیصلہ کیا جا رہا ہے جس کا مطلب یہ ہے کہ اورہان کی جوانی کا دور فوری طور پر دکھا دینا ممکن نہیں رہے گا اور چوتھے سیزن میں بھی عثمان بے کی زندگی میں رونما ہونے والے تاریخی واقعات دکھائے جائیں گے اور یہ سیریز فی الوقت عثمان بے کے نام ہی رہے گی اور وہی اس میں مرکزی کردار بھی ادا کریں گے۔۔۔

لیکن اگر بات کریں چوتھے سیزن کی آمد کے بارے میں تو ناظرین کورلوس عثمان کا چوتھا سیزن اکتوبر کے مہینے سے پہلے دکھا دینا ممکن نہیں ہے۔۔۔ اب اگست میں سیزن جاری کرنے کی جو باتیں ہو ری ہیں وہ اسی لئے ہو رہی ہیں کیونکہ اگست میں چوتھے سیزن کے مرکزی کرداروں کا آفیشل طور پر اعلان کر دیا جائے گا اور اگست میں کورلوس سیریز کے ساتھ ساتھ اے ترکئے کی ایسی دیگر سیریز کا بھی اعلان کیا جائے گا جوکہ اے ٹی وی پر رلیز کی جانی ہیں یعنی چوتھے سیزن کی بڑی اپڈیٹس کی کوشخبریاں اس مرتبہ وقت سے پہلے ہی آنا شروع ہو جائیں گی جن کی مدد سے مداحو ں کی اس سیریز میں دلچسپی کو بڑھانے کی کوشش کی جانی ہے۔۔۔۔

لیکن ناظرین یہاں آج تاریخی سیریز سے جڑ ی ایک بہت ہی خاص صورتھال ہم آپ کیلئے بھی لیکر آئے ہیں اور یہ ہے کہ یہ تو آپ سب ہی جانتے ہیں کہ کورلوس سیریز کے علاوہ بھی ترکیے کی جانب سے سلجوق سیریز اور باربروسہ سیریز کا بھی نیا سیزن جاری ہونا ہے تو اب ان سیریز کا مقابلہ کرنے کیلئے کورلوس عثمان کا نیاسیزن دیگر تاریخی سیریز کے بعد آنا چاہئے یا آپ سمجھتے ہیں کہ دیگر سیریز  کے مقابلے میں کورلوس عثمان کا نیا سیزن پہلے آنا چاہئے؟؟

ہمیں اپنے جواب سے ضرور آگاہ کیجئے گا کہ کورلوس عثمان کا نیا سیزن پہلے آنا چاہیئے یا نہیں اور اسی کے ساتھ ویڈیو کو ایک لائیک دینا سوشیو آن ایپ ڈاون لوڈ کرنا بالکل مت بھولئے گا۔۔۔ پھر سے حاضر ہوں گے۔۔۔ تب تک کیلئے اجازت دیجئے۔۔۔

محمد اویس مصری محمد اویس مصری

الیکشن کمیشن نے پیش نہ ھونے پر عمران خان کو نوٹس جاری کر دیا۔

الیکشن کمیشن آف پاکستان نے انتخابی رولز کی خلاف ورزی کرنے پر سابق وزیراعظم و چیرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان کو نوٹس جاری کر دیا۔

امریکی سینیٹر جان کیری اور وزیراعظم شھباز شریف میں ملاقات۔

امریکی سینیٹر جان کیری اور وزیراعظم پاکستان محمد شھباز شریف کی وفد کے ہمراہ ملاقات

سی سی پی او لاھور تبادلہ کے معاملے پر وفاق اور پنجاب آمنے سامنے آ گئے۔

وفاق نے کیپیٹل چیف پولیس آفیسر غلام محمود ڈوگر کو وفاقی اسٹیبلشمنٹ ڈویژن رپورٹ کرنے کا حکم دیا لیکن پنجاب سامنے آ گیا۔

چکوال جلسے سے واپسی پر عمران خان کے ہیلی کاپٹر پائیلٹ کی طبیعت بگڑنے پر شبلی فراز پائیلٹ بن گئے۔

عمران خان چکوال جلسے سے واپس آ رھے تھے کہ اچانک ان کے بجلی کاپٹر کے معاون پائیلٹ کی طبیعت بگڑ گئی جس پر شبلی فراز نے معاون پائیلٹ کا...

وزیراعظم شہباز شریف کا 21 ستمبر کو امریکی صدر کے عشائیے میں شرکت شیڈول۔

وزیراعظم پاکستان شہباز شریف اس وقت لندن اور امریکہ کے دورے پر ھیں۔

چالیس ارب کی سرمایہ کاری سے راوی اربن سٹی پراجیکٹ پر کام تیزی سے جاری ھے۔

عمران خان کا کہنا ھے کہ اسوقت لاھور میں نیا جدید سمارٹ سٹی راوی اربن سٹی پراجیکٹ پر تیزی سے کام جاری ھے

عمران خان کیخلاف دھشتگردی کی دفعات کو ختم کرنے کا حکم۔

اسلام آباد ہائیکورٹ نے عمران خان کیخلاف ججز دھمکی کیس میں شامل دہشتگردی کی دفعات کو نکال دیا اور مقدمہ سیشن کورٹ میں چلانے کا حکم دے دیا۔

رانا شمیم ایک بار پھر اپنے بیان سے منحرف عدالت سے دوبارہ غیر مشروط معافی مانگ لی

گلگت بلتستان کی سپریم اپیلٹ کورٹ کے چیف جج رانا سمیم نے ایک بار اپنے حلفیہ بیان سے منحرف ہو کر عدالت سے معافی مانگ لی