مالہان خاتون سے عثمان کا سب سے بڑا بیٹا بازہالی

Image

عثمان غازی کی ایک بیٹی بھی تھی جو بازہالی سے ایک سال چھوٹی تھی

مالہان خاتون سے عثمان کا سب سے بڑا بیٹا بازہالی میں 1285 میں پیدا ھوا اور نوجوانی میں ہی 1311 عیسوی میں محض 26 سال کی عمر میں دار فانی سے کوچ کر گیا جس کی وفات سوغوت میں ہوئی۔ ناظرین تاریخ میں اس کا کہیں زیادہ ذکر نھیں ھے۔ مالہان خاتوں سے عثمان غازی کی ایک بیٹی بھی تھی جو بازہالی سے ایک سال چھوٹی تھی جو 1286 میں سوغوت میں ہی پیدا ہوئی اور انہوں نے 63 سال کی عمر پائی۔ کورلوس عثمان ڈرامے سے قطع نظر مالہان خاتون سے پیدا ہونے والی عثممان کی بیٹی فاطمہ کا ذکر تاریخ کے اوراق میں کہیں نھیں ملتا سوائے ڈرامہ کورولوس عثمان کے۔

ناظرین اب ھم عثمان غازی کے ایک اور بیٹے کی طرف آتے ھیں جو مالہان خاتون سے ھی تھا جس کا نام حمیر بے تھا جو 1288 عیسوی میں سوغوت میں پیدا ھوا اور 1341 عیسوی میں 41 سال کی عمر میں سوغوت میں ہی وفات پا گیا۔ عثمان غازی اور ماہان خاتون کا ایک اور بیٹا مالک بے بھی تھا جو سوغوت میں پیدا ھوا لیکن اس کے بارے میں بھی تاریخ میں کوئی خاص ذکر نہیں ھے لیکن ان کی تاریخ وفات کے بارے بتایا گیا ھے جو 1366 عیسوی ھے۔ مالہان خاتون سے ھی عثمان غازی کا ایک اور بیٹا پیدا ھوا جس کا نام اوبان ھے تھا۔ ناظرین اسکے حوالے سے بھی کوئی تاریخی حقائق تو نھیں ملتے لیکن اموربی ضلع مین ایک مقبرہ ھے جس کے بارے میں کہا جاتا ھے کہ یہ عثمانی خاندان کے ایک چشم و چراغ اوبان بے کا ھے۔ مربعی شکل کے مقبرے کو ایک گنبد کیساتھ احاطہ کیا گیا ھے ناظرین یہ عمارت پتھر اور اینٹوں کو ملا کر بنائی گئی ھے اور دروازے میں ایک نوک دار تالہ ھے اور مقبرے کے کتبے پر تاریخ وفات 1337 لکھی ھے۔

ناظرین اب ھم آپ کو ایک ایسی بات بتانے جا رھے ھیں جو آپ کو ششدر کر دے گی۔ ناطرین بالا خاتون سے ایک بیٹا پیدا ہوا تھا جس کا نام ساؤچی بے تھا جی ھاں ساؤچی بے اور اب یقینا آپ یہ سوچ رھے ھوں گے ساؤچی بے تو عثمان کا بھائی اور ارتغرل کا بیٹا تھا

جی ھاں آپ بھی درست ھی سوچ رھے ھیں لیکن آپ کو بتاتے چلیں کہ بالا خاتون سے 1294 کے آس پاس ایک بیٹا پیدا ھوا تھا جس کا نام ساؤچی ھے رکھا گیا تھا جو اینا بولا قلعے کے معرکے 1334 عیسوی میں شہید ھوا تھا۔

اب عثمان غازی کے اس بیٹے کی طرف آتے ھیں جو عثمان غازی کی وفات کیبعد اس کا جانشین مقرر ھوا

ناظرین 1288 عیسوی میں مال خاتون نے ایک بیٹے کو جنم دیا جس کا نام اورھان تھا اور عثمان غازی کی وفات کیبعد اورھان ھی اس کا جانشین مقرر ھوا۔ اورھان شلطنت عثمانیہ کا دوسرا فرمانروا تھا اور تاریخ میں سلطنت عثمانیہ کا اصل بانی اورھان کو ھی کہا جاتا ھے جس کی حکمرانی 1326 سے 1359 تک رھی۔ اورھان نے مغربی اناطولیہ کا ایک طویل حصہ سلطنت عثمانیہ میں شامل کیا اورتاریخ یہ بھی بتاتی ھے کہ پہلی ترک فوج انھی کے ور میں داخل ھوئی۔ اورھان 1359 میں 75 برس کی عمر میں وفات پا گئے۔ انھوں نے سلطنت عثمانیہ پر 30 سال حکمرانی کی۔ اورھان نے جب مسند سنبھالا اس وقت اسکی عمر 42 سال تھی۔ اورھان کے بارے میں کہا جاتا ھے کہ وہ فن سپاھی میں کمال مہارت رکھتے تھے کیونکہ وہ اپنے والد عثمان غازی کی زیر تربیت رھے اسکے علاوہ اورھان ایک شاعر بھی تھے۔ ناظرین رابعہ بالا خاتون سے بھی عثمان کی ایک اولاد علاؤالدین پیدا ھوئے اس طرح عثمان غازی کے 7 بیٹے اور ایک بیٹی تھی۔

ناظرین ان کے تمام بیٹوں نے والد کے نقش قدم پر چلتے ھوئے فتوحات کا طویل سلسلہ جاری رکھا اور تین براعظموں پر اپنی حکومت کا سکہ چلایا تاریک میں عثمان کے دو بیٹوں اورھان اور علاؤالدین کا ھی زیادہ ذکر ملتا ھے کہا جاتا ھے کہ اورھان اپنے باپ کی طرح جنگجو اور بہادر تھا جبکہ عثمان کے برے بیٹے علاوالدین نے اپنا زیادہ وقت علوم دینیہ میں صرف کیا تاھم اورھان نے عثمان کی وفات کے بعد سلطنت عثمانیہ کو دو حصوں میں تقسیم کرنے کی کوشش کی لیکن علاؤالدین نے باپ کی وصیت کو سامنے رکھتے ھوئے ایسا کرنے سے منع کر دیا لیکن اورھان کے بار بار اسرار پر صرف امور سلطنت کو قبول کر لیا لیکن اپنا علوم دینیہ کا کام جاری رکھا۔ علاؤالدین پہلے وزیر تھے جنوح نے سلطنت عثمانیہ میں وزیروں کا ایک مکمل نظم و نسق بنایا اور اسظرح علاؤالدین سلطنت کا پہلاا وزیر اعظم مقرر ھوا۔

علاؤالدین نے اپنے دور حکومت میں تین چیزوں پر خاص توجہ دی سکہ، لباس اور فوج گو کہ اس وقت بھی سلجوق سلطنت کے سکے رائج تھے لیکن ایشیائی کوچک کے علاقوں میں اب سلجوق نہ تھے اس لئے علاؤالدین نے وھاں پر اورھان کے نام کا سکہ جاری کیا۔ اس وقت تک سلطنت عثمانیہ میں کسی سرکاری طبقے کا کوئی خاص لباس نہ تھا لیکن علاؤالدین نے اس حوالے سے سب کی یونیفارم مقرر کیں اور یوں سلطنت عثمانیہ میں پہلی بار باقاعدہ ایک ریاستی نظم و نسق مقرر کیا گیا اسی طرح مسلم او غیر مسلم کیلئے بھی الگ الگ لباس مقرر کئے تاکہ ان کی پہچان ھو سکے۔

علاؤالدین کا سے بڑا کارنامہ عثمانی فوج کو منظم کرنا تھا علاؤالدین نے اتنی مضبوط فوج تیار کی جو صرف فتو حات کی طرف توجہ دیتی تھی اور زیادہ سے زیادہ نوجوان اپنی فوج میں شامل کئے۔

ناظرین علاؤالدین کی وفات 1332یا 1331 بتائی جاتی ھے اور علاؤالدین اپنے بھائی اورھان کے پہلو میں مدفن ھے۔

ناظرین یہ تو تھی سلطنت عثمانیہ کو پروان چڑھانے والے عثمان غازی کے جانشینوں اور اولادوں کی کہانی اور ھم نے کوشش کی کہ آپ کو یہ بتایا جائے کہ عثمان غازی کی اولادوں نے کیسے سلطنت عثمانیہ کو مضبوط کیا۔

محمد اویس مصری محمد اویس مصری

الیکشن کمیشن نے پیش نہ ھونے پر عمران خان کو نوٹس جاری کر دیا۔

الیکشن کمیشن آف پاکستان نے انتخابی رولز کی خلاف ورزی کرنے پر سابق وزیراعظم و چیرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان کو نوٹس جاری کر دیا۔

امریکی سینیٹر جان کیری اور وزیراعظم شھباز شریف میں ملاقات۔

امریکی سینیٹر جان کیری اور وزیراعظم پاکستان محمد شھباز شریف کی وفد کے ہمراہ ملاقات

سی سی پی او لاھور تبادلہ کے معاملے پر وفاق اور پنجاب آمنے سامنے آ گئے۔

وفاق نے کیپیٹل چیف پولیس آفیسر غلام محمود ڈوگر کو وفاقی اسٹیبلشمنٹ ڈویژن رپورٹ کرنے کا حکم دیا لیکن پنجاب سامنے آ گیا۔

چکوال جلسے سے واپسی پر عمران خان کے ہیلی کاپٹر پائیلٹ کی طبیعت بگڑنے پر شبلی فراز پائیلٹ بن گئے۔

عمران خان چکوال جلسے سے واپس آ رھے تھے کہ اچانک ان کے بجلی کاپٹر کے معاون پائیلٹ کی طبیعت بگڑ گئی جس پر شبلی فراز نے معاون پائیلٹ کا...

وزیراعظم شہباز شریف کا 21 ستمبر کو امریکی صدر کے عشائیے میں شرکت شیڈول۔

وزیراعظم پاکستان شہباز شریف اس وقت لندن اور امریکہ کے دورے پر ھیں۔

چالیس ارب کی سرمایہ کاری سے راوی اربن سٹی پراجیکٹ پر کام تیزی سے جاری ھے۔

عمران خان کا کہنا ھے کہ اسوقت لاھور میں نیا جدید سمارٹ سٹی راوی اربن سٹی پراجیکٹ پر تیزی سے کام جاری ھے

عمران خان کیخلاف دھشتگردی کی دفعات کو ختم کرنے کا حکم۔

اسلام آباد ہائیکورٹ نے عمران خان کیخلاف ججز دھمکی کیس میں شامل دہشتگردی کی دفعات کو نکال دیا اور مقدمہ سیشن کورٹ میں چلانے کا حکم دے دیا۔

رانا شمیم ایک بار پھر اپنے بیان سے منحرف عدالت سے دوبارہ غیر مشروط معافی مانگ لی

گلگت بلتستان کی سپریم اپیلٹ کورٹ کے چیف جج رانا سمیم نے ایک بار اپنے حلفیہ بیان سے منحرف ہو کر عدالت سے معافی مانگ لی