دعا زہرہ کیس کا تفتیشی افسر تبدیل کرنے پر جواب طلب کر لیا گیا

Image

دعا زہرا کے والد مہدی کاظمی کی کیس کے تفتیشی افسر کی تبدیلی کی درخواست پر عدالت نے ایڈیشنل آئی جی انویسٹی گیشن، ایس ایس پی انویسٹی گیشن ایسٹ اور کیس کے تفتیشی افسر سے جواب طلب کرلیا ہے

دعا زہرا کے والد مہدی کاظمی کی کیس کے تفتیشی افسر کی تبدیلی کی درخواست پر عدالت نے ایڈیشنل آئی جی انویسٹی گیشن، ایس ایس پی انویسٹی گیشن ایسٹ اور کیس کے تفتیشی افسر سے جواب طلب کرلیا ہے۔
عدالت نے آئندہ سماعت تک فریقین کو جواب داخل کرنے کا حکم دیا ہے۔
ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن عدالت کراچی میں دعا زہرا کے والد مہدی کاظمی کے وکیل جبران ناصر نے کیس کے تفتیشی افسر کی تبدیلی کی درخواست دائر کی تھی۔
درخواست میں کہا گیا تھا کہ ’مدعی مہدی کاظمی نے 17 جون کو آئی جی سندھ اور ایڈیشنل آئی جی انویسٹی گیشن کو درخواست دی۔ اس کے باوجود اب تک پولیس حکام نے تفتیشی افسر کو تبدیل نہیں کیا ہے۔‘
’مدعی مہدی کاظمی اور اہل خانہ کو موجودہ تفتیشی افسر پر اعتماد نہیں ہے۔ عدالت تفتیشی افسر کو تبدیل کرنے اور ان کی جگہ کسی قابل افسر کو مقرر کرنے کے احکامات جاری کرے۔‘  
بدھ کو عدالت نے درخواست پر کارروائی کرتے ہوئے آئندہ سماعت تک فریقین کو جواب داخل کرنے کا حکم دیا ہے۔ اس کے ساتھ ساتھ عدالت نے ایڈیشنل آئی جی انویسٹی گیشن، ایس ایس پی انویسٹی گیشن ضلع شرقی اور کیس کے تفتیشی افسر سے بھی جواب طلب کر لیا ہے۔  
یاد رہے کہ دعا زہرہ کے والد مہدی کاظمی کی درخواست پر محکمہ صحت نے دعا کے عمر کے تعین کے لیے میڈیکل بورڈ تشکیل دیا تھا۔
میڈیکل بورڈ کی سربراہ ڈاؤ میڈیکل کالج کی پرنسپل پروفیسر صبا سہیل کو مقرر کیا گیا تھا۔ میڈیکل بورڈ نے دعا زہرہ کو 29 جون کو پیش کرنے کے احکامات جاری کیے تھے۔  
دعا زہرہ کے والد مہدی کاظمی نے اپنی بیٹی کے عمر کے تعین کے لیے سپریم کورٹ کے فیصلے کے بعد محکمہ صحت سندھ کو میڈیکل بورڈ تشکیل دینے کی درخواست دی تھی جس پر محکمہ صحت سندھ نے بورڈ تشکیل دیا تھا۔  
سندھ ہائی کورٹ کے حکم پر کیے گئے میڈیکل ٹیسٹ کی رپورٹ کے مطابق دعا زہرہ کی عمر 16 سے 17 سال کے درمیان ہے۔
منگل کو محکمہ صحت نے مقامی عدالت کو ڈاؤ میڈیکل کالج کی پرنسپل صبا سہیل کی سربراہی میں کراچی کی نوعمر لڑکی کی اصل عمر معلوم کرنے کے لیے 10 رکنی میڈیکل بورڈ کی تشکیل کے بارے میں بتایا تھا۔
عدالت کو بتایا گیا تھا کہ ایم ایس سروسز ہسپتال، پولیس سرجن اور سول ہسپتال کے طبی ماہرین میڈیکل بورڈ کا حصہ ہوں گے۔

الیکشن کمیشن نے پیش نہ ھونے پر عمران خان کو نوٹس جاری کر دیا۔

الیکشن کمیشن آف پاکستان نے انتخابی رولز کی خلاف ورزی کرنے پر سابق وزیراعظم و چیرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان کو نوٹس جاری کر دیا۔

امریکی سینیٹر جان کیری اور وزیراعظم شھباز شریف میں ملاقات۔

امریکی سینیٹر جان کیری اور وزیراعظم پاکستان محمد شھباز شریف کی وفد کے ہمراہ ملاقات

سی سی پی او لاھور تبادلہ کے معاملے پر وفاق اور پنجاب آمنے سامنے آ گئے۔

وفاق نے کیپیٹل چیف پولیس آفیسر غلام محمود ڈوگر کو وفاقی اسٹیبلشمنٹ ڈویژن رپورٹ کرنے کا حکم دیا لیکن پنجاب سامنے آ گیا۔

چکوال جلسے سے واپسی پر عمران خان کے ہیلی کاپٹر پائیلٹ کی طبیعت بگڑنے پر شبلی فراز پائیلٹ بن گئے۔

عمران خان چکوال جلسے سے واپس آ رھے تھے کہ اچانک ان کے بجلی کاپٹر کے معاون پائیلٹ کی طبیعت بگڑ گئی جس پر شبلی فراز نے معاون پائیلٹ کا...

وزیراعظم شہباز شریف کا 21 ستمبر کو امریکی صدر کے عشائیے میں شرکت شیڈول۔

وزیراعظم پاکستان شہباز شریف اس وقت لندن اور امریکہ کے دورے پر ھیں۔

چالیس ارب کی سرمایہ کاری سے راوی اربن سٹی پراجیکٹ پر کام تیزی سے جاری ھے۔

عمران خان کا کہنا ھے کہ اسوقت لاھور میں نیا جدید سمارٹ سٹی راوی اربن سٹی پراجیکٹ پر تیزی سے کام جاری ھے

عمران خان کیخلاف دھشتگردی کی دفعات کو ختم کرنے کا حکم۔

اسلام آباد ہائیکورٹ نے عمران خان کیخلاف ججز دھمکی کیس میں شامل دہشتگردی کی دفعات کو نکال دیا اور مقدمہ سیشن کورٹ میں چلانے کا حکم دے دیا۔

رانا شمیم ایک بار پھر اپنے بیان سے منحرف عدالت سے دوبارہ غیر مشروط معافی مانگ لی

گلگت بلتستان کی سپریم اپیلٹ کورٹ کے چیف جج رانا سمیم نے ایک بار اپنے حلفیہ بیان سے منحرف ہو کر عدالت سے معافی مانگ لی