پوری کوشش ہے کسی طرح مجھے میچ سے نکالا جائے، عمران خان کا ملتان جلسے سے خطاب

Image

ضمنی الیکشن ہو تو نتیجہ 9-0 ہوگا، ان کی پوری کوشش ہے کہ کسی طرح مجھے میچ سے نکالا جائے،عام انتخابات میں دوتہائی اکثریت دلوانی ہے تاکہ حقیقی آزادی کا انقلاب لاسکیں۔

عمران خان کا کہنا ہے کہ ضمنی الیکشن میں ہار کے خوف سے یہ وکٹیں اٹھا کر لے  گئے ہیں، ضمنی الیکشن ہو تو نتیجہ 9-0 ہوگا،  ان کی پوری کوشش ہے کہ کسی طرح مجھے میچ سے نکالا جائے،عام انتخابات میں دوتہائی اکثریت دلوانی ہے تاکہ حقیقی آزادی کا انقلاب لاسکیں۔

ملتان میں تحریک انصاف کے جلسے سے خطاب کرتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ  یہ لوگ پاکستان تحریک انصاف کےجلسےدیکھ کرپریشان ہوگئے اور ضمنی الیکشن کا میچ چھوڑ کر بھاگ گئے۔ضمنی الیکشن میں الیکشن کمیشن، انتظامیہ اور مسٹرایکس کی مدد کے باوجود ان کا الیکشن میں صفایا ہو گیا، اب یہ ڈر رہے ہیں کہ  اگر اتوار کو الیکشن ہو جاتا تو ان کی تین وکٹیں مزید گر جانی تھیں،میرا چیلنج ہے جب بھی نو  حلقوں میں الیکشن ہو گا، تمام سیٹیں پی ٹی آئی جیتے گی اور نتیجہ 9-0 ہوگا، یہ اپنے امپائر ہونے کے باوجود نہیں جیت سکتے، یہ ہارنے کے خوف سے وکٹیں اٹھا کر لے گئے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ہرکسی کے ساتھ بات کرنے  کو تیار ہیں لیکن چوروں سے کبھی بات نہیں کریں گے، جب کوئی معاشرہ چوری کو برا نہ سمجھے وہ قوم اپنی قبر کھود دیتی ہے،نوازشریف نے ملک کے اربوں روپے لوٹے، اب وہ لندن بیٹھا ہوا ہے اور کہتا ہے کہ اگر این آر او ٹو ملے گا تو ہی پاکستان آئے گا۔

عمران خان کا کہنا تھا کہ ہم نے آئی ایم ایف پروگرام کےباوجود عوام کو بڑا ریلیف دیا، ہم ہیلتھ کارڈ لائے، احساس پروگرام کےذریعے ہم نےغریبوں کی مدد کی، لوگوں کو گھربنانےکیلئےسود کےبغیر قرضےدیئے، اب قوم نے وعدہ کرناہے کہ ہم نےان چوروں سےچھٹکارہ حاصل کرناہے اور آئندہ الیکشن میں ان چوروں کو ووٹ نہیں دینا۔

الیکشن کمیشن نے پیش نہ ھونے پر عمران خان کو نوٹس جاری کر دیا۔

الیکشن کمیشن آف پاکستان نے انتخابی رولز کی خلاف ورزی کرنے پر سابق وزیراعظم و چیرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان کو نوٹس جاری کر دیا۔

امریکی سینیٹر جان کیری اور وزیراعظم شھباز شریف میں ملاقات۔

امریکی سینیٹر جان کیری اور وزیراعظم پاکستان محمد شھباز شریف کی وفد کے ہمراہ ملاقات

سی سی پی او لاھور تبادلہ کے معاملے پر وفاق اور پنجاب آمنے سامنے آ گئے۔

وفاق نے کیپیٹل چیف پولیس آفیسر غلام محمود ڈوگر کو وفاقی اسٹیبلشمنٹ ڈویژن رپورٹ کرنے کا حکم دیا لیکن پنجاب سامنے آ گیا۔

چکوال جلسے سے واپسی پر عمران خان کے ہیلی کاپٹر پائیلٹ کی طبیعت بگڑنے پر شبلی فراز پائیلٹ بن گئے۔

عمران خان چکوال جلسے سے واپس آ رھے تھے کہ اچانک ان کے بجلی کاپٹر کے معاون پائیلٹ کی طبیعت بگڑ گئی جس پر شبلی فراز نے معاون پائیلٹ کا...

وزیراعظم شہباز شریف کا 21 ستمبر کو امریکی صدر کے عشائیے میں شرکت شیڈول۔

وزیراعظم پاکستان شہباز شریف اس وقت لندن اور امریکہ کے دورے پر ھیں۔

چالیس ارب کی سرمایہ کاری سے راوی اربن سٹی پراجیکٹ پر کام تیزی سے جاری ھے۔

عمران خان کا کہنا ھے کہ اسوقت لاھور میں نیا جدید سمارٹ سٹی راوی اربن سٹی پراجیکٹ پر تیزی سے کام جاری ھے

عمران خان کیخلاف دھشتگردی کی دفعات کو ختم کرنے کا حکم۔

اسلام آباد ہائیکورٹ نے عمران خان کیخلاف ججز دھمکی کیس میں شامل دہشتگردی کی دفعات کو نکال دیا اور مقدمہ سیشن کورٹ میں چلانے کا حکم دے دیا۔

رانا شمیم ایک بار پھر اپنے بیان سے منحرف عدالت سے دوبارہ غیر مشروط معافی مانگ لی

گلگت بلتستان کی سپریم اپیلٹ کورٹ کے چیف جج رانا سمیم نے ایک بار اپنے حلفیہ بیان سے منحرف ہو کر عدالت سے معافی مانگ لی