جنوبی افریقہ کے ایک نائٹ کلب میں 20 افراد ہلاک ہو گئے

Image

جنوبی افریقہ کی پولیس کے مطابق ایک نائٹ کلب سے کم از کم 20 افراد مردہ پائے گئے ہیں

جنوبی افریقہ کی پولیس کے مطابق ایک نائٹ کلب سے کم از کم 20 افراد مردہ پائے گئے ہیں۔

فرانسیسی خبر رساں ادارے اے ایف پی کے مطابق یہ واقعہ اتوار کے روز جنوبی افریقہ کے شہر ایسٹ لندن کے علاقے میں واقع ایک نائٹ کلب یہ پیش آیا۔

پولیس کے سربراہ بریگیڈیئر تمبنکوسی کینانا کا کہنا ہے کہ مقامی پولیس اس واقعے کی تفتیش کر رہی ہے۔

انہوں نے مزید بتایا کہ مقتولین کی عمریں 18 سے 20 سال کے درمیان تھیں
سوشل میڈیا پر شیئر کی گئی غیر تصدیق شدہ تصاویر میں دیکھا جا سکتا ہے کہ لاشیں کلب میں بکھری پڑی ہیں اور ان پر زخموں کے واضح نشان نہیں ہیں جس سے یہ ظاہر ہوتا ہے کہ ان پر کسی قسم کا تشدد کر کے نہیں مارا گیا۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق پولیس افسران کلب کے باہر ہجوم کو پُرسکون کرنے کی کوشش کر رہی ہےلیکن لوگ اپنے پیاروں کو دیکھنے اور ان کی زندگی کیلئے بے چین ہیں۔
مشرقی صوبے کیپ کی پولیس کمشنر للیئن مین نے نجی نیوز ایجنسی سے بات کرتے ہوئے کہا کہ کلب میں مبینہ طور پر بھگدڑ مچ گئی تھی جس کی وجہ سے اموات ہوئی ہیں۔
تاہم صوبے کی کمیونٹی اور سیفٹی ڈیپارٹمنٹ کے عہدیدار اونیتھی بنکوز جو جائے وقوعہ پر موجود تھے ان کا کہنا ہے کہ یہ یقین کرنا مشکل ہے کہ لوگوں کی اموات بھگدڑ مچنے سے ہوئیں کیونکہ مرنے والے افراد کے جسموں پر زخموں کے واضح نشانات نہیں تھے۔
جنوبی افریقہ پولیس کے بھگدڑ مچنے کے حوالے سے دو آفیسرز کے دو مختلف بیانات نے اس معاملے کو مزید متنازعہ بنا دیا ہے۔

الیکشن کمیشن نے پیش نہ ھونے پر عمران خان کو نوٹس جاری کر دیا۔

الیکشن کمیشن آف پاکستان نے انتخابی رولز کی خلاف ورزی کرنے پر سابق وزیراعظم و چیرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان کو نوٹس جاری کر دیا۔

امریکی سینیٹر جان کیری اور وزیراعظم شھباز شریف میں ملاقات۔

امریکی سینیٹر جان کیری اور وزیراعظم پاکستان محمد شھباز شریف کی وفد کے ہمراہ ملاقات

سی سی پی او لاھور تبادلہ کے معاملے پر وفاق اور پنجاب آمنے سامنے آ گئے۔

وفاق نے کیپیٹل چیف پولیس آفیسر غلام محمود ڈوگر کو وفاقی اسٹیبلشمنٹ ڈویژن رپورٹ کرنے کا حکم دیا لیکن پنجاب سامنے آ گیا۔

چکوال جلسے سے واپسی پر عمران خان کے ہیلی کاپٹر پائیلٹ کی طبیعت بگڑنے پر شبلی فراز پائیلٹ بن گئے۔

عمران خان چکوال جلسے سے واپس آ رھے تھے کہ اچانک ان کے بجلی کاپٹر کے معاون پائیلٹ کی طبیعت بگڑ گئی جس پر شبلی فراز نے معاون پائیلٹ کا...

وزیراعظم شہباز شریف کا 21 ستمبر کو امریکی صدر کے عشائیے میں شرکت شیڈول۔

وزیراعظم پاکستان شہباز شریف اس وقت لندن اور امریکہ کے دورے پر ھیں۔

چالیس ارب کی سرمایہ کاری سے راوی اربن سٹی پراجیکٹ پر کام تیزی سے جاری ھے۔

عمران خان کا کہنا ھے کہ اسوقت لاھور میں نیا جدید سمارٹ سٹی راوی اربن سٹی پراجیکٹ پر تیزی سے کام جاری ھے

عمران خان کیخلاف دھشتگردی کی دفعات کو ختم کرنے کا حکم۔

اسلام آباد ہائیکورٹ نے عمران خان کیخلاف ججز دھمکی کیس میں شامل دہشتگردی کی دفعات کو نکال دیا اور مقدمہ سیشن کورٹ میں چلانے کا حکم دے دیا۔

رانا شمیم ایک بار پھر اپنے بیان سے منحرف عدالت سے دوبارہ غیر مشروط معافی مانگ لی

گلگت بلتستان کی سپریم اپیلٹ کورٹ کے چیف جج رانا سمیم نے ایک بار اپنے حلفیہ بیان سے منحرف ہو کر عدالت سے معافی مانگ لی